30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرواتے رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
5- ’’مجلسِ مزاراتِ اولیا‘‘ایامِ عُرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروں ڈھیرایصالِ ثواب کاتحفہ بھی پیش کرتی ہے اورصاحبِ مزاربُزرگ کے سَجادہ نشین، خُلَفَااورمَزارات کے مُتَوَلِّی صاحبان سے وقتاًفوقتاًملاقات کرکے اِنہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات، جامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ اور بیرونِ ملک میں ہونے والے مَدَنی کام وغیرہ سےآگاہ رکھتی ہے۔
6- مَزارات پرحاضری دینے والےاسلامی بھائیوں کوشیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی عطاکردہ نیکی کی دعوت بھی پیش کی جاتی ہے۔
اللہعَزَّ وَجَلَّ ہمیں تا حیات اولیائےکرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کا ادب کرتے ہوئے ان کے در سے فیض پانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان مبارک ہستیوں کے صدقے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مزارات اولیاء پر لگائے جانے والے تربیتی حلقوں کے موضوعات :
حلقہ نمبر1: مزارات اولیاء پر حاضری کا طریقہ
حلقہ نمبر2: وضو ، غسل اور تیمم کا طریقہ
حلقہ نمبر 3: نماز کا سبق
حلقہ نمبر 4: نماز کا عملی طریقہ
حلقہ نمبر5: راہ ِخدا میں سفر کی اہمیت ( مدنی قافلوں کی تیاری)
حلقہ نمبر6: درست قرآن پاک پڑھنے کا طریقہ
حلقہ نمبر 7: نیک بننے اور بنانے کا طریقہ (مدنی انعامات)
ہدایات: مدنی حلقہ مزار کے احاطے کے قریب ہوجس میں دو خیر خواہ مقرر کیے جائیں جو دعوت دے کر زائرین کو حلقے میں شرکت کروائیں۔ہر حلقے کے اختتام پر انفرادی کوشش کی جائے اور اچھی اچھی نیتیں کروائی جائیں اور نام و نمبر زمدنی پیڈ پر تحریرکیے جائیں۔
مزاراتِ اولیاپر مدنی حلقوں میں دی جانے والی نیکی کی دعوت:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ کو مَزار شریف پرآنا مبارک ہو ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ !تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے سُنَّتوں بھرے مَدَنی حلقوں کا سِلْسِلہ جاری ہے ، یقیناًزندگی بے حد مختصر ہے ، ہم لمحہ بہ لمحہ موت کی طرف بڑھتے چلے جارہے ہیں ، عنقریب ہمیں اندھیری قبرمیں اُترنا اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا پڑے گا، اِن اَنمول لمحات کو غنیمت جانئے اور آئیے! اَحکامِ الٰہی پر عمل کا جذبہ پانے، مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتیں اور اللہ کے نیک بندوں کے مَزارات پر حاضری کے آداب سیکھنے سکھانے کے لئے مَدَنی حلقوں میں شامل ہوجائیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کودونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالامال فرمائے۔ ([1])
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم
فرمانِ مصطفٰے: اگر تم چاہتے ہوکہاللہ عَزَّ وَجَلَّتم سے محبت فرمائے تو دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو۔ ( سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الزھد فی الدنیا، ۴ / ۴۲۳، حدیث: ۴۱۰۲، بتغیر)