30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلا مخرج : ’’ اقصائے حلق‘‘ حلق کا وہ آخری حِصَّہ جو سینے کی طرف ہے ۔ اس سے ’’ء ، ھ‘‘ ادا ہوتے ہیں ۔
دوسرا مخرج : ’’وسطِ حلق‘‘ حلق کا درمیانی حصہ اس سے ’’ع ، ح‘‘ ادا ہوتے ہیں ۔
تیسرا مخرج : ’’ادنائے حلق‘‘حلق کا وہ ابتدائی حِصّہ جو مُنہ کی طرف ہے اس سے ’’غ ، خ‘‘ہوتے ہیں ۔
ان چھ حُرُوف کو’’ حُرُوفِ حَلقیہ‘‘ کہتے ہیں ۔
حلق کے چھ حرف ہیں اے مہ لقا ہمزہ ہا و عین حا و غین خا
لِسانی مخارج : ’’ لسان ‘‘ زبان کو کہتے ہیں ۔ اس میں دس۱۰ مخارج پائے جاتے ہیں جن سے اٹھارہ۱۸ حُرُوف اداہوتے ہیں ۔ زبان سے اداہونے والے حُرُوف کو’’ حروفِ لسانی ‘‘ کہتے ہیں ۔ لسان کے مندرجہ ٔ ذیل حصّے ہیں :
٭… اصلِ لسان : زبان کی جڑ ۔
٭… اقصائے حافۂ لسان : زبان کاوہ بغلی کنارہ جو حلق کی طرف ہے ۔
٭… ادنائے حافۂ لسان : زبان کا وہ بغلی کنار ہ جو مُنہ کی طرف ہے ۔
٭… وسطِ لسان : زبان کا درمیانی حِصّہ ۔
٭… بطنِ لسان : زبان کا پیٹ ۔
٭ … طرفِ لسان : زبان کا کنارہ ۔
٭… رأ سِ لسان : زبان کی نو ک یا سرا ۔
٭… ظہرِ لسان : زبا ن کی پُشت ۔
چوتھا مخرج : ’’ اقصائے لسان‘‘ زبان کی جڑ اور مقابل کے تالو کا نرم حِصّہ جو
کوّے سے ملا ہواہے ۔ اس سے ’’ ق‘‘ادا ہوتا ہے ۔
پانچواں مخرج : اقصائے لسان اور مقابل کے تالو کاسخت حِصّہ جو مُنہ کی جانب ہے ۔ اس سے ’’ک‘‘ادا ہوتا ہے ۔ ’’ق‘‘ اور’’ک‘‘ کو ’’حُرُوفِ لَہَوِیَّہ‘‘ کہتے ہیں ۔
چھٹا مخرج : ’’وسطِ لسان اوراس کے مقابل کا تالو‘‘ اس سے ’’ج ، ش ، ی‘‘ غیر مدّہ اداہوتے ہیں ۔ ان حروف کو ’’ حُرُوفِ شَجْرِِیَّہ‘‘ کہتے ہیں ۔
اب جن حُرُوف کے مخارج بیان کئے جائیں گے ان کاتعلق زبان کے ساتھ ساتھ دانتوں سے بھی ہے لہٰذا اب دانتوں کے نا م مع اقسام بیان کئے جاتے ہیں ۔
کل دانت بتیس32ہیں جن میں 12 دانت اور 20 داڑھیں ہوتی ہیں ۔ جن کی چھ اقسام ہیں :
٭… 1… {ثنایا}
٭… 2… {رُباعیات}
٭… 3… {اَنیاب}
٭… 4… {ضَوَاحِک}
٭… 5… {طَواحِن}
٭… 6… {نَواجذ}
{۱} …ثنایا : سامنے والے دو اوپر اور دو نیچے والے کل چار دانت، اوپر والے دانتوں کو ’’ثنایاعلیا ‘‘ اور نیچے والے دانتوں کو ’’ ثنایا سُفلٰی‘‘ کہتے ہیں ۔
{۲} …رُباعیات : ثنایاکے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کُل چار دانت
{۳}… اَنیاب : رباعیات کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کُل چار دانت
{۴}…ضواحِک : انیاب کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کُل چار داڑھیں
{۵}…طواحِن : ضواحک کے دائیں بائیں اوپر نیچے تین تین کل بارہ داڑھیں
{۶}…نواجذ : طواحن کے دائیں بائیں اوپر نیچے ایک ایک کُل چار داڑھیں ہیں
آسانی سے یاد کرنے کے لئے دانتوں کے نا م اور اقسام اشعار کی صورت میں پیش کئے جاتے ہیں ۔
ہے تعداد دانتوں کی تیس اور دو ثنایا ہیں چار اور رباعی ہیں دو دو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع