دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

        اگر سورت کے درمیان سے تلاو ت شروع کی توتعوذ پڑھنا ضروری (بمعنی مستحب) ہے تسمیہ چاہے پڑھے یا نہ پڑھے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ (برکات الترتیل ص : ۷۳)

 

 


 تَعَوُّذ و تسمیہ کے فصل و وصل کی وُجوہ

٭پہلی صورت اور اس کا حکم :

            تلاوت کا آغاز ابتدائے سورت سے ہو تو اَعُوْذُ بِاللّٰہ اور بِسْمِ اللّٰہ کے وصل ( یعنی ملاکر پڑھنے ) اور فصل ( یعنی جدا کرکے پڑھنے ) کے لحاظ سے چار صورتیں بنتی ہیں اور چاروں صورتیں جائز ہیں :

٭…  وصل کل                     ٭… فصل کل

٭…  وصلِ اوّل فصل ثانی         ٭… فصلِ اوّل وصلِ ثانی

 وصل کل( سب کو ملانا)

             تعوذ اور تسمیہ کو سورت کے ساتھ ملا کر ایک ہی سانس میں پڑھنا ۔ جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ

فصل کل ( یعنی تمام کو جدا کرکے پڑھنا)

             تعوذ ، تسمیہ اور سورت کو علیحدہ پڑھنایعنی ہر ایک پر وقف کرناجیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْo بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِْ o قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ

 وصلِ اوّل فصل ثانی(پہلے کوملانااور دوسرے کو جداکرنا)

            تعوذ اور تسمیہ کو ایک ہی سانس میں پڑھنااور سورت کو دوسرے سانس سے پڑھنا جیسے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِِِ بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْo قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ

 فصلِ اوّل وصلِ ثانی(پہلے کوجداکرنااور دوسرے کو ملانا)

            تعوذ کوجُدا کرنا، تسمیہ اورسورت کو ایک ہی سانس میں ملاکر پڑھناجیسے

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْo بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ

ابتدائے قراءت ، ابتدائے سورت

(تعوذ اور بسملہ دونوں ضروری ہیں ان کی چار صورتیں بنتی ہیں اور چاروں جائز ہیں )

فصل کل          فصل اول وصل ثانی             وصل اول فصل ثانی            وصل کل 

٭… دوسری صورت اور اس کا حکم :

            اگرابتدائے سورت، درمیانِ تلاوت ہو تو اس کی بھی چار صورتیں ہیں ان میں سے تین جائز اور ایک ناجائز ہے ۔

جائز صورتیں

            … وصل کل ۔      … فصل کل ۔       … فصلِ اوّل وصلِ ثانی ۔

{1} وصل کل ( سب کو ملانا)

             پچھلی سورت کی آخری آیت اور تسمیہ اوراگلی سورت کی پہلی آیت ان تینوں کو ملا کر ایک ہی سانس میں پڑھنا ۔ جیسے وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠      بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)

{2}فصل کل ( یعنی تمام کو جدا کرکے پڑھنا)

            پچھلی سورت کی آخری آیت اور تسمیہ اوراگلی سورت کی پہلی آیت ان تینوں کو الگ الگ پڑھنا ۔ جیسے وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠   بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمo قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)

{3}فصلِ اوّل وصلِ ثانی(پہلے کوجداکرنااور دوسرے کو ملانا)

            پہلی سورت کی آخری آیت کو جُدا اور تسمیہ اوردوسری سورت کی پہلی آیت کو ملاکر ایک سانس میں پڑھنا ۔ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)

 ناجائز صورت

وصلِ اوّل فصل ثانی (پہلے کوملانااور دوسرے کو جداکرنا)

           سورت کی آخری آیت اورتسمیہ کو ملا کر ایک ہی سانس میں پڑھنااور اگلی سورت کی پہلی آیت کو جُدا کرنایعنی الگ سانس میں پڑھناجیسی وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)بِسْمِ اللّٰہِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن