دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

سوالات سبق نمبر ۷

{۱}… تعوذ کی تعریف ، محل اور حکم بیان کیجئے ؟

{۲}… تسمیہ کی تعریف ، محل اور حکم بیان کیجئے ؟

{۳}… تلاوت شروع کرنے میں ابتداء اور وسط کی صورتیں اور ہر ایک کا حکم بیان کیجئے ؟

{۴}… ابتدائے تلاوت میں تعوذ اور تسمیہ کے وصل و فصل کی کتنی صورتیں بنتی ہیں ۔ ہرایک کی تعریف مع امثلہ بیان کیجئے ؟

 {۵}… تلاوت کے درمیان اگر سورت آجائے تو اس کی کتنی صورتیں بنتی ہیں ؟

{۶}… تلاوت کا آغاز اگر درمیانِ سورت سے ہو تو اس کی کتنی صورتیں بنتی ہیں ؟

 {۷}… درمیانِ تلاوت سورۂ توبہ شروع کرنے کی کتنی وجہیں بنتی ہیں ؟

سبق نمبر ۸ :

مخار ج کابیان

مخار ج کی اہمیّت : حُرُوف کو دُرست ادا کرنے کے لئے مخارج کا جاننا ضروری ہے ۔ مخارج ، مخرج کی جمع ہے ۔

مخر ج کا لُغوی معنی : مخرج کا لُغوی معنی ہے ’’ نکلنے کی جگہ ‘‘

مخر ج کا اصطلاحیمعنی : اصطلاح تجوید میں منہ کے وہ حِصّے جہاں سے حروف ادا ہوتے ہیں ۔ اُسے ’’ مخرج‘‘ کہتے ہیں ۔

مخار ج کی تعداد : مخارج کی تعداد سترہ17 ہے جیساکہ امام محمد بن محمدجزری شافعی علیہ رحمۃُ اللّٰہ الکافی فرماتے ہیں :

مَخَارِجُ الْحُرُوْفِ سَبْعَۃَ عَشَرْ         عَلَی الَّذِیْ یَخْتَارُہ مَنِ اخْتَبَرْ

ترجمہ : حروف کے مخارج سترہ 17 ہیں ۔ اُس قول پرجس کو پرکھنے والا ( محقق ) اختیار کرتا ہے ۔ (یعنی امام خلیل بن احمد فراہیدی نحوی رحمۃُاللّٰہ تعالی علیہ کے قول کے مطابق حُروف کے مخارج 17ہیں )  (شرح طیبۃ النشر لابن الجزری، مبحث التجوید، ص۲۷)

مخار ج کی اقسام

            بنیادی طورپرمخارج کی دوقسمیں ہیں :

            ٭مخارجِ مُحَقَّقَہ                   ٭ مخارجِ مُقَدَّرَہ

مخارجِ مُحَقَّقَہ کی تعریف : جومخارج حلق ، لسان اور شفتین میں ہوں انہیں مخارج محققہ کہتے ہیں ۔

مخارجِ مُقَدَّرَہ کی تعریف : وہ مخارج جن کا تعلق حلق، لسان اور شفتین سے نہ ہوں جیسے جوف دہن اور خیشوم ان کو مخارج مقدرہ کہتے ہیں ۔ حلق ، لسان، شَفَتَیْن، جوفِ دہن اور خَیشوم کو ’’اُصُولِ مخارج‘‘ کہتے ہیں ۔

مخار جِ مُحَقَّقَہ

حلقی مخارج : حلق میں تین مخارج ہیں :

             { 1} …اقصائے حلق

            {2} …وسطِ حلق

            {3} …ادنائے حلق

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن