30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگراپنے جسم کے ہزاروں ٹکڑے بھی کروانے پڑے توضرور کروائیں گے مگردین اسلام کو ہرگزنہ چھوڑیں گے۔‘‘
جب مارمارکروہ تھک گیااوراسے یقین ہوگیا کہ ان پرکوئی اثرہونے والا نہیں تو ایک تخت پربیٹھ گیا۔ وہاں موجود قرآنی صحیفوں کو دیکھ کرکہنے لگا:’’یہ کیا ہے؟‘‘ بہن نے کہا:’’یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکاکلام’’قرآن مجید‘‘ہے،تم ناپاک ہواسے ہاتھ نہیں لگاسکتے،ہاں غسل کرلو پھراسے چھو سکو گے۔‘‘اس نے غسل کیا اور پھر قرآن پاک کوہاتھوں میں لے کر کھولاتو سورۂ ’’طٰہٰ‘‘ سامنےآگئی،اسے پڑھنے لگاجیسے ہی اِس آیت کی تلاوت کی(اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْۙ-وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ(۱۴)) (ترجمۂ کنزالایمان:’’بیشک میں ہی ہوں اللہکہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ۔‘‘ پ ۱۶، طہ:۱۴) یہ پڑھنا تھا کہ پورے بدن پر ایک عجیب سی ہیبت طاری ہوگئی، دل کی دنیا زیر وزبرہوگئی، اور بالآخر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکراسلام قبول کر لیا۔(تاریخ الخلفاء،ص۱۱۱، السیرۃ النبویۃ ، اسلام عمر بن الخطاب، ج۱، ص۳۱۹ ، سیرت سید الانبیاء، ص ۱۰۳مفھوما)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابتدائے اسلام میں دو عالم کے مالک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رسالت کی تصدیق کرنے والوں پر مشرکین مکہ نے بے پناہ ظلم وستم ڈھائے حتی کہ جو کل تک محافظ تھےآج وہی جانی دشمن بن گئے،اورتواور اپنے خونی رشتہ داروں نے ہی ظلم وستم کی انتہا کردی، مگر مسلمانوں کی استقامت پرقربان جائیے ،ظلم وستم سہ کر لہولہان ہوگئے مگر ان کے ایمان میں فرق نہ آیا۔جیسا کہ مذکورہ بالا صحابی اورصحابیہ کا واقعہ آپ نے پڑھا کہ لہولہان ہونے کے باوجود ’’استقامت کا پہاڑ‘‘بنے رہے،بلکہ دین اسلام اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت پر استقامت کا ایسا عظیم مظاہرہ کیا کہ انہیں دینِ اسلام سے پھیرنے والا بھائی خود دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا۔
استقامت کامظاہرہ کرنے والایہ جوان کون تھا؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!راہِ خدامیں لہولہان ہونے والے اوردین اسلام پر صبرورضا کے ساتھ استقامت کاعظیم مظاہرہ کرنے والے یہ جوان جنتی صحابی حضرت سیدناسعید بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتھےاورتکالیف میں ان کا ساتھ دینے والی خاتون آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی اطاعت شعار زوجہ اُمّ جمیل حضرت سیدتنافاطمہ بنت خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا تھیں اور ان کو لہولہان کرنے والے امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتھے۔
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام ’’سعید‘‘ اور کنیت ’’اَبُوالْاَعْوَرْ‘‘ ہے۔آپ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سعید بن زیدبن عمرو بن نفیل بن عبدالعزى بن رياح بن عبداللہبن قرط بن رزاح بن عدی بن كعب بن لؤی قرشي عدوی ۔(تاریخ مدینہ دمشق،ج۲۱،ص۶۲۔۶۶)
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کاسلسلۂ نسب دسویں پشت میں کعب بن لؤی پر جاکر خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک نسب سے جاملتاہے۔(الریاض النضرۃ ،ج۲،ص۳۳۷)
آپ کی والدہ حضرت سیدتنافاطمہ بنت بعجہ بن اميہ بن خويلد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاہیں۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا تعلق قبیلہ بنوخزاعہ سے ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع