دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

{۴}… لسانی مخارج کتنے ہیں اور ان سے کتنے حُروف ادا ہوتے ہیں نیز زبان کے حصوں کے نام بیان کیجئے ؟

{۵}…دانتوں کے نام اور اقسام کی وضاحت کیجئے ؟

{۶}…’’ض‘‘ کا مخرج مع لقب بیان کیجئے ؟

{۷}…’’ل‘‘ کا مخرج مع لقب بیان کیجئے ؟

{ ۸}…’’ن‘‘ کا مخرج مع لقب بیان کیجئے ؟

{۹}…’’ ج، ش، ی‘‘کا مخرج مع لقب بیان کیجئے ؟

{۱۰}… شفوی مخارج بیان کیجئے ؟

 {۱۱}…حروف نطعیہ کا مخرج بیان کیجئے ؟

{۱۲}…حروف لثویہ کا مخرج بیان کیجئے ؟

{۱۳}… تعدادِ مخارج میں اختلافِ ائمہ بیان کریں ؟

 سبق نمبر ۹ :

صفات کا بیان

صفات کی اہمیت :

             جس طرح بغیر مخرج کے حرف ادا نہیں ہوسکتا اسی طرح بغیرصفات کے حرف کامل ادا نہیں ہوسکتا ۔ جس طرح حُرُوف کے مخارج الگ الگ ہیں ، اسی طرح ہر حرف میں پائی جانے والی صفات بھی جُدا جُدا ہیں ۔ صفات کے ساتھ حرف کو ادا کرنے سے ایک ہی مخرج کے کئی حُرُوف آپس میں جُدا اور مُمتاز ہوجاتے ہیں ۔ صفات ، صفت کی جمع ہے ۔

صفت کا لغوی معنی : صفت کا لغوی معنی ٰ ہے ’’ مَا قَا مَ بِشَیْ ئٍ ‘‘جو کسی شے کے ساتھ قائم ہو ۔

 صفت کا اصطلاحی معنی : اصطلاح تجوید میں ’’ صفت ‘‘ حرف کی اس حالت یا کیفیّت کو کہتے ہیں جس سے ایک ہی مخرج کے کئی حُروف آپس میں جُدا اور ممتاز ہوجاتے ہیں ۔ مثلاً حرف کا پُر یا باریک ہونا آواز کا بلند یا پست ہونا ، قوی یا ضعیف ہونا، نرم یا سخت ہونا وغیرہ جیسے ’’ص‘‘ اور’’س‘‘اِن کا مخرج توایک ہے مگر ’’ص‘‘ صفتِ استعلاء اور اطباق کی وجہ سے پُر اور ’’س‘‘ صفتِ استفال اور انفتاح کی وجہ سے باریک پڑھا جاتا ہے ۔

 

صفات کی اقسام

            صفات کی دوقسمیں ہیں : {۱} صفاتِ لازمہ {۲} صفاتِ عارضہ ۔

 صفاتِ لازمہ کی تعریف : حرف کی وہ صفات جو حرف کے لئے ہروقت ضروری ہوں اور ان کے بغیر حرف ادا نہ ہوسکے یا حرف ناقص اداہو ۔ مثلاً ’’ظ‘‘ میں صفتِ استعلاء اور اطباق ادانہ کی جائے توحرف ’’ظ‘‘ادا ہی نہیں ہوگا ۔ حرف کو صفات لازمہ کے ساتھ ادا نہ کرنے سے لحن جلی واقع ہوتی ہے ۔ (لمعاتِ شمسیہ حاشیہ فوائد مکیہ، ص۲۱، بتصرف )

 صفاتِ عارضہ کی تعریف : حرف کی وہ صفات جو حرف کے لئے کبھی ہوں اور کبھی نہ ہوں ان کے ادانہ کرنے سے حرف اد اہوجاتاہے لیکن حرف کی تحسین باقی نہیں رہتی ۔ مثلاًرا مفتوحہ کو باریک پڑھنا وغیرہ ۔ یہ صفات آٹھ حُرُوف میں پائی جاتی ہیں جن کا مجموعہ’’ اَوْ یَرْ مُلَانِ ‘‘ہے ۔ صفاتِ عارضہ کی غلطی کو ’’ لحنِ خفی ‘‘ کہتے ہیں ۔ لیکن لحنِ خفی کو چھوٹی اور معمولی غلطی سمجھ کر اس سے بچنے کی کوشش نہ کرنا بڑی غلطی ہے ۔

سوالات سبق نمبر ۹

 {  ۱  } … صفت کی اہمیت بیا ن کیجئے ؟

 {۲ }… صفت کا لغوی اور اصطلاحی معنٰی بیان کیجئے ؟

{۳}… صفات کی کتنی قسمیں ہیں تعداد مع نام بتایئے ؟

{۴ }… صفاتِ لازمہ کی تعریف بیان کیجئے ؟

{۵}… صفاتِ عارضہ کی تعریف بیا ن کیجئے ؟

 

سبق نمبر ۱۰ :

صفاتِ لازمہ کا بیان

صفاتِ لازمہ کی تعداد : صفاتِ لازمہ مشہورہ بھی مثلِ مخارج سترہ (۱۷) ہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن