30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
78 … ابتداء : جس کلمے پر وقف کیا اس سے آگے پڑھنا
79 … اعادہ : جس کلمے پر وقف کیا، رَبطِ کلام کے لئے اس سے یا اس سے
پہلے والے کلمے سے پڑھنا
80 … وقف بِالْاسْکان : جس کلمے کے آخری حرف پر وقف کیااس کو ساکن
کر دینا ۔ یہ وقف تینوں حرکتوں میں ہوتا ہے ۔
81 … وقف بِالرّوْم : جس کلمے کے آخری حرف پر وقف کیا اس حرف کی حرکت کا تہائی حِصّہ پڑھنا ۔ یہ زیر -ِ اور پیش -ُ میں ہوتاہے ۔
82 … وقف بالاشمام : جس کلمے کے آخری حرف پر وقف کیااس کو ساکن کرکے ہونٹوں سے پیش کی طرف اشارہ کرنا ۔ یہ صرف پیش ( ُ) میں ہوتاہے ۔
83 … حُرُوفِ قَمَرِیہ : جن حُرُوف سے پہلے لامِ تعریف پڑھاجائے جیسے اَلْمَدِیْنَہ ، اَلْکِتاَبُ وغیرہ (یہ چودہ حُرُوف ہیں جن کا مجموعہ ہے اَبْغِ حَجَّکَ وَخَفْ عَقِیْمَہْ)
84 … حُرُوفِ شمسیہ : جن حُرُوف سے پہلے لامِ تعریف نہ پڑھاجائے جیسے اَلنَّجْمُ، اَلثَّاقِبُ وغیرہ ( حُرُوفِ شمسیہ بھی چودہ ہیں جو حُرُوفِ قمریہ کے علاوہ ہیں ۔ نوٹ : لامِ تعریف کے بعد الف نہیں آتااس لئے حُرُوفِ قمریہ وشمسیہ میں اسکا شمار نہیں )
85 … ترتیل : قواعدِ تجوید کے مطابق بہُت ٹھہرٹھہر کر پڑھنا ۔
86 … حدر : قواعدِ تجوید کے مطابق جلدی جلدی پڑھنا کہ جس سے حُروف نہ بگڑیں ۔
87 … تَدْوِیْر : ترتیل و حدر کی درمیانی رفتار سے پڑھنا ۔
88 … اجراء : قرآن کی تلاوت کرتے وقت تجوید کے قواعد کا الفاظِ قرآنیہ میں جاری کرنا ۔
89 … قوا عد تجوید : قواعد، قاعدہ کی جمع ہے اسکا لغوی معنی ’’بنیاد‘‘ہے ۔ قواعدِ
تجوید سے مراد ’’وہ اصول وضوابط ہیں جن کے ذریعے حروف کو تجوید
وقراء ت کے مطابق عربی لب و لہجہ میں پڑھنے کا طریقہ معلوم ہو ۔
90 … قِراء ت و رِوایت : مطلقاً قرآن کریم پڑھنے کو ’’ قراء ت ‘‘ کہتے
ہیں ۔ اصطلاحِ قُرّاء میں وہ اختلافِ الفاظ(کسی لفظ کو پڑھنے کے
مختلف طریقے ) جو ائمہ عشرہ(یعنی دس اماموں ) سے ثابت ہیں اسے ’’ قِراءت ‘‘ کہتے ہیں اور جو اختلاف الفاظ ان کے راویوں ( امام کی قراء ت کو نقل کرنے والوں ) کی طرف منسوب ہو اسے ’’روایت ‘‘ کہتے ہیں ۔
91 … طُرُق : طُرُق ’’ طرِیق ‘‘ کی جمع ہے ۔ لغوی معنی’’راستہ ‘‘اور اصطلاحِ قُرّاء میں رُواۃ(راویوں ) کے بعد مشائخِ قُرّاء میں جو فروعی اختلافات ہوئے ان کو ’’ طُرُق ‘‘ سے تعبیر کیاجاتاہے ۔ قراء تِ امام عاصم بہ روایت حفص میں دو طُرُق مشہور ہیں :
٭… … طریقِ امام شاطبی ٭… … طریقِ امام جزری ۔
بَرِّصغیر پاک وہندمیں روایتِ حفص بَطریقِ شاطِبی پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے ۔
92 … ہجّے : حرفوں کو آپس میں جوڑنے اور ملانے کو ’’ ہجّے ‘‘ کہتے ہیں ۔
سبق نمبر ۶ :
لحن کے لغوی معنی : غلطی ، لب ولہجہ
اصطلاحی معنی : اصطلاحِ قُرّاء میں ’’ لحن‘‘ سے مراد’’قرآن کریم کو تجوید کے خلاف پڑھنا‘‘ہے ۔
لحن کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں : (1)لحنِ جلی(2) لحن خفی
(1) لحن ِ جلی کی تعریف و حکم :
لحنِ جلی بڑی اور ظاہر غلطی کو کہتے ہیں ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُالرحمن ’’فتاویٰ بزازیہ ‘‘ کے حوالے سے فرماتے ہیں : اَللَّحْنُ حَرَامٌ بِلَاخِلَافٍ‘‘ (لحن سب کے نزدیک حرام ہے ) ۔ (فتاوی رضویہ ، ۶ /۳۴۳)
(1)…ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدل دینا ۔ مثلاً ’’وَالتِّیْن‘‘ کو ’’وَالطِّیْن‘‘ پڑھنا ۔ (2)… ساکن کو مُتَحرّک جیسے ’’جَمْعًا‘‘ کو ’’ جَمَعًا‘‘ اور متحرک کو ساکن’’ کَتَبَ اللّٰہُ‘‘ کو’’کَتْبَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع