دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

 

مُتَجانِسَیْن کی تعریف :

        ایک ہی مخرج کے دو حُرُوف کے ایک یادو کلموں میں جمع ہونے کو ’’مُتَجانِسَیْن‘‘ کہتے ہیں ۔

(۲) ادغامِ مُتَجانِسَیْن کا قاعدہ :

         ایسے دوحُرُوف کہ جن کا مخرج تو ایک ہومگر حروف الگ الگ ہوں وہ حُرُوف ایک یا دو کلموں میں اس طرح آ جائیں کہ اُن میں پہلا حرف ’’ساکن ‘‘ اور دوسرا حرف ’’مُتَحَرِّک ‘‘ ہوتو ’’ادغامِ مُتَجانِسَیْن ‘‘ ہوگا ساکن کو متحرک میں مُد غم کریں گے جیسیاِذْظَّلَمُوْا ، فَرَّطْتُّم

مُتَقَارِبَیْن کی تعریف :

         دو ’’قریبُ الْمَخرج ‘‘ حُرُوف کے ایک یادو کلموں میں جمع ہونے کو ’’مُتَقَارِبَیْن‘‘ کہتے ہیں ۔

(۳) ادغامِ مُتَقَارِبَیْن کا قاعدہ :

        ایسے دوحُرُوف جو باعتبارِ مخرج اور صفات کے قریب قریب ہوں اور وہ کلمے میں اس طرح آجائیں کہ اُن میں پہلا حرف ’’ساکن ‘‘ اور دوسرا حرف ’’مُتَحَرِّک ‘‘ ہوتو ’’ادغامِ مُتَقَارِبَیْن ‘‘ ہوگاجیسے مَنْ یَّقُوْلُ ، قُلْ رَّبِّیْ

کیفیّت کے اعتبارسے ادغام کی اقسام

کیفیّت کے اعتبارسے ادغام متجانسین اور متقاربین کی دوقسمیں ہیں :

 ادغامِ تامّ… ادغامِ ناقص

{1}… ادغامِ تامّ کی تعریف : ادغام ہونے کی صُورت میں اگر پہلے حرف کی کوئی صفت باقی نہ رہے تو اِس کو ’’ ادغامِ تام ‘‘ کہتے ہیں جیسیاِذْظَّلَمُوْا، قُلْ رَّبِّیْ ۔

{2}…ادغامِ ناقص کی تعریف : ادغام ہونے کی صُورت میں اگر پہلے حرف کی کوئی صفت باقی رہے تو اِس کو ’’ ادغا مِ ناقص‘‘ کہتے ہیں جیسے مَنْ یَّقُوْلُ ، اَحَطْتُّ ( پہلی مثال میں نون کی صفتِ غُنَّہ جبکہ دوسری مثال میں طا کی صفتِ استعلاء باقی ہے )

ادغا مِ ناقص والے کلمات : درج ذیل چار کلمات میں ادغامِ ناقص ہواہے :

 اَحَطْتُّ  بَسَطْتَّ فَرَّطْتَّ فَرَّطْتُّم

 البَتَّہ ’’اَ لَمْ نَخْلُقْکُّمْ‘‘ میں ’’ ادغامِ تام ‘‘ اور ’’ ادغامِ ناقص ‘‘ دونوں جائز ہیں مگر تامّ ’’اَولیٰ ‘‘ ہے ۔

حَرَکت اور سُکون کے اعتبار سے ادغام کی قسمیں

حَرَکت اور سُکون کے اعتبار سے ادغام مثلین اور متجانسین کی دو قسمیں ہیں :

 ادغامِ واجب… ادغامِ جائز

{1}… ادغامِ واجب کی تعریف : ’’ مِثْلَیْن‘‘ او ر ’’ مُتَجانِسَیْن‘‘کے ادغام کے دوران اگر پہلا حرف خود ہی ساکن ہو تو ’’ ادغام ‘‘ کرنا واجب ہے ۔

اِس کو ’’ ادغامِ واجب ‘‘ اور ’’ اد غامِ صغیر ‘‘ بھی کہتے ہیں مثلاً اِذْ ذَّھَبَ، قَدْتَّبَیَّنَ

{2}… ادغامِ جائز کی تعریف : اگر پہلا حرف’ ’ مُتَحَرِّک ‘‘ تھا، اسے ساکن کرکے ادغام کریں تو اِس’’ادغام ‘‘ کو’’ ادغامِ جائز‘‘ اور ’’ ادغامِ کبیر ‘‘ کہتے ہیں مثلاً مَدَّ اصل میں مَدَدَ تھا ۔

موانعِ اِدغام کی صُورتیں

            ’’موانعِ اِدغام ‘‘ یعنی جہاں ادغام کر نا منع ہے ۔ اس کی چند صُورتیں ہیں :

{1}… دو ’’واؤ ‘‘ جمع ہوں اور اُن میں پہلی ’’ واؤ مَدّہ‘‘ ہوتو ادغا م جائز نہیں جیسیقَالُوْوَھُمْ {2}…جب دو ’’ ی‘‘ اکٹھی ہوں اور ان میں پہلی ’’ یمدّہ ‘‘ ہو تو ادغام جائز نہیں جیسے فِیْ یَوْمٍ{3}… حُرُوفِ حلقی کا اپنے ہم مخرج حرف میں ادغام نہیں ہوگاجیسے فَاصْفَحْ عَنْھُم{4}… ’’حُرُوفِ حلقی ‘‘ کا ’’ غیرِحلقی ‘‘ حرف میں ادغام نہیں ہوگاجیسے لا تُزِغْ قُلُوْبَنَا ۔ (  نوٹ     ؑ : ’’ حُرُوفِ حلقی‘‘ کا اپنے ہم مثل حرف میں ادغام ہوگاجیسے مَالِیَہْ ھَّلَکَ) {5}… ’’لٓام‘‘کا ’’نوٓن‘‘ میں ادغام نہیں ہوگا جیسے قُلْنَا ۔

ادغام سے مُسْتَثْنٰی کلمات

            رِوایتِ امام حفص رَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہ بَطریقِ شاطبی کے مطابق ’’یٰسٓ وَالْقُرْاٰن‘‘ اور ’’ نٓ وَالْقَلَمْ‘‘ میں ادغام نہیں ہو گا ۔

 مُسْتَثْنٰی کلمات میں ادغام نہ ہونے کی وجہ :

            ان کلمات میں ادغام کا قاعدہ پائے جانے کی باوجود ادغام اس لئے نہیں ہوا کہ امامِ حفص رَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیہسے بَطَریْقِ شَاطِبِی رَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہ ان کلمات میں ادغام روایت سے ثابت نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے ان کومُسْتَثْنٰی قراردیا ہے ۔ ’’ علمِ تجوید ‘‘ نقل سے ثابت ہے ۔ تجوید کاہر وہ قاعدہ معتبر ہے جو رِوایت سے ثابت ہے اور جو شخص بغیر رِوایت کے محض اپنی عقل سے تجوید کا کوئی مسئلہ بیان کرے تووہ مسئلہ معتبر نہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن