30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۱ }… حرکت کے لغوی اور اصطلاحی معنٰی بیان کیجئے ؟
{۲}…حَرکات کے نام بیان کیجئے ؟
{۳}…حرکات کی ادائیگی کا طریقہ بیان کریں ؟
سبق نمبر ۱۸ :
سکون کے لغوی معنی : ’’ٹھہرنا ‘‘ سکون کے اصطلاحی معنی : سلبِ حرکت یعنی حرکت کا نہ ہونا ۔
سکون کی علامت : اِ س علامت -ْ کو ’’ جزْم ‘ ‘ کہتے ہیں ۔ جس حرف پر جزم ہو اسے ’’ساکن ‘‘ کہتے ہیں ۔ ساکن حرف اپنے سے پہلے مُتَحَرِّ ک حرف سے مل کر پڑھاجاتاہے جیسے کُنْ
سکون کی دوقسمیں ہیں : سکونِ اصلی … سکونِ عارضی
{1}… سکونِ اصلی کی تعریف اور قسمیں : سکونِ اصلی وہ سکون ہے جو وقف اور’’ وصل ‘‘ میں قائم رہے جیسے ئٰ لْئٰنَ میں ’’ لْ ‘‘ کا سکون ۔ سکونِ اصلی کو ’’سکونِ لازمی ‘‘ اور ’’ سکونِ وضعی ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ سکونِ اصلی کی دوعلامت ہیں :
٭جزم …ْ ٭ تشدید …ّ
{2}… سکونِ عارضی کی تعریف : سکونِ عارضی وہ سکون ہے جس میں کوئی متحرک حرف وقف کی وجہ سے ساکن ہو جائے جیسے رَبِّ الْعٰلَمِیْنْo
{۱}… سکون کے لغوی اور اصطلاحی معنی ٰ بیان کیجئے ؟
{۲ }… سکو ن کی اقسام اور علامات بیان کیجئے ؟
سبق نمبر ۱۹ :
مَد کالغوی معنٰی : ’’دراز کرنا‘‘ اصطلاحی معنٰی : اصطلاحِ تجوید میں ’’حُرُوفِ مَدّہ اور حُرُوفِ لین کے بعد اسبابِ مدّمیں سے کوئی سبب پائے جانے کی صورت میں آواز کے دراز کرنے کو ’’ مَد‘‘ کہتے ہیں ۔
اسبابِ مَدّ : مَدّ کے دو سبب ہیں : ’’ہمزہ اور سکون‘‘ ۔
محلِ مَدّ : محلِ مَدّ بھی دوہیں : ’’حروفِ مدّہ اور حروفِ لین‘‘ ۔
مدّ کی دوقسمیں ہیں : ٭… … مدّ اصلی ٭… … مدّ فرعی
(1)…مدّ اصلی کی تعریف :
حُرُوفِ مَدّہ کے بعد ، مدّ کاکوئی سبب نہ ہوتو اِسے ’’ مدِّاصلی ‘‘ کہتے ہیں جیسے اُوْذِیْنَا ۔
مدِّ اصلی کی مقدار : مدِّ اصلی کی مقدار ایک ’’ الف ‘‘ یعنی دوحرکات کے برابر ہے ۔ مدِّ اصلی کو ادا نہ کیا جائے تو حُروفِ مدّہ کی ذات باقی نہیں رہتی اور ’’الف مدّہ ‘‘ زبر …َسے ’’ یا مدّہ ‘‘ زیر…ِ سے ’’ واؤ مدّہ ‘‘ پیش …ُ سے بدل جائے گا ۔
(2)… مدّ فرعی کی تعریف : ’’ حروفِ مدّ ہ ‘‘ یا ’’ حروفِ لین‘‘ کے بعد مدکاکوئی سبب پایا جائے تو اسے ’’مدِّ فرعی‘‘ کہتے ہیں ۔
بنیادی طور پر مدِّ فرعی کی چار قسمیں ہیں :
{۱}… مدِّ مُتَّصل {۲}… مدِّمُنْفَصِل
{۳}… مدِّ لازم {۴}… مدِّ عارض ۔
مدّ کا سبب اگر’’ ہمزہ ‘‘ ہوتو اس کی دو قسمیں بنتی ہیں :
٭… ۱ … مدِّ مُتَّصل ٭… ۲ … مدِّمُنْفَصِل ۔
٭… ۱ … مدِّ مُتَّصل کی تعریف : جب حروفِ مدّہ کے بعد ہمزہ اسی کلمہ میں ہو تواِسے ’’ مدِّ مُتَّصِل‘‘ کہتے ہیں ۔ مدِّ مُتَّصِل کو ’’ مدِّ واجب ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ جیسے جَآئَ ، سِیْٓئَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع