30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُسْتَعْلِیَہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ سات۷ ہیں جن کا مجموعہ ’’خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ‘‘ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ مستعلیہ کو ادا کرتے وقت زبان کی جڑ تالو کی جانب بلند ہوتی ہے جس کی وجہ سے حُرُوف پُر پڑھے جاتے ہیں ۔
(6)…استفال :
یہ صفت’’ استعلاء ‘‘ کی ضد ہے ۔ لغوی معنی : ’’نیچائی چاہنا‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ زبان کی جڑکے تالو کی جانب بلند نہ ہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُسْتَفِلَہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ بائیس۲۲ ہیں جو’’حُرُوفِ مستعلیہ ‘‘کے علاوہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُروفِ مستفلہ کو ادا کرتے وقت زبان کی جڑ تالو کی جانب بلند نہیں ہوتی بلکہ نیچے رہتی ہے اس لئے یہ حُرُوف باریک پڑھے جاتے ہیں ۔
(7)… اطباق :
لغوی معنی : ’’ مل جانایاڈھانپ لینا ‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں ’’ زبان کے پھیل کر تالو سے مل جانے ‘‘کوکہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُطْبَقہ‘‘ کہتے ہیں اور یہ چار ۴ ہیں جن کا مجموعہ ’’صطظض‘‘ ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُروفِ مطبقہ کو ادا کرتے وقت زبان تالو سے مل جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ حُرُوف بَہُت ہی پُر پڑھے جاتے ہیں ۔
(8)…انفتاح :
یہ صفت’’ اِطباق‘‘کی ضد ہے ۔ لغوی معنی : ’’جُدا رہنا یا کھلا رہنا‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’زبان کے تالو سے جُدارہنے ‘‘ کوکہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُنفَتِحَہْ‘‘ کہتے ہیں اور یہ پچیس۲۵ ہیں جو حُروفِ مطبقہ کے علاوہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ منفتحہ کو ادا کرتے وقت زبان تالو سے جُدا رہتی ہے ۔
(9)…اذلاق :
لغوی معنی : ’’کنارہ‘‘اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ حُرُوف کے ہونٹوں ، دانتوں اور زبان کے کناروں سے پِھسل کربسہولت اداہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’حُرُوفِ مُذلَقَہ‘‘ کہتے ہیں اوریہ چھ ۶ ہیں جن کا مجموعہ ’’فَرَّ مِنْ لُّبٍّ‘‘ہے ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ مذلقہ اپنے مخارج سے پِھسل کر بسہولت ادا ہوتے ہیں ۔
(10)…اِصمات :
یہ صفت’’ اِذلاق‘‘ کی ضد ہے ۔ لغوی معنی : ’’ روکنا ‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجویدمیں ’’ حُرُوف کے مضبوطی اور جماؤ کے ساتھ اداہونے ‘‘ کو کہتے ہیں ۔ جن حُرُوف میں یہ صفت پائی جاتی ہے انہیں ’’ حُرُوف مُصْمَتَہ‘‘کہتے ہیں اور یہ تیئس۲۳ ہیں جو کہ حُرُوفِ مذلقہ کے علاوہ ہیں ۔
طریقۂ ادائیگی : حُرُوفِ مصمتہ اپنے مخارج سے مضبوطی کے ساتھ جم کر ادا ہوتے ہیں ۔
صفاتِ لازمہ مُتضادہ کے حامل حروف کامجموعہ
نمبر شمار حُروف تعداد مجموعہ
۱ حُرُوفِ مہموسہ 10 فَحَثَّہ‘ شَخْصٌ سَکَتْ
۲ حُرُوفِ مجہورہ 19 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۳ حُرُوفِ شدیدہ 8 أَجِدُ قَطٍ بَکَتْ
۴ حُرُوفِ رخوہ 16 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
- - حُرُوفِ مُتَوَسّطِہ 5 لِنْ عُمَر
۵ حُرُوفِ مُسْتَعْلِیَہ 7 خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ
۶ حُرُوفِ مُسْتَفِلَہ 22 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۷ حُرُوفِ مُطْبَقَہ 4 صطظض
۸ حُرُوفِ مُنْفَتِحَہْ 25 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۹ حُرُوفِ مُذْلَقَہْ 6 فَرَّ مِنْ لُّب
۱۰ حُرُوفِْ مُصْمَتَہْ 23 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع