30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نماز جنازہ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےجسدِ مبارک کو آپ کے حجرے کے قریب رکھا گیا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مرید و خلیفہ حضرت مولانامعظم الدىن مرولوى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جنازہ پڑھایا۔بے شمارمعتقدین اور ہزاروں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نمازِجنازہ کے بعد ظہر کى نماز جماعت کے ساتھ ادا کى گئى، پھرجسدِ ِمبارک کو قبر مىں اتارا گىا اور عصر کى نماز تک تدفین کا کام مکمل ہوا، اس کے بعد اکثر لوگ رخصت ہوئے اور بعض خاص آدمى وہىں ٹھہر گئے۔([1])
مزار شریف
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کامزارپرانوار سیال شریف ضلع گلزارِ طیبہ (سرگودھا) صوبہ پنجاب پاکستا ن میں مَرجَعِ خَلائِق ہے۔([2])
عرس مبارک
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک ہر سال ۲۲ ، ۲۳ ، ۲۴ صفر المظفر کوآستانہ عالیہ سیال شریف میں منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں ارادت مند ملک و بیرون ملک سے حاضر ہو کر فیضیاب ہوتے ہیں ۔([3])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع