دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

{5}…مدِّ مُتَّصِل کا ہمزہ اگر کلمہ کے آخرمیں ہوتواس پر وقف کرنے کی

 

 صورت میں مدّ کے دوسبب جمع ہوجائیں گے ہمزہ اور سکون اسے ’’اجتماعِ سببین‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ جیسے یَشَآءُ ، قُرُوْ ءَ ا س میں مدِّ عارض کا لحاظ کرکے قصر نہیں کرسکتے طول یا توسط کریں گے اور رَوم کی صورت میں بھی توسط ہی ہو گا ۔

سوالات سبق نمبر۲۰

{۱}… مقدار کا لغوی اور اصطلاحی معنٰی بیان کریں ؟

{۲}… وجہ کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کیجئے ؟

{۳}… قوی اور ضعیف مد ات کی ترتیب بیان کیجئے ؟

{۴ }… مدّات کی مقداروں کی تفصیل بیان کیجئے ؟

{۵}… وجوہاتِ مدّ نکالنے کا کیا طریقہ ہے ؟

{۶}… وُجُوہاتِ مَدّ بیان کرنے کا مقصد کیاہے ؟

{۷ }… مدِّعار ض اور مدِّ لین عارض میں موقوف علیہ اگر مفتوح ہوتو کتنی وجہیں بنتی ہیں ؟

{۸}… مدِّ عارض اور مدِّلین عارض میں موقوف علیہ اگرمکسور ہوتو کتنی وجہیں جائز نکلتی ہیں اور کتنی ناجائز، ناجائز ہونے کی وجہ بیان کیجئے ؟

{۹}… مدِّ عارض اور مدِّلین عارض میں موقوف علیہ اگرمضموم ہوتو کتنی وجہیں جائز نکلتی ہیں اور کتنی ناجائز، ناجائز ہونے کی وجہ بیان کیجئے ؟

 سبق نمبر۲۱ :

اجتماعِ ساکنین کا بیان

اجتماعِ ساکنین کی تعریف : ایک یا دو کلموں میں دو ساکن حروف کے اکٹھے ہوجانے کو ’’ اجتماعِ سا کنین ‘‘ کہتے ہیں ۔

اجتماعِ ساکنین کی اقسام

اجتماعِ ساکنین کی دو قسمیں ہیں :

            ٭   اجتماعِ ساکنین علیٰ حدِّہٖ

             ٭  اجتماعِ ساکنین علیٰ غیرِ حَدِّہٖ

اجتماعِ ساکنین علیٰ حدِّہٖ کی تعریف اور حکم :

            پہلاساکن ، حرف مدّہ ہو اور دونوں ساکن ایک کلمہ میں جمع ہوں تو اسے ’’اجتماعِ ساکنین علیٰ حَدّہٖ ‘‘ کہتے ہیں ۔ یہ اجتماع ساکنین مطلقاً جائز ہے جیسے جَانٌّ ، اٰلْئٰنَ ۔

اجتماعِ ساکنین علیٰ غیرِ حَدِّہ کی تعریف اور حکم :

            پہلاساکن، حرفِ مدّہ نہ ہویادونوں ساکن ایک کلمہ میں نہ ہوں تو اسے ’’اجتماعِ ساکنین علیٰ غیرِ حدّہٖ ‘‘ کہتے ہیں ۔ اگر دونوں ساکن حروف ایک کلمہ میں ہوں تو اجتماع ساکنین علیٰ غیرِ حدّہٖ جائز نہیں ۔ البتّہ وقف میں جائز ہے ۔ جیسے فِکْرْ ، ذِکْرْ ۔

 اور اگر دونوں ساکن ایک کلمہ میں نہ ہوں تو اس کی چھ صورتیں بنتی ہیں :

 (1)…پہلا ساکن ’’ حرفِ مدّہ ‘‘ ہوتو ’’ حرف مدّہ ‘‘ یعنی پہلے ساکن کو گرا دیں گے جیسے قَالُو ادْخُلُوْا ۔ (2)… پہلا ساکن ’’ جمع کا میم‘‘ ہوتو اسے ’’ ضمہ ‘‘ دیں گے جیسے عَلَیْکُمُ الْاَرْضُ  ۔ (3)…پہلا ساکن ’’ مِنْ‘‘ کا نون ہوتو اسے ’’فتحہ ‘‘ دیں گے جیسے مِنَ النَّبِیِّیْنَ ۔ (4)… پہلا ساکن ’’ واؤ لین‘‘ جمع کا ہو تواسے ’’ ضَمّہ‘‘ دیں گے جیسے تَخْشَوُالنَّاسَ ۔ (5)… پہلا ساکن ’’الم ‘‘ کی میم ہوتو فتحہ دیں گے جیسے المَّ اللّٰہ ۔ (6) اگر پہلا ساکن مذکورہ حروف کے علاوہ کوئی اور حرف ہوتواسے ’’ کسرہ ‘‘ دیں گے جیسے اِنِ ارْتَبْتُمْ ۔

نون قطنی کیا ہے ؟

             تنوین کے بعد ہمزہ وصلی آجائے تو وصل میں ’’ ہمزہ وصلی ‘‘ کو گراتے ہوئے تنوین کے نون ساکن کو زیر دے کر ایک چھوٹاسانون لکھ دیاجاتا ہے ۔ اِسے ’’ نونِ قُطْنی ‘‘ کہتے ہیں ۔ جیسے خَیْرَانِالوَصِیّۃ

سوالات سبق نمبر ۲۱

{۱}… اجتماعِ ساکنین کی تعریف بیان کیجئے ؟

{۲} …اجتماعِ ساکنین کی کتنی قسمیں ہیں ؟

{۳}… اجتماعِ ساکنین علیٰحدّہٖ کی تعریف اور حکم مع مثال بیان کیجئے ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن