دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Saeed bin Zaid | فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

اورآپ ابتداء ً اسلام لانے والے خوش نصیبوں میں سے ہیں۔(الاصابۃ، حرف السین المھملۃ، سعیدبن زید ، ج۳، ص۸۷، تاریخ مدینۃ دمشق،  ج۲۱، ص۶۶)

 والد گرامی کا تعارف

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے والدمحترم حضرت سیدنا زید بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔ دو عالم کے مالک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر وحیٔ نبوت نازل ہونے سے پہلےہی آپ دنیاسے تشریف لے گئے تھے۔(الریاض النضرۃ،ج۲،ص۳۳۷)

 ملت ابراہیمی کے پیروکار

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے والد ماجد کفروشرک اور زمانہ جاہلیت کی خرافات سے بیزار تھے اور قریش پر ہمیشہ نکتہ چینی کیا کرتے تھے۔آپ مُوَحِّد(یعنی اللہ تعالٰی کو ایک ماننے والے) اورملت ابراہیمی کے پیرو کار تھے۔ چنانچہ حضرت سیدناعامر بن ربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنازید بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے مجھ سے کہا: میں نے اپنی قوم کی مخالفت کی، میں نے سیدنا ابراہیم و اسمٰعیل  عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مذہب کی پیروی کی اور اس کی جس کی وہ عبادت کرتے تھے، وہ دونوں اس قبلے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے۔ اور میں بنی اسمٰعیل میں سے ایک نبی کا انتظار کر رہا ہوں۔میرا گمان یہ ہے کہ میں ان کا زمانہ نہیں پاسکوں گا۔ میں ان پر ایمان لاتا ہوں اور ان کی تصدیق کرتا ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ وہ نبی ہیں اگر تمہاری عمر دراز ہو اور ان سے ملاقات ہوتو میرا سلام کہنا۔ حضرت سیدنا عامر بن ربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   فرماتے ہیں کہ جب میں نے اسلام قبول کیا اور پیارےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں حضرت سیدنازید بن عمر و رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا سلام پیش کیا تو نبی اکرم رحمت دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سلام کا جواب دیتے ہوئےارشاد فرمایا کہ میں نے ان کو جنت میں دیکھا کہ وہ دامن گھسیٹ رہے ہیں۔

(الطبقات الکبری لابن سعد،طبقات البدریین من المھاجرین،الطبقۃ الاولی ، ج۳،ص۲۹۰)

حضرت سیدتنااسماء بنت ابی بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت سیدنا زیدبن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکودیکھاکہ آپ کعبۃُاللہشریف سے پیٹھ لگائے کھڑے ہیں اورارشادفرمارہے ہیں:’’اے گروہِ قریش! خدا کی قسم! تم میں سے میرے علاوہ کوئی بھی دین ابراہیمی پر نہیں۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بچیوں کوزندہ درگورہونے سے بچاتے جب کوئی اپنی بچی کو مارنے کا ارادہ کرتاتوآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس سے فرماتے:’’اسے قتل نہ کرو میں اس (کی پرورش) کا بار برداشت کروں گا۔‘‘ پھر اسے لے لیتےجب بڑی ہوجاتی تو اس کے باپ سے کہتے:’’ اگرتم چاہو توتمہیں دے دوں اور اگر چاہو تو اس ( کے نکاح )کا بارمیں اٹھا لوں ۔ ‘‘

(صحیح البخاری، کتاب مناقب  الانصار،باب حدیث زید بن عمرو ،الحدیث : ۳۸۲۸، ج۲،ص ۵۶۸)

 اعلائے حق کا جذبہ

حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے والد حضرت سیدنا زید بن عمرو بن نفیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہزمانۂ جاہلیت میں علی الاعلان قریش کے دین سے براءت کا اظہار کیاکرتے تھے اور اسی وجہ سےآپ کا چچا خطاب بن نفیل آپ کو بہت زیادہ تکلیفیں دیا کرتا تھا۔یہاں تک کہ ایک دفعہ ان کو مکہ مکرمہ سے شہر بدر کر دیااور پھر دوبارہ مکہ مکرمہ میں داخل بھی نہ ہونے دیا۔ مگرآپ کی وحدانیت پر استقامت کے کیا کہنے! ہزاروں ظلم وستم اور تکالیف سے بھرپور پابندیاں آپ کو متزلزل نہ کرسکیں۔ چنانچہ آپ کے دو شعر بہت مشہور ہیں جنہیں آپ مشرکین کے میلو ں اور مجمعوں میں بہ آو از بلند سنایا کرتے تھے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن