دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Saeed bin Zaid | فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

آپ کی گستاخی کا انجام

حضرت سیدناعروہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک عورت جس کا نام’’اَرویٰ بنت اویس ‘‘تھا اس نے حاکمِ مدینہ مروان بن حکم کے دربارمیں حضرت سیدناسعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے خلاف یہ دعوی دائر کیا کہ انہوں نے میری زمین پرناجائز قبضہ کر لیا ہے۔مروان نےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے جواب طلب کیا توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:کیا میں سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حدیث سننے کے بعد بھی اس کی زمین پر قبضہ کروں گا۔ مروان نے کہا:آپ نے پیارےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کیا سنا ہے؟آپ نے فرمایا: میں نے سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ ارشا د فرماتے سنا کہ’’ جو شخص کسی کی ایک بالشت زمین پرناجائز قبضہ کرے گا،قیامت کے دن اس کو ساتوں زمینوں کا طوق پہنایاجائے گا۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا جواب سن کر مروان نے کہا:اب میں آپ سے کوئی گواہ طلب نہیں کروں گا۔حضرت سیدناسعیدبن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے یہ فیصلہ سن کرکچھ اس طرح دعامانگی:’’یااللہ عَزَّ وَجَلَّ !اگر یہ عورت جھوٹی ہے تو تُواسے اندھا کردے اور جس زمین کے بارے میں اس نے دعوی کیاہے اسی زمین پر اسے موت دے دے۔‘‘ چنانچہ حضرت سیدنامحمد بن عبداللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا بیان ہے کہ میں نے اس عورت کو دیکھا تووہ اندھی ہوگئی تھی اوردیواریں پکڑ پکڑ کر اِدھر اُدھرچلتی پھرتی تھی یہاں تک کہ وہ ایک دن اسی زمین کے ایک کنویں میں گر کر مر گئی۔ (صحیح مسلم،کتاب المساقاۃ، تحریم الظلم وغصب الارض ، الحدیث:۱۶۱۰،ص۸۷۰)

اللہ کے برگزیدہ بندوں سے محبت یا نفرت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ جس طرح   اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ولیوں سے محبت کرنا باعث رحمت وبرکت ہے اسی طرح ان سے دشمنی کرنا یا ان کے خلاف کسی بھی قسم کی محاذآرائی کرنا دنیا وآخرت میں ذلت و خسارے کا باعث ہے۔بلکہ اولیاء اللہسے دشمنی کرنے والے کے خلاف تو خود رب عَزَّ وَجَلَّکا اعلان جنگ ہے۔ چنانچہ،

حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ   اللہعَزَّ وَجَلَّکے محبوب دانائے غیوب منزہ عن العیوب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتاہے:جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی ، اسے میرا اعلان جنگ ہے۔‘‘

(صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب التواضع، الحدیث:۶۵۰۲، ج۴، ص۲۴۸)

مقام صحابی بزبانِ صحابی

حضرت سیدناسعیدبن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک موقع پر ارشادفرمایا: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ جو کسی غزوہ میں شریک ہوا اور اس کے چہرہ پرگرد لگ گئی تو یہ اس سے افضل ہے کہ تم میں سےکسی کو حضرت سیدنانوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جتنی عمر (یعنی ساڑھے نو سو سال) دی جائے اور وہ نیک اعمال کرتا رہے۔(مسندامام احمد، مسند سعید بن زید بن عمرو بن نفیل،الحدیث:۱۶۲۹، ج۱، ص۳۹۷)

آپ کی دنیاسے بے رغبتی اور میلانِ آخرت

امیر المؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرت سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی جانب یہ پیغام بھیجاکہ :’’مجھےحضرت سیدنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسےآدمی ہیں؟ حضرت سیدنایزید بن ابوسفیان اورحضرت سیدناعمروبن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی خیریت اور مسلمانوں کے ساتھ ان کے رویے اور خیرخواہی سے بھی باخبر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن