30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۴} …اجتماعِ ساکنین علیٰ غیرحدّہٖ کی تعریف اور اس کی مختلف صورتوں کا حکم مع مثال بیان کیجئے ؟
سبق نمبر ۲۲ :
جب دو ہمزہ جمع ہو ں تو ان کے چار قاعدے بنتے ہیں :
٭۱… تحقیق ٭۲… تسہیل
٭۳… ابدال ٭۴… حذف
٭۱…تحقیق :
لغوی معنی ’’خوب واضح کرنا‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں ’’ ہمزہ کو اس کے مخرجِ اصلی سے تما م صفات کے ساتھ ادا کرنے کو ’’ تحقیق‘‘ کہتے ہیں ۔ تحقیق کا قاعدہ : جب دو ہمزہ قطعی ایک یا دوکلموں میں جمع ہوجائیں تو دونوں کو خوب ظاہر کر کے پڑھنا چاہیے جیسیءَ اَ نْتُمْ ۔
٭۲…تسہیل :
لغوی معنی ’’ آسان کرنا ‘‘ اصطلاحی معنی ٰ : اصطلاحِ تجوید میں ’’ ہمزہ کو تحقیق اور ابدال کی درمیانی حالت کے سا تھ پڑھنے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ روایتِ امام حفصرَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہمیں صرف ایک جگہ ہمزہ پر ’’ تسہیل ‘ ‘ ہے اوروہ لفظ ’ ’ ءَ اَعْجَمِیٌّ ‘‘( سورۂ حم سجدہ )کا دوسراہمزہ ہے ۔
٭۳…ابدال :
لغوی معنٰی ’’بدلنا ‘‘ اصطلاحِ تجوید میں ’’دوسرے ہمزہ کو ماقبل حرف کی حرکت کے مطابق ’’ حرفِ مدّ ہ ‘‘ سے بدلنے کو ’’ابدال ‘‘ کہتے ہیں ۔ ابدال چھ جگہ واقع ہواہے :
٭… ءٰٓ لْئٰنَ سورۂ یونُس میں دوجگہ
٭… ءٰٓ الذَّکَرَیْنِ سورۂ انعام میں دوجگہ
٭… آٰ للّٰہُ ایک سورۂ یونُس دوسرا سورۂ نمل میں
٭۴…حذف :
لغوی معنی ’’ گرا دینا ‘‘ اصطلاحِ تجوید میں ’’جب دو ہمزہ جمع ہو ں اور ان میں پہلا ہمزہ قطعی مفتوح ہو اور دوسرا ہمزہ وصلی مکسور ہوتو دوسرے کو حذف کر کے پڑھنے کو کہتے ہیں ۔ جیسے ئَ اِسْتَکْبَرْتَ کو اَسْتَکْبَرْتَ پڑھنا ۔
{۱}… جب دو ہمزہ جمع ہوں ان کے کتنے اور کون کون سے قاعدے ہیں ؟
{۲}… تحقیق کسے کہتے ہیں ؟
{۳}… تسہیل کی تعریف بیان کیجئے ؟
{۴}… ا بدال کی تعریف بیان کیجئے ؟ نیز یہ بتایئے کہ قراٰن کے کتنے کلمات میں ابدال ہواہے اوروہ کون کون سے ہیں ؟
{۵}… حذف کی تعریف اور قاعدہ بیان کیجئے ؟
سبق نمبر ۲۳ :
کلمہ کے آخر میں واقع ہونے والی ’’ھا ‘‘زائدہ کی تین قسمیں ہیں :
(1) ہائے تانیث :
وہ ’’ھا ‘‘ جو اسمِ واحد مونث کے آخر میں لاحق ہوتی ہے اور علامت تانیث ہوتی ہے ۔ یہ وصل میں ’’تا‘‘ پڑھی جاتی ہے اور وقف میں ہائے ساکنہ سے بدل جاتی ہے ۔ جیسے قُوَّۃٌ سے قُوَّہ ْ
(2)ہائے سکتہ :
یہ ہمیشہ ساکن ہوتی ہے ۔ یہ وقفاًاور وصلاً پڑھی جاتی ہے ۔ اس کا کوئی معنی نہیں ہوتا صرف کلمہ کی آخری حرکت کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے یہ قرآن مجید میں نو۹ کلمات کے آخرمیں واقع ہوئی ہے ، وہ کلمات یہ ہیں : سورۂ بقرہ میں لَم ْ یَتَسَنَّہْ (پ ۳، آیت : ۲۵۹)سورۂ انعام میں فَبِھُدَاھُمُ اقْتَدِہْ (پ۷، آیت : ۹۰)پارہ۲۹ سورۂ حاقّہ میں چھ جگہ : دوجگہ کِتٰبِیَہْ (آیت : ۱۹، ۲۵) دو جگہ حِسَابِیَہْ (آیت۲۰، ۲۶)ایک جگہ مَالِیَہْ (آیت۲۸) ایک جگہ سُلْطٰنِیَہْ(آیت : ۱۹) سورۂ القارعہ میں مَاھِیَہْ (پ۳۰، آیت ۱۰)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع