30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭… ۲ … مدِّمُنْفَصِل کی تعریف : ’’ حُرُوفِ مدّ ہ ‘‘ کے بعد ’’ ہمزہ ‘‘ دوسرے کلمے میں ہوتو اِسے ’’مدِّمُنْفَصِل ‘‘ کہتے ہیں ۔ مدِّمُنْفَصِل کو’’ مدِّ جائز ‘‘ بھی کہتے ہیں جیسے بِمَآ اُنْزِلَ، فِیْ اَنْفُسِکُمْ
مدِّ مُتَّصل اور مدِّمُنْفَصِل کی مقدار :
مدِّ مُتَّصل اور مدِّمُنْفَصِل میں ’’ تَوَسُّط ‘‘ ہوتاہے ۔ مدِّ مُتَّصل اور مدِّ منفصل میں تَوَسُّط کی مقدار امام شاطبی علیہ الرحمہ کے نزدیک ’ ’ اڑھائی الف ‘‘ ہے ۔ (شرح الشاطبیہ للملا علی القاری، ص : ۶۰)
مدّ کا سبب اگر ’’سُکون ‘‘ ہوتو اس کی دوقسمیں ہیں :
ء … مدِّ لازم ء …مدِّ عارض
مدِّ لازم و لین لازم کی تعریف :
حُرُوفِ مدّہ یا حروف لین کے بعد ’ ’ سکونِ اصلی ‘‘ ہوتو پہلی صورت میں مدِّلازمجبکہ دوسری صورت میں مدّ لین لازم ہو گا ۔ جیسے دَآبَّۃٌ ، عَیْنْ
’’ مدِّ لازم ‘‘ کی چار قسمیں ہیں :
1… مدِّ لازم کلمی مُثَقَّل 2… مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف
3… مدِّ لازم حرفی مُثَقّل 4… مدِّ لازم حرفی مُخَفَّف ۔
1مدِّ لازم کلمی مُثَقَّل کی تعریف :
اگر کلمے میں ’’ حروفِ مدّ ہ ‘‘ کے بعد سکونِ اصلی ’’ بِالتَّشْدِیْد‘‘ ہوتو اِس کو ’’مدِّ لازم کلمی مُثَقَّل ‘‘ کہتے ہیں جیسے جَآنٌٌّّ
2مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف کی تعریف :
اگر کلمے میں ’’ حروفِ مدّہ ‘‘ کے بعد سکونِ اصلی ’’بِالْجَزْم‘‘ ہوتو اِ سے ’’ مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف ‘‘ کہتے ہیں جیسے ئٰٓ لْئٰنَ (مدِّ لازم کلمی مُخَفَّف کی یہی ایک مثال ہے جو دو مرتبہ ’’ سُورۂ یُونُس ‘‘ میں آئی ہے )
3مدِّ لازم حرفی مُثَقّل کی تعریف :
حرف میں اگر ’’ حروفِ مدّ ہ ‘‘ کے بعد ’’ سکونِ اصلی‘‘ ۔ ’’ بِالتَّشْدِیْد ‘‘ہوتو اِس کو ’’ مدِّ لازم حرفی مُثَقّل‘‘ کہتے ہیں جیسے المّ ۔
4 مدِّ لازم حرفی مُخَفَّف کی تعریف :
حرف میں اگر ’’ حروفِ مدّ ہ‘‘ کے بعد ’’ سکونِ اصلی ‘‘ ۔ ’’ بِالْجَزْم ‘‘ ہوتو اِسے ’’ مدِّ لازم حرفی مُخَفَّف‘‘ کہتے ہیں جیسے نوٓن ۔
مدِّ لازم اور مدِّ لین لازم کی مقدار :
مدِّ لازم کی چاروں قسموں میں طول ہی ہوتاہے ۔ طول کی مقدار تین الف ہے ۔ جبکہ مدلین لازم میں طول ، توسط اور قصر ہوتاہے مگر طول اولیٰ ہے ۔
مدِّ عارض و لین عارض کی تعریف :
حُرُوف مدہ کے بعد عارضی سکون ہو تو اسے مد عارض کہتے ہیں جیسے رَبِّ الْعٰلَمِیْنْo اوراگرحُرُوفِ لین کے بعد عارضی سکون ہو تو اسے مد لین عارض کہتے ہیں جیسے قُرَیْشْo
مدِّ عارض ومدِّ لین عارض کی مقداریں :
مدِّ عارض اور مدِّ لین عارض میں طُوْل ، تَوَسُّط ، قَصْر تینوں جائز ہیں ۔ مگر مدِّ عارض میں طُوْل ’’اولیٰ‘‘ ہے ۔ پھر توسط اس کے بعد قصر ۔ جبکہ مدِّ لین عارض میں قصر ’’اولیٰ ‘‘ ہے ۔ پھر توسط، اس کے بعد طول کا درجہ ہے ۔ مَدِّعارض اور مدِّ لین عارض میں طول کی مقدار ’’تین الف ‘‘ توسط کی مقدار ’’دوالف ‘‘ اور قصر کی مقدار حرف کو اس کی اصلی مقدار جتنا پڑھناہے ۔

کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع