دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمo قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)

عدم جواز کی وجہ :

         یہ صورت ناجائز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بِِسْمِ اللّٰہ کا تعلق اور محل

 یعنی پڑھنے کی جگہ ابتدائے سورۃ ہے اور بِسْمِ اللّٰہ کو پچھلی سورۃ سے ملانے اور اگلی سُورۃ کو جُداکرکے پڑھنے سے بِسمِ اللّٰہ کا تعلق اور محل بدل جائے گا یعنی اس کا تعلق پچھلی سورت سے ہو جائیگا اس لئے یہ صورت ناجائز ہے ۔ یعنی اہل فن کے نزدیک ایسا کرنا دُرست نہیں ۔ (برکات الترتیل، ص : ۷۲، ۷۳ )(فوائد مکیہ ص : ۳۰)

دوسری صورت میں تسمیہ کت فصل و وصل کا نقشہ

۲  درمیان قراءت  ابتدائے سورت

(صرف بسملہ پڑھیں گے اس کی چار صورتیں بنتی ہیں تین جائز ، ایک ناجائز )

فصل کل      فصل اول وصل ثانی        وصل کل     وصل اول فصل ثانی       

جائز        جائز                         جائز                        نا جائز

درمیانِ تلاوت، سورۂ توبہ شروع کرنے کی صورتیں

            سُورۃُ الانفال یا کسی سورۃ کو ختم کرکے جب سورۃ توبہ شروع کی جائے تو تین جائز وجہیں بنتی ہیں :

٭وقف        ٭ وصل          ٭سکتہ

٭ وقفجیسے اِنَّ اللّٰہَ بِکُّلِ شَیْئٍ عَلِیمْ(وقف) بَرَآء ۃٌ مِّنَ اللّٰہ

٭   وصلجیسے اِنَّ اللّٰہَ بِکُّلِ شَیْئٍ عَلِیْمٌ بَرَآء ۃٌ مِّنَ اللّٰہ

٭  سکتہجیسے اِنَّ اللّٰہَ بِکُّلِ شَیْئٍ عَلِیْمْ(سکتہ) بَرَآئَ ۃٌ مِّنَ اللّٰہ

٭… تیسری صورت اور اس کا حکم :

             اگرابتدائے تلاوت ، درمیانِ سورت سے ہوتو تعوذ پڑھناضروری (مستحب) ہے تسمیہ چاہے پڑھیں یا نہ پڑھیں ۔ اگر تسمیہ پڑھی جائے تو اس کی بھی چار صورتیں ہیں جن میں سے دوجائز اوردوناجائز ہیں ، ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

 جائز صورتیں :    {1}… فصل کل  {2}… وصلِ اوّل فصل ثانی

 ناجائز صورتیں :   {1}… وصل کل {2}…فصلِ اوّل وصلِ ثانی

جائز صورتیں

 {1}…فصل کل : تعوذ اور تسمیہ اور آیت کو جُدا جُدا تین سانسوں میں پڑھنا جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْo بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِْ oہُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ ج

 {2}…وصلِ اوّل فصل ثانی : تعوذ اور تسمیہ کو ملا دینا جب کہ آیت کو جدا کردینا ۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِِِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمo ہُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ ج

ناجائز صورتیں

 {1}… وصل کل : تعوذ اور تسمیہ اور آیت کوملا دینا ۔ جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الشَّیْطٰنُ یَعِدُکُمُ الْفَقْرَ

{2}…فصلِ اوّل وصلِ ثانی : تعوذکو علیحدہ کرنا اور تسمیہ اور آیت کوملاکر ایک ہی سانس میں پڑھنا ۔ جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمo بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الشَّیْطٰنُ یَعِدُکُمُ الْفَقْرَ

عدم جواز کی وجہ :

             ملانے سے احتمال ہے کہ کہیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام کے ساتھ کسی ایسی چیز کا ذکرنہ آجائے جس کا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام کے ساتھ ذکر کرنا بے ادبی ہے جیساکہ مذکورہ مثال سے ظاہر ہے ۔ ناجائز ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملانے سے کہیں معنوی خرابی لازم نہ آئے ۔

             اگر بِسْمِ اللّٰہ شریف تلاوت کے دوران پڑھی نہ جائے تو اسکی دو صورتیں بنتی ہیں :  

۱٭ فصل                    2٭وصل

1         فصل : یعنی اَعُوذ باللّٰہ اور آیت کو جدا کرکے پڑھنا جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ0  اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا

2         وصل : تعوذ اور آیت کو ملا کر ایک ہی سانس میں پڑھنا جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا

            ان میں پہلی صورت ’’ فصل‘‘ بہتر ہے کیونکہ استعاذہ قراء ت کا حصّہ ہے ۔ جہاں استعاذہ کو آیت سے ملانے میں معنی کے اعتبار سے خرابی لازم نہ آتی ہو یا سوئِ ادبی کا احتمال نہ ہو وہاں ’’وصل‘‘ جائز ہے اور’’ فصل‘‘ بہتر ہے اور جہاں معنوی خرابی لازم آتی ہو جیسیاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اِلَیْہِ یُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَۃِ یا آیت کے شروع میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ یا نبی کریمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم کے ذاتی یا صفاتی ناموں میں سے کوئی نام ہوجیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْ ش اسْتَوٰی تووہاں ’’فصل‘‘ ضروری ہے ۔ (فوائد مکیہ مع لمعات شمسیہ، ص : ۳۰، ۳۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن