دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Shaikh Abdul Wahid Tameemi Ma Tazkirah Shaikh Alfarah Yousuf Turtusi | فیضانِ شیخ عبدُالواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ مع تذکرہ شیخ ابوالفرح یوسف طر طوسی رحمۃُ اللہِ علیہ

Hazrat E Khizar Se Mulaqaat

book_icon
فیضانِ شیخ عبدُالواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ مع تذکرہ شیخ ابوالفرح یوسف طر طوسی رحمۃُ اللہِ علیہ

حضرتِ خضر علیہ السّلام سے ملاقات

 اللہ پاک کے پیارے نبی حضرتِ خضر علیہ السّلام کی صحبت حضرتِ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃ اللہ علیہ کو حاصل تھی،ایک مرتبہ حضرتِ خضر علیہ السّلام نے  آپ کو  ایک کھجور عطافرما کر دُعادی کہ تُو عبدِ واحد(یعنی ایک خدا کا  بند ہ)ہے  اللہ پاک تمہاری عمر میں برکت  دے۔ 
(شریف التواریخ ،1/ 624)
ایک کا رَکھ عبد ِواحد بے رِیا کے واسطے  بہرِ شِبْلی شیرِ حق دنیا کے کُتّوں سے بچا
(شجرۂ قادریہ، ص 68)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

بصیغۂ دورد شریف ذکرِ خیر

میرے آقا اعلیٰ  حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ  کو کئی سلسلوں سے اجازت و خلافت حاصل تھی، آپ   نے عربی ،اُردو اور فارسی زبان میں مختلف سلاسلِ طریقت کے شَجْرے تحریر فرمائے
  ہیں۔ایک شَجْرہ شریف آپ نے مکمل عربی زبان میں بصیغۂ درود شریف  لکھا ہے اُس میں آپ نے سلسلہ ٔ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے 13 ویں بُزرگ،حضرت ابو الفضل شیخ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ کا ذکرِ خیر کچھ یوں فرمایا ہے:اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلَیْهِ وَعَلَیْهِمْ وَعَلَی الْمَولَی الشَّیْخِ اَبِی الْفَضْلِ عَبْدِ الْوَاحِدِ التَّمِیْمِیِّ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْهُ۔ (تاریخ و شرح شجرۂ قادریہ برکاتیہ رضویہ، ص 109)اِسی طرح آپ  نے جو شجرۂ مبارکہ چشتیہ نظامیہ برکاتیہ رضویہ لکھا ہے اُس  میں اِن کے وسیلے سے بارگاہِ الٰہی میں  یوں عرض کرتے ہیں:
اِک نگاہِ لُطف و رحمت کا ہوں مولا مُلْتجی    ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے
 (تاریخ و شرح شجرۂ قادریہ برکاتیہ رضویہ، ص 183)

507  کرامات

سلسلۂ قادریہ کے عظیم بُزرگ حضرتِ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ نے کئی بار حَرَمینِ  طیبین  حاضری دی۔البتہ عمرِ مبارک کا اکثر حصہ بغدادِ معلّی  میں گزرا۔آپ  تقویٰ و پرہیزگاری کے پیکر اور بڑے عبادت  گزار تھے۔آپ کی عاداتِ مبارکہ  حضرتِ ابو بکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ کی طرح تھیں گویا آپ فنا فِی المرُشِد(یعنی پیر و مرشد کی یاد میں فنا)تھے  آپ سے سلسلۂ قادریہ بہت عام ہوا، بےشمار لوگوں نے  آپ سے برکتیں حاصل کیں۔ ”تواریخ ِآئینہ تصوّف “ میں ہے کہ  آپ سے  507 کرامات ظاہر ہوئیں۔آپ رحمۃُ اللہِ علیہ سُنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   پر مضبوطی سےعمل کرتے تھے۔
(تواریخ آئینہ تصوف،ص30۔شریف التواریخ ،1/ 624۔تاریخ مشائخ قادریہ رضویہ ،ص147)

 سنّتوں پر عمل

اے عاشقانِ رسول! بزرگانِ دین  رحمۃُ اللہِ علیہم   کی مبارک زندگی سنّتوں  کی آئینہ دار  ہے کیونکہ قرآنِ کریم میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   کے اُسوۂ حسنہ(مبارک زندگی) کو ہمارے لئے بہترین نمونہ (Role Model) قراردیا ہے۔سلسلہ ٔ قادریہ عطّاریہ کے عظیم بزرگ امیرِاہل ِ سنت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ   شیخ ِ شریعت و شیخِ طریقت،عاملِ سنّت ،عالمِ سنّت،پیکر ِسنّت ہیں بلکہ سنّت ِ رسول پر عمل کرنا اور اِسے عام کرنا ہی آپ کی پہچان ہے ،اَلحمدُ لِلّٰہ !آپ کی نیکی کی دعوت کی  بدولت لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں سنّتوں کے عامل بنے ۔ اللہ کریم !اِ ن کا سایہ ہمارے سروں پر عافیت کے ساتھ سلامت باکرامت رکھےاورہمیں اِن کے فیضان سے مالا مال فرمائے۔ اللہ پاک ہمیں  بھی عاشقِ سنت اور مُخْلص عاملِ سنّت بنائے۔امیرِاہلِ سنّت کی خدماتِ سنّتِ رسول کا زمانہ معترِف ہے ۔بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں:
کروں بے لَوث خدمت سنتوں کی    شہا گر لطف مجھ پر آپ کا ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!    صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

خلفا مریدین

اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کی مبارک سیرت کی کتابوں کے مطالعے سے  حضرتِ عبدُ الواحد تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ کے خلفا میں سے صِرف  ایک مشہور خلیفہ حضرتِ ابو الفرح یوسف طَرطوسی رحمۃُ اللہِ علیہ کا ذکرِ خیر ملتاہے اور یہ سلسلہ ٔ قادریہ کے 14 ویں بزرگ  ہیں۔تواریخ ِ آئینہ تصوف  میں ہے کہ  آپ کے 15 خلیفۂ اصغر اور صاحبِ مَجاز 18 حضرات ہوئے ۔ 
(تواریخِ آئینہ تصوف ،ص30)

وفات شریف

علامہ احمدبن علی خطیب بغدادی رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتےہیں:سلسلۂ قادریہ کے عظیم بُزرگ، علم وعمل کے پیکر حضرتِ ابو الفضل عبدُ الواحد تمیمی حنبلی رحمۃُ اللہِ علیہ کا انتقال شریف  410 ہجری پیر شریف کےدِن   ذُو الْحِجَّۃُ الحرام کے آخری دنوں میں (یعنی 29 یا 30 تاریخ          کو)  ہوا اور مجھے میرے والد ِ محترم نے بتایا کہ  جب آپ کا جنازہ مبارک لایا گیا تو 50 ہزار لوگوں نے آپ کی نمازِ جنازہ  ادا کی اور اُسی دِن مقبرۂ باب الْحرب میں سلسلۂ حنبلیہ کے عظیم بُزرگ حضرتِ امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہِ علیہ اور اپنے والدِ محترم حضرتِ عبدُ العزیز تمیمی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف کے ساتھ آپ کو دفن کیا گیا۔
(الروض الباسم فی تراجم شیوخ  الحاکم،1/654 ۔ تاریخِ بغداد،11/15،رقم:5677)  
امام احمد بن حنبل اورحضرتِ عبدُ الواحد تمیمی  رحمۃُ اللہِ علیہما   کے بارے میں یہ بھی ہے کہ  آپ کےمزارات شریف دریائے دجلہ کے کنارے پر تھے ، دریائے دجلہ میں طغیانی کے باعث مزاراتِ مبارکہ  کا حصہ  دریا میں آگیا اوریوں اِن مزارات مبارکہ کی زیارت اَب نہیں ہوسکتی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن