30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

{۱}… ادغام کی شرائط بیان کیجئے ؟
{۲}… مثلین کسے کہتے ہیں ؟
{۳}… ادغام مثلین کا قاعدہ بیان کیجئے ؟
{۴}… متجانسین کسے کہتے ہیں ؟
{۵}… ادغامِ متجانسین کا قاعدہ بیان کیجئے ؟
{۶}… متقاربین کسے کہتے ہیں ؟
{۷}…ادغامِ متقاربین کا قاعدہ بیان کیجئے ؟
{۸}… کیفیت کے اعتبارسے ادغام کی کتنی قسمیں ہیں ؟
{۹}… ادغام تامّ اور ادغامِ ناقص کی تعریف بیان کیجئے ؟
{۱۰}… ادغامِ ناقص والے کتنے اور کون کون سے کلمات ہیں ؟
{۱۱}… حرکت اورسُکون کے اعتبار سے ادغام کی کتنی قسمیں ہیں تعداد مع نام بتایئے ؟
{۱۲} …ادغامِ واجب اور ادغامِ صغیر کسے کہتے ہیں ؟
{۱۳}… ادغام کبیر اور ادغامِ جائز کسے کہتے ہیں ؟
{۱۴}… موانعِ ادغام سے کیا مُراد ہے نیز موانع ادغام کی صُورتیں بیان کیجئے ؟
{۱۵}… کون سے کلمات ادغام سے مستثنٰی ہیں ان کلمات میں ادغام نہ ہونے کی وجہ بیا ن کیجئے ؟
سبق نمبر ۱۵ :
غُنّہ کالغوی معنٰی : ’’ بھنبِھناہَٹ‘‘
اصطلاحِ تجوید میں ’’ غُنَّہ ‘‘ اُس آواز کو کہتے ہیں جو ناک کے بانسہ سے خارج ہوتی ہے ۔
غُنَّہ کی دو قسمیں ہیں :
٭… … غُنَّہ آنی
٭… … غُنَّہ زمانی
(1)… غُنَّہ آنی :
یہ غُنّہ ’’ نون ‘‘ او ر ’’ میم ‘‘ کی ذات میں پایا جاتاہے اس کے بغیر ’’ نون ‘‘ اور ’’ میم ‘‘ ادا ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ یہ ’’ صفتِ لازمہ ‘‘ ہے اِ سی لئے اسے ’’ صفتِ غُنّہ ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔
یہ غُنَّہ ’’ میم ‘‘ اور ’’ نون ‘‘ کو اداکرتے وقت فوراً ادا ہوجاتاہے ۔
(2)…غُنَّہ زمانی :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع