دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

  1 … صفاتِ عارضہ با لصفت کی تعریف : صفتِ عارضہ کا سبب ’’ صفتِ لازمہ‘‘ ہوتواسے ’’صفتِ عارضہ بالصفت ‘‘ کہتے ہیں ۔ جیسے حرف کا پُرہونا بوجہِ استعلاء کے ۔ ([1]) مثلاًمِرْصَادٍ اس مثال میں ر کو پُر پڑھنا صادکی استعلاء کی وجہ سے ہے ۔

     2 …صفاتِ عارضہ بالحرف کی تعریف : وہ صفت جس کا سبب کوئی دوسرا حرف ہو جیسے نون ساکن اور تنوین کے بعد حروف اخفاء میں سے کسی حرف کے آجانے کی وجہ سے اخفاء جیسے اَنْفُسِکُمْ میں نون ساکن کے بعد حرف اخفاء میں سے ’’ف ‘‘ آجانے کی وجہ سے اخفاء ہوا ہے جو کہ صفات عارضہ میں سے ہے ۔ (برکات الترتیل، ص : ۹۲، ۹۳)

صفاتِ عارضہ

مشہور صفاتِ عارضہ مندرجہ ذیل ہیں :

٭…تفخیم : حرف کو پُرپڑھنا جیسے اسمِ جلالت اللّٰہکا’’ل‘‘ ۔  

٭… ترقیق : حرف کو باریک پڑھنا جیسے رِجَالٌ کی ’’ر‘‘ ۔

٭… تحقیق : حرف کو خُوب واضح اور صاف پڑھنا جیسے ءَ اَنْذَرْتَھُم ۔

٭…تسہیل : تحقیق اور ابدال کی درمیانی حالت ءَ اَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ ۔

٭…ابدال : حرف کو بدلنا جیسے اٰلْئٰنَ اصل میں اَاَلْئٰنَ تھا دوسرے ہمزہ کو الف سے بدل دیا گیا ۔

٭…اثبات : حرف کا باقی رکھنا جیسے یَمْحُو اللّٰہُ  کو وقف میں یَمْحُوْ پڑھنا ۔

٭…حذف : حرف کو ختم کرنا جیسے یَمْحُو اللّٰہُ کی واو کو وصل میں حذف کر دینا ۔

٭…اظہار : ظاہر کرنا جیسے اَنْعَمْتَ ۔

٭…اخفاء : چھپانا جیسے اَنْتَ ۔

٭…ادغام : ملانا جیسے مَنْ یَّنْظُرُ ۔

٭…اقلاب : بدلنا جیسے مِنْْ مبَعْد ۔

٭…ادغامِ شفوی : میم ساکن کو دوسری میم میں مدغم کرناجیسے فَھُمْ مُّقْمَحُوْنَ ۔

٭…اخفائِ شفوی : میم ساکن کو اسکے مخرج میں چھپا کر پڑھناجیسے وَمَاھُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ ۔

٭…اظہارِ شفوی : میم ساکن کو اس کے مخرج سے ظاہر کر کے پڑھنا  جیسے اَلْحَمْدُ ۔

٭…امالہ : الف کو یا کی طرف اور زبر کو زیر کی طرف مائل کرکے پڑھناجیسے مَجْرٖھَا ۔

٭…مَد : کھینچنا جیسے جَآء  ۔

٭…غُنّہ : نا ک میں آواز لے جانا جیسے انت ۔ اِنَّ

 

 

Description: C:UsersCCEDesktopASASASASASS.PNG

 

سوالات سبق نمبر ۱۲

 {۱ } …صفاتِ عارضہ کی کتنی قسمیں ہیں ان کے نام بتائیے ؟

 



  2 یعنی دوسرے حرف میں پائی جانے والی صفت استعلاء کے سبب ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن