دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Siddiq e Akbar | فیضان صدّیق اکبر

book_icon
فیضان صدّیق اکبر

حضرت سیدنا عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا :  ’’میری ساری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابوبکر ہیں ۔دین میں سب سے زیادہ مضبوط عمر ہیں ۔ حیا میں سب سے بڑھ کر عثمان اور سب سے زیادہ قوت فیصلہ کے مالک علی ابن ابی طالب ہیں ۔ہر نبی کے حواری(مددگار) تھے اور میرے حواری طلحہ و زبیر ہیں ۔ سعد بن ابی وقاص جہاں ہوں گے حق ان کے ساتھ ہوگا، سعید بن زید محبوبان خدا میں سے ہیں ۔ عبد الرحمن بن عوف اللہ کے تاجروں میں سے ہیں ، ابوعبیدہ بن جراح اللہ اور اس کے رسول کے امین ہیں ۔ ہر نبی کا محرم راز ہوتا ہے اور میرا محرم راز امیر معاویہ بن ابی سفیان ہے۔ ان سب سے محبت کرنے والا نجات پا گیا اور بغض رکھنے والا تباہ ہوگیا۔‘‘ الریاض النضرۃ، ج 1،ص 36

عشرہ مبشرہ قرآنی آیت کی تفسیر

حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہ  تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے یہ آیت مبارکہ پڑھی :

( اِنَّ الَّذِیْنَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِّنَّا الْحُسْنٰۤىۙ-اُولٰٓىٕكَ عَنْهَا مُبْعَدُوْنَۙ(۱۰۱))        (پ۱۷، الانبیاء :  ۱۰۱)

ترجمۂ کنزالایمان :  ’’بیشک وہ جن کے لئے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہو چکا وہ جہنّم سے دور رکھے گئے ہیں ۔‘‘

پھر حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا کَرَّمَ اللہ  تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا :  ’’میں انہیں میں سے ہوں ، سیدنا ابوبکر ، عمر، عثمان، اورطلحہ، زبیر، سعد ، سعید، عبد الرحمن، ابو عبیدہ بن جراح رِضْوَانُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن   انہیں میں سےہیں ۔‘‘ (تفسیر البیضاوی، الانبیاء : ۱۰۱، ج۴، ص۱۱۰)

عشرہ مبشرہ کے لیے رضائے مصطفےٰ کا پروانہ

حضرت سیدنا سہل بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہاپنے جد امجد سے روایت کرتے ہیں کہ سُلْطَانُ الْمُتَوَکِّلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   حدیبیہ سے لوٹے تو ممبر پر تشریف لا کر  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حمد وثنا کے بعد ارشاد فرمایا :  ’’اے لوگو! ابوبکر نے مجھے کبھی بھی دکھ نہیں دیا۔اس بات کو اچھی طرح سمجھ لو۔ اے لوگو! عمر، عثمان، علی ، طلحہ، زبیر، سعد بن مالک، عبد الرحمن بن عوف اور اَوّل مہاجرین تمام سے میں راضی ہوں اور اس بات کوبھی اچھی طرح سمجھ لو۔‘‘(معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم، باب السین ، سھل بن مالک،  ج۲، ص۴۴۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد  

 

 

   احادیث فضائل باب(5) :

فضائل صدیق اکبر مع دیگر صحابۂ کرام

صحابہ کے لیے رحمت کی دعا

حضرت سیدنا ابو یخامر سکسکی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ٭…الٰہی ابو بکر پر رحمت بھیج کیونکہ وہ تجھ سے اور تیرے رسول سے محبت کرتا ہے٭…الٰہی عمر پر رحمت بھیج کیونکہ وہ تجھ سے اور تیرے رسول سے محبت کرتا ہے٭…الٰہی عثمان پر رحمت بھیج بیشک وہ تجھ سے اور تیرے رسول سے محبت کرتا ہے٭…الٰہی ابو عبیدہ بن جراح پررحمت بھیج پس وہ تجھ سے اور تیرے رسول سے محبت کرتا ہے ٭…الٰہی عمرو بن عاص پر درود بھیج کیونکہ وہ تیرا اور تیرے رسول کا محب ہے ۔‘‘(کنز العمال  ، فضا ئل الصحا بہ مجتمعۃ ، الحدیث :  ۳۳۶۸۰، ج ۶، الجزء :  ۱۱،  ص۳۴۵، الریا ض النضرۃ، ج۱، ص۴۱، تاریخ مدینۃ دمشق ، ج۴۶،  ص ۱۳۶)

اوصاف صحابہ بزبان محبوب صحابہ

حضرت سیدناشداد بن اوس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبیٔ کریم، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ’’ابوبکر میری اُمّت میں سے زیادہ مہربان اور رحیم ہیں ، عمر سب سے زیادہ اجر والے اور سب سے زیادہ عادل ہیں ، عثمان سب سے زیادہ باحیااور معزز ہیں ، علی سب سے زیادہ چست اور بہادر ہیں ، عبد اللہ بن مسعود سب سے زیادہ نیکوکار ہیں ، ابوذر سب سے زیادہ زہدوتقوی والے اور صدقہ کرنے والے ہیں ، ابودرداء سب سے زیادہ منصف(انصاف فرمانے والے) اور متقی(پرہیزگار) ہیں اور معاویہ سب سے زیادہ حلیم (بردبار) اور سخی ہیں ۔‘‘(کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال ، فضا ئل الصحا بۃ مجتمعۃ ، الحدیث :  ۳۳۶۶۶،  ج ۶، الجزء :  ۱۱، ص۳۴۴)   

صحابۂ کرام کے لیے برکت کی دعا

حضرت سیدنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ غزوۂ تبوک سے واپسی پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا :  ’’یا   اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تونے ابوبکر کو برکت عطا فرمائی یہ برکت اس سے جدا نہ فرمانااور لوگ ابوبکر کی محبت پر جمع ہوگئے ہیں ان کو کبھی بھی ابوبکر کی نفرت پر منتشر نہ فرماناکہ ابوبکر تیری رضا کو اپنی رضا پر ترجیح دیتاہے۔یا  اللہ عَزَّ وَجَلَّ! عمر بن خطاب کو عزت عطا فرما، عثمان بن عفان کو صبر عطا فرما، علی بن ابی طالب کی موافقت فرما، زبیر بن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن