30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ قدیم الاسلام ہیں رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دارِ اَرقم میں داخل ہونے سے قبل ہی اسلام لاچکے تھے۔ (الاصابۃ ،حرف السین المھملۃ، سعیدبن زید،ج۳،ص۸۷)
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہمہاجرین اوّلین میں سے ہیں۔ (تاریخ مدینہ دمشق،ج۲۱،ص۶۵)
یعنی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا شمار ان صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ہوتاہے جنہوں نے اولاً ہجرت مدینہ کی سعادت حاصل کی۔ پارہ ۱۱،سورۃ التوبہ،آیت ۱۰۰ میں مہاجرین اولین عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے لیے رضائےالٰہیعَزَّ وَجَلَّ اور جنت کا خصوصی مژدہ سنایا گیا ہے۔چنانچہ اللہتبارک وتعالٰی ارشاد فرماتا ہے(وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ-رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰)) ترجمۂ کنز الایمان: اور سب میں اگلے پہلے مہاجر اور انصار اور جو بھلائی کے ساتھ ان کے پَیرو ہوئے اللہان سے راضی اور وہ اللہسے راضی اور ان کے لئے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔
مدینہ منورہ میں ہجرت کے بعد رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیدنا سعید بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت سیدنا رافع بن مالک زرقی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے مابین رشتہ مواخات قائم فرمایا۔ (الطبقات الکبری، ج۳، ص۲۹۲)
حضرت سیدناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا قبول اسلام
آپ اورآپ کی زوجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے سبب امیر المؤمنین حضرت سیدناعمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئےجن کی ذات گرامی سے اسلام کوایساعظیم فائدہ ہواکہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔(تھذیب الاسماء واللغات ،باب سعیدبن زید، ج۱،ص۲۱۱)
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی زوجہ حضرت سیدتنا فاطمہ بنت خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نہایت ہی پرہیزگار اورآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی فرمانبردار تھیں، نیزراہ خدا میں اسلام کی خاطرآنے والی مصیبتوں میں انہوں نےآپ کابہت ساتھ دیا اور یقیناً نیک وفرمانبردار زوجہ کاہونابھی سعادت مندی ہے۔چنانچہ،حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے، رسول اکرم، نور مجسم، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:’’تین چیزیں ابن آدم کی خوش بختی سےہیں اور تین چیزیں ابن آدم کی بد بختی سے ہیں۔‘‘ ابن آدم کی خوش بختی والی تین چیزیں یہ ہیں:(۱)اطاعت گزارنیک بیوی(۲) اچھی رہائش گاہ(۳)اوراچھی سواری ۔اوربدبختی والی تین چیزین یہ ہیں:(۱)بداخلاق نافرمان بیوی (۲)بری رہائش گاہ (۳) اوربری سواری ۔(مسندامام احمد،مسند ابی اسحاق سعد بن ابی وقاص، الحدیث: ۱۴۴۵، ج۱، ص۳۵۷)
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے بیعت رضوان میں بھی شرکت کی۔اس بیعت میں صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دست اقدس پرایک درخت کے نیچے اپنے ہاتھ رکھ کر بیعت جہادکی تھی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع