30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی طرح مدلین عارض میں بھی وقف کی صورت میں تین وجہیں بنتی ہیں جیسے لَاضَیْرْ
٭… قصر مع الاسکان
٭…توسط مع الاسکان
٭… طول مع الاسکان
نوٹ… : تلاوت کے شروع میں مدّ عار ض اور مدِّلین عارض میں جو مقداراختیار کی وہی مقداربر قرار رہے کہیں زیادہ ، کہیں کم نہ ہو ۔ اور اس بات کا بھی خیا ل رہے کہ پڑھنے میں مدِّ لین عارض کو مدِّ عارض پر ترجیح نہ ہو ۔ کیونکہ مدلین عارض ، مدِّعارض کے مقابلے میں ضعیف ہے ۔
{2}… مدِّ عارض اور مدِّ لین عارض میں موقوف علیہ اگر’’ مکسور‘‘ ہوجیسے اَلرَّحِیْمِ ، خَوْفٍ تو وقف دو طرح سے ہوتاہے :
وقف با لاسکان … ٭… وقف بالرّوم
اس میں مدّ کی وجہیں چھ نکلیں گی، تین وقف بالاسکان میں اور تین وقف بالرَّوم میں ۔ تفصیل درج ذیل ہے ۔
وقف بالاسکان کی صورت میں تین وجہیں :
٭… طول مع الاسکان ( جائز)
٭… توسط مع الاسکان ( جائز )
٭… قصر مع الاسکان ( جائز)
وقف بِالرَّوم کی صور میں تین وجہیں :
٭… طول معَ الرَّوم ( ناجائز)
٭… توسط مع الرَّوم ( ناجائز)
٭… قصر مع الرَّوم (جائز)
اس میں طول ، توسط قصر مع الاسکان اور قصر مع الرَّوم چار وجہیں جائز ہیں ۔ ا ور دو وجہیں طول مع الرَّوم اور توسط مع الرَّوم جائز نہیں ، کیونکہ طول اور توسط کا تعلق وقف میں حرف کو ساکن کرنے کے ساتھ ہے اوریہی سببِ مدّ ہے جب کہ رَوم میں حرف موقوف متحرک پڑھے جانے کی وجہ سے طول ، توسط جائز نہیں کہ سبب ِمد نہیں پایا جارہا ۔
{3}… مدِّ عارض اور مدِّ لین عارض میں موقوف علیہ اگرمضموم ہوجیسے نَسْتَعِیْنُ تووقف تین طرح سے ہوتاہے :
وقف بالاسکان … ٭… وقف بالرَّوم … ٭… وقف بالاشمام
اس میں مدّ کی نو۹ وجہیں نکلیں گی تین اسکان میں ، تین رَوم میں اور تین اشمام میں ۔ ان میں سات وجہیں طول ، توسط ، قصر مع الاسکان اور طول ، توسط ، قصر مع الاشمام اور قصر مع الرَّوم جائز ہیں اور باقی دووجہیں طول مع الرَّوم اور توسط مع الرَّوم جائز نہیں ۔
وقف بالاسکان کی صورت میں تین وجہیں :
٭… طول مع الاسکان ( جائز)
٭… توسط مع الاسکان ( جائز )
٭… قصر مع الاسکان (جائز)
وقف بِالرَّوم کی صورت میں تین وجہیں :
٭…طول معَ الرَّوم ( ناجائز)
٭…توسط مع الرَّوم ( ناجائز)
٭…قصر مع الرَّوم (جائز)
وقف بِالاَشْمام کی صورت میں تین وجہیں :
٭…طول مع الاشمام ( جائز )
٭…توسط مع الاشمام ( جائز)
٭…قصر مع الاشمام ( جائز)
{4}…مدِّ مُتَّصِل، مدّ عار ض اور مدِّلین عارض یا اسی طرح مختلف مدّات جمع ہوں تو ان میں وہی وجہیں جائز ہوں گی جس میں مقدار طول ، توسط برابرہو یا قوی کو ضعیف پر ترجیح ہو ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع