دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Siddiq e Akbar | فیضان صدّیق اکبر

book_icon
فیضان صدّیق اکبر

وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہ۔‘‘ اللہ تعالٰینے اپنے کرم سے اصحاب کہف کو بیدا ر فرمایااور انہوں نے بھی جواباً سلام کیا۔ چاروں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے اپنا تعارف کروایا اورفرمایا : ’’بے شک   اللہ عَزَّ وَجَلَّکے پیارے نبی حضرت محمدبن عبد اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ لوگوں کو سلام ارشاد فرمایا ہے۔‘‘ انہوں نےکہا : ’’ہماری طرف سے بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّکے رسول حضرت محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر جب تک زمین وآسمان ہیں سلامتی نازل ہو اور آپ سب پر بھی ۔‘‘پھر سب لوگ بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔ اصحاب کہف سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر ایمان لے آئے اور دین اسلام کو قبول کیا اور عرض کیا کہ : ’’ہماری طرف سے پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگا ہ میں سلام پیش کیجئے گا۔‘‘ پھر وہ اپنی اپنی جگہوں پر دوبارہ لیٹ گئے اور   اللہ عَزَّ وَجَلَّنے ان پر حضرت امام مہدی عَلَیْہِ السَّلَام کے ظاہر ہونے تک نیند طاری فرمادی۔ کہا جاتاہے کہ حضرت امام مہدی عَلَیْہِ السَّلَام جب ظہور فرمائیں گے تو انہیں سلام کریں گے اورایک بار پھر   اللہ عَزَّ وَجَلَّان کو بیدار فرمائے گا اوراس کے بعد قیامت تک کے لیے سوجائیں گے ۔بہرحال چاروں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان چادر پر اپنی اپنی جگہ دوبارہ بیٹھ گئے اور ہوا انہیں بارگاہ رسالت میں پہنچانے کے لیے چادر کو لے کر چل پڑی۔اُدھر حضرت سیدناجبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس حاضر ہوگئے اور ان چاروں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ جو ہوا سب کچھ بیان کردیا۔اور جب چاروں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے تو سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ان سے استفسار کیا کہ’’ اصحاب کہف سے ملاقات کیسی رہی اور انہوں نے کیا کہا؟‘‘ عرض کیا :  ’’یارسول اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم نے انہیں سلام کیا، انہوں نے جواب دیا، پھر ہم نے انہیں دین اسلام کی دعوت دی تو انہوں نے اسے قبول کیا اور دین اسلام میں داخل ہوگئے اور   اللہ عَزَّ وَجَلَّکی حمد وثنا بیان کی۔یارسول اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! انہوں نے آپ کو سلام بھی عرض کیا ہے۔‘‘یہ سن کر نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبہت خوش ہوئے اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے اور بارگاہ الٰہی میں یوں دعا فرمائی :  ’’یَا اِلٰہَ الْعَالَمِیْن! میرے ، میرے رشتہ داروں ، میرے دوستوں ، میرے بھائیوں ، میرے محبین کے مابین کبھی جدائی نہ ڈالنا اور جو مجھ سے محبت کرتاہے ، میرے اہل بیت سے محبت کرتاہے، ان کا حامی ہے، اور جو میرے اصحاب سے محبت کرتاہے ان سب کی مغفرت فرما۔‘‘

(تفسیر الثعلبی، پ۱۵، الکھف :  ۱۶، ج۱، ص۱۳۹۲،  ر وح البیان، پ ۱۵، الکھف : ۲۱، ج۵، ص۲۳۱)

 

خلفاء راشدین اور نبوت کی خلافت

حضرت سیدنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ، میں وہ واحد شخص تھا جو دو عالم کے مالِک و مختار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خلوتوں کا عاشق تھا اور جب بھی مجھے موقع ملتا فوراً پہنچ جاتا اور علم دین حاصل کرتا ۔ ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ سرکارصَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماکیلے تشریف فرماہیں تومیں نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خلوت کو غنیمت جانااور بارگاہ رسالت میں حاضر ہوگیا تاکہ آپ صَلَّی اللہ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کچھ سیکھ لوں ۔میں نے سلام عرض کیا تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جواب عطا فرمایا۔ پھر مجھے ارشاد فرمایا :  ’’اے ابو ذر! تجھے کون سی چیز میرے پاس لائی؟‘‘ میں نے عرض کیا :  ’’  اللہ عَزَّ وَجَلَّ اوراس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت۔‘‘ میں آپ کے پہلو میں بیٹھ گیا۔٭…اتنے میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ حاضر خدمت ہوئے انہوں نے سلام عرض کیا۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جواب عطا فرمایا اور ان سے بھی استفسار فرمایا :  ’’اے ابوبکر!تجھے کون سی چیز میرے پاس لائی؟‘‘ صدیق اکبر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ عرض گزار ہوئے :  ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اوراس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دائیں جانب بیٹھ گئے۔٭… اس کے بعد حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہتشریف لائے اور بارگارہ رسالت میں سلام عرض کیااور آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہحضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی دائیں جانب بیٹھ گئے۔ سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جواب دیااور ان سے بھی پوچھا کہ : ’’اے عمر! تمہیں کون سی چیز میرے پاس لائی؟‘‘ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے بھی عرض کیا :  ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّاوراس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت۔‘‘٭… پھر حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہحاضر ہوئے اور سلام عرض کیا  آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہحضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے دائیں جانب بیٹھ گئے۔ سرکارصَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جواب دیااور ان سے بھی پوچھا کہ ’’اے عثمان! تمہیں کون سی چیز میرے پاس لائی؟‘‘ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہنے بھی عرض کیا : ’’  اللہ عَزَّ وَجَلَّ    اوراس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت۔‘‘

حضرت سیدنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ اس وقت حُسنِ اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے ہاتھوں میں سات (۷)یا نو(۹) کنکریاں تھیں ، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں اپنی ہتھیلی پر رکھا تو وہ تسبیح پڑھنے لگیں اور ان کنکریوں کی تسبیح کی آواز شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح مجھے سنائی دے رہی تھی۔ پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کنکریاں زمین پررکھ دیں تو وہ کنکریاں خاموش ہوگئیں ۔   

٭…پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنےوہ کنکریاں دوبارہ اٹھائیں اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ہاتھ پہ ڈال دیں ، جیسے ہی وہ کنکریاں آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ہاتھ میں گئیں پھرتسبیح پڑھنا شروع ہوگئیں اوران کی تسبیح کی آواز مجھے سنائی دے رہی تھی اورجوں ہی انہیں زمین پر رکھا تو وہ پھر خاموش ہوگئیں ۔

٭…پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےوہ کنکریاں دوبارہ اٹھائیں اور حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکے ہاتھ پہ ڈال دیں ، جیسے ہی وہ کنکریاں آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن