دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Shaikh Abdul Wahid Tameemi Ma Tazkirah Shaikh Alfarah Yousuf Turtusi | فیضانِ شیخ عبدُالواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ مع تذکرہ شیخ ابوالفرح یوسف طر طوسی رحمۃُ اللہِ علیہ

Silsila E Qadriyah Mein Mureed Honay Ki Barketen

book_icon
فیضانِ شیخ عبدُالواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ مع تذکرہ شیخ ابوالفرح یوسف طر طوسی رحمۃُ اللہِ علیہ

سلسلۂ قادریہ میں مرید ہونے کی برکت

اے عاشقانِ اولیا!پیرِ کامل کا  مرید ہونے میں دُنیا و آخرت کا فائدہ ہی فائدہ ہے اور سلسلہ ٔ قادریہ رضویہ عطّاریہ کی تو کیا ہی بات ہے! اِس سلسلے کے بُزرگ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت  حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ہیں ۔ آپ عالمِ باعمل ہونے کے ساتھ ساتھ حُسنِ اخلاق کی شاندار مثال ہیں۔اِس پُرفتن دور میں آپ  کی مبارک ذات ہمارے لئے اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔وہ اسلامی بھائی یا اسلامی بہنیں  جو اَب تک کسی جامعِ شرائط پیرِ کامل کے سلسلے میں شامل نہیں وہ اِس نعمتِ عُظْمیٰ  کو غنیمت جانتے ہوئے فوراً امیرِ اہل ِ سنّت کے ذریعے حضورِ غوثِ اَعظم شیخ عبدُ القادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مُرید بن جائیں۔اِن شاء اللہ الکریم دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا کیونکہ میرے مُرشد حضورِ غوثِ پاک  رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: مجھے ایک بَہُت بڑا رجسٹر دیا گیا جس میں  میرے قِیامت تک ہونے والے مریدوں  کے نام لکھے تھے اور کہا گیا کہ یہ سب  تمہارے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ آپ  فرماتے ہیں : میں  نے جہنّم پر مقرر فرشتے سے پوچھا: کیا جہنم میں  میرا کوئی مرید بھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا:نہیں۔آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے مزید فرمایا: مجھے اپنے پروَردَگار کی عزّت و جلال  کی قسم! میرا دستِ حمایت میرے مرید پر اِس طرح ہے جس طرح آسمان زمین پر سایہ کیے ہوئے ہے ۔اگر میرا مرید اچھا نہ بھی ہو تو کیا ہوا، اَلحمدُ لِلّٰہ میں تو اچھا ہوں ، مجھے اپنے پالنے والے کی عزّت و جلال کی قسم! میں  اُس وقت تک اپنے ربّ کی بارگاہ سے نہ ہٹوں  گا جب تک اپنے ایک ایک مرید کو داخلِ جنَّت نہ کر  والوں۔ اللہ پاک نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میرے مریدوں  اور میرے دوستوں  کو جنت میں  داخِل کرے گا تو جو کوئی اپنے آپ کو میرا مرید کہے میں  اُسے قبول کر کے اپنے مُریدوں  میں  شامل کر لیتا ہوں  اور اُس کی طرف اپنی توجُّہ رکھتا ہوں  ۔ (بہجۃ الاسرار، ص 193)

بذریعہ WhatsApp مُرید بنئے:

مُرید ہونے یا کسی اور کو مُرید کروانے والے کے لئے اُن  کا نام مع ولدیت اور عمر لکھ کر 923212626112+پر وٹس اَ پ کیجئے۔اِس نمبر پر کال ریسیو نہیں ہوتی،صرف ٹیکسٹ کی صورت میں یہ تفصیلات بھیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

اشعار

حضرت ِشیخ عبدُ الواحد بن عبدُ العزيز  تمیمی  بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ کی شان میں لکھے گئے بعض فارسی اَشعار جن میں مختلف القابات کے ذریعے آپ کا قطعۂ تاریخِ وفات بیان کیا گیا ہے ۔ 
جناب عبدُ الواحد شیخ اکبر    کہ  روشن بود ہم چوں ماہِ انور
چوں زیں عالم بفردوسِ بریں رفت    تو گوئی ماہِ دیں زیر زمیں رفت
بتاریخ وصالِ آں گرامی    بگو ”پیرِ ولیُّ اللہ نامی!“
425ھ
شنو تاریخ ترحیلش تو از من    کہ میگردد عیاں از ”شاہ احسن “
  425ھ
بوصلِ آنجنابِ رہبرِ دیں    ندا آمد کہ ”ہادی ناصرِ دیں“
  425ھ
چوں آں ماہِ جہاں اندر جناں شد   بوصلش نورِ حقانی عیاں شد
چوں تاریخِ وصالِ اُو عیاں کرد    زبانم ”سیدِ عارِف“ بیاں کرد
  425ھ
بحق چوں گشت زیں عالَم وِصالش    نداشد ”عارفِ دین“ است  سالش
  425ھ
خرد سال وصالش چوں گہرسفت    بسرور شاہ  عالم زندہ شد است
عیاں تاریخ  اُو چوں ماہ گفتم!    بہریَک ”شاہِ عالی جاہ“  گفتم
  425ھ
عجب تاریخِ وصلِ اُو عیاں است    بگو سرور کہ ”واصل مہرباں“ است
  425ھ
(تاریخِ مشائخِ قادریہ رضویہ برکاتیہ، ص 147)

فارسی اَشعار کا ترجمہ:

جنابِ عبد الواحد شیخِ اکبر    جو روشن تھے جیسے ماہِ انور
جب  اِس عالَم سے وہ فردوسِ بریں چلا  گیا    تو گویا دین کا چاند زیرِ زمیں  چلا گیا
ان حضرت کی تاریخ وصال میں    تم کہو ’’پیرِ ولیُّ اللہ نامی‘‘
  425ھ 
ان کی تاریخِ رحلت تو مجھ سے سن     جو”شاہِ اَحسن“ سے ظاہر ہوتی ہے
اس رہبر دین حضرت کے وصل میں     ندا آئی کہ ”ہادی ناصرِ دین“
  425ھ 
جب وہ  ماہِ جہاں جنت کے اندر گیا    اس کے وصل سے نورِ حقانی عیاں ہوا
جب اُن کی تاریخِ وصال  کو عیاں  کیا    میری زباں نے ’’سیدِ عارف‘‘ بیاں کیا
  425ھ 
اِس  عالَم  سے  جاکر حق سے جب ہو ا ان کا  وصال    ندا ہوئی  ”عارفِ دینی‘‘ ہے  آپ کا سال
425   ھ
عقل نے ان کا سال وصال موتی کی طرح نکالا    خوشی سے ”شاہ واحد زندہ دل“ کہا 
  425ھ 
چاند کی طرح ظاہر ان کی تاریخ میں نے کہی    ہر ایک سے” شاہ عالی جاہ“ کہی
  425ھ 
عجب ان کی تاریخ وصل عیاں ہے    کہو سرور کہ واصل مہرباں ہے

14 ویں شیخ طریقت

سلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کے 14ویں بُزرگ ،حضرتِ شیخ عبدالواحدتمیمی  رحمۃُ اللہِ علیہ کے خلیفہ حضرتِ شیخ ابوالفرح یوسف بن عبداللہ طَرْطُوسی  رحمۃُ اللہِ علیہ  ہیں۔ آپ  قطب ِوقت اورعظیم الشان اولیائے کرام میں سے تھے۔ آپ کا مبارک نام یوسف، کُنْیَت  ابوالفرح ،لقب علاؤالدّین اور راحَتُ المسلمین تھا۔آپ بڑے مرتبے اورشان کے مالک تھے۔ آپ کے والدِ محترم کا نام مبارک عبداللہ بن یونس  رحمۃُ اللہِ علیہ  تھا۔ اکثر سیرت کی کتابوں میں آپ کی ولادت شریف کا سال نہیں مل سکا البتہ ایک مقام پر 15ربیع الاوّل 407ہجر ی لکھا ہے۔ طَرْطُوْس شہر میں ولادت اورآپ کے والدین  کے قیام کی نسبت سے آپ کو طرطوسی کہا جاتاہے۔

شان و عظمت

حضرتِ شیخ ابوالفرح طرطوسی رحمۃُ اللہِ علیہ بڑے عبادت گزار اور متوکل بزرگ تھے۔آپ  رحمۃُ اللہِ علیہ کی دنیا  کی طرف بالکل رغبت  نہ تھی ۔آپ  نے اپنے پیرو مرشد حضرت شیخ ابوالفضل عبدالواحدتمیمی سے خرقۂ خلافت پہنا اور اِنہی کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے سلسلہ ٔ قادریہ کے فیضان کو دنیا میں عام فرمایا۔ والد ِ محترم حضرت عبداللہ بن یونس رحمۃُ اللہِ علیہ سے بھی فیضان حاصل کیا اورحضرتِ فضیل بن عیاض   رحمۃُ اللہِ علیہ   کی بھی صحبت  بابرکت پائی ہے۔
بُو الْفَرَح کا صدْقہ کر غم کو فَرَح، دے حُسن وسَعد  
الفاظ معانی: بوالفرح:خوشی والا۔ فرح:خوشی ۔حُسن :اچھائی وبھلائی۔ سعد:خوش بختی  ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

700 کرامات

  شریفُ التواریخ میں ہے کہ ا ٓپ سے تقریباً سات سو کرامات منقول ہیں۔ امامِ اہل ِ سنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ   فارسی شجرے میں لکھتے ہیں:

بِے فَرَح را بِالفرَح طَرطُوسیا اِمداد کُن

ترجمہ: اے ابوالفرح طرطوسی  رحمۃُ اللہِ علیہ  !مجھ جیسے ناخوش کو خوشیاں عطافرما کر  میری مدد فرمائیے۔
آپ کا مبارک سلسلہ آپ کےمشہور خلیفہ حضرت ابوالحسن ہکّاری رحمۃُ اللہِ علیہ  سے چلا اورحضرت ابوالحسن ہکّاری رحمۃُ اللہِ علیہ  سلسلہ قادریہ  رضویہ عطّاریہ کے 15ویں بزرگ بھی ہیں۔

رحمتِ الٰہی پانے کا نسخہ

حضرتِ شیخ ابوالفَرَح محمد یوسف بن عبداللہ رحمۃُ اللہِ علیہ   فرماتے ہیں: جوکوئی منگل کی رات  اِ س  وظیفے کو 80مرتبہ پڑھے تواُس پر اللہ پاک کی رحمت نازل ہوگی وہ وظیفہ یہ ہے:یَارَءُؤفُ اَنْتَ الَّذِیْ لَاتَرُدُّ الْمُحْتَاجِیْنَ وَالْمَسَاکِیْنَ مَحْرُوْماً مِنْ بَابہٖ 
ترجمہ:اے وہ مہربان ذات! جو محتاجوں اورمسکینوں کو اپنے درسے خالی نہیں لوٹاتی۔
(شریف التواریخ،ص628)
تو والی ہے ہر بیکس کا تو حامی ہے ہر بے بس کا
ہر اِک کے لیے دَر تیرا کھلاسبحان اللہ سبحان اللہ
یہ سالکِؔ مجرم آیا ہے اور خالی جھولی لایا ہے
دے صدقہ رحمتِ عالم کاسبحان اللہ سبحان اللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

وفات شریف

3 شعبان المعظم 447ہجری کو آپ کا انتقال شریف ہوا۔آپ کا مزار شریف طرطوس میں ہے ۔سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ
کے بصیغہ ٔ درود لکھے ہوئےشجرہ شریف میں ہمارے ان پیر ومرشد کا ذکر ِ مبارک کچھ اس طرح ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَیْهِ وَعَلَیْهِمْ وَعَلَی الْمَوْلَی
الشَّیْخِ اَبِی الْفَرْحِ  الطَّرْطُوْسِیِّ رَضِیَ اللہُ تَعَالَی عَنْهُ
حدائقِ بخشش میں ایک  مقام پر اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ  علیہ  خلیفہ شاہ ِ آلِ رسول حضرت ابوالحسین نوری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں ایک منقبت لکھی ہے اس میں  حضرت شیخ ابو الفرح کے رحمۃ اللہ علیہ کے وسیلے سے کچھ یوں عرض کرتے ہیں:
بوالفرحؔ کے لئے فرح دیدے
غم نے گھیرا ہے اَحْمدِ نوری
یعنی اے احمدِ نوری رحمۃ اللہ علیہ    مجھے غموں نے گھیرا ہوا ہے آپ حضرت  ابوالفرح طرطوسی رحمۃ اللہ علیہ کے صدقے مجھے خوشیاں عطافرمادیجئے۔
مجھے دونوں   عالَم کی خوشیاں   عطا ہوں
مٹا دے زمانے کے غم یا الٰہی
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰلہٖ وسلّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن