دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Saeed bin Zaid | فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

کوشش نہ کی تویہ ہمارے گھروں میں بھی داخل ہوجائے گااورہمارےآباء واجدادکے دین کو ختم کر دے گا۔ان کے سردار نے کہا کہ اس کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ جس شخص نے اسلام کی ابتداء کی ہے اسے ہی ختم کردیا جائے۔یہ سن کر تمام لوگ کہنے لگے کہ اسلام کو پھیلانے والے(حضرت سیدنا) محمدبن عبداللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ہیں، لیکن(مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ) انہیں شہید کرناآسان نہیں کیونکہ ان کا تعلق قریش سے ہے، اوران کی شہادت کے بعد قریش، بنوہاشم اور بنوزہرہ قبائل کے سارے لوگ ہمارے دشمن ہو جائیں گے۔ قریش کے اس سردار نے کہا :’’جو شخص یہ کام کرے گا میں اسے ایک سو سرخ اور سیاہ اونٹنیاں اور ایک ہزار اوقیہ چاندی دوں گا جس کا ہر اوقیہ چالیس درہم کا ہوگا۔‘‘

اچانک ایک رعب دار چہرے والاشخص کھڑاہوااوراس نے کہا: ’’یہ کام میں کروں گا۔‘‘ تمام لوگ حیران ہوئے لیکن سب کویقین تھاکہ یہ اہم کام یہ شخص کرسکتاہے،کیونکہ طاقت وبہادری اور نڈروبے باک ہونے میں وہ بہت مشہور تھا۔

چنانچہ وہ بہادر شخص گھرسےننگی تلوارلے کر اس برےارادے سے نکل کھڑا ہوا۔ مکہ مکرمہ کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ ایک شخص سے سامناہوگیا، اس نے پوچھا: ’’خیریت ہے! ننگی تلوارلیے کہاں جارہے ہو؟لگتاہے تمہارا ارادہ کچھ ٹھیک نہیں۔ ‘‘ اس بہادرشخص نے کہا:’’ہاں!میں(حضرت سیدنا) محمدبن عبد اللہ (صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)کو (مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ) شہید کرنے کے ارادے سے جارہا ہوں،میں اسلام کوجڑسے اکھاڑدیناچاہتاہوں۔ ‘‘اس شخص نے کہا: ’’پہلے اپنے گھر کی بھی خبرلے لو، تمہاری بہن اور بہنوئی دونوں اسلام قبول کرچکے ہیں۔‘‘

یہ سنتے ہی وہ آگ بگولہ ہو گیا اور راستہ تبدیل کرکے دوسری گلی میں داخل ہوگیا، اوراس مبارک مکان کے سامنے جا پہنچاجس میں وہ تینوں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے اورتلاوت کیا کرتے تھے۔ان تینوں میں ایک اس کی بہن اور دوسرا بہنوئی جبکہ تیسراشخص ان کو قرآن سکھانے والاتھا۔اُس وقت بھی مکان کے اندر سے کچھ پڑھنے کی آوازآرہی تھی،اس نے دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے پوچھا گیا: ’’کون؟‘‘ اس نے اپنانام بتایاتومکان میں موجود وہ تینوں گھبرا گئے، بہن اوربہنوئی کے علاوہ تیسراشخص ڈرکے مارے کسی کونے میں چھپ گیا، الغرض جلدی میں یہ لوگ قرآن پاک چھپانابھی بھول گئے،بہن نے دروازہ کھولاتواس شخص نے اپنی بہن اوربہنوئی دونوں پرغضب ناک ہوتے ہوئے پوچھا:’’اے دشمنِ جاں!تم لوگ بے ایمان ہوگئے ہو،اپنےآباء و اجدادکے دین کو چھوڑ کر نیا دین اختیار کر لیاہے؟‘‘

دونوں نے اسلام کی محبت سے سرشارجواب دیتے ہوئے کہا:’’اے بھائی! ہم بے دین ہوگئے یاکچھ بھی ہوگئے،تم یہ بتاؤ تمہارے دین میں کیا سچائی ہے؟ ہم توایک خداکی عبادت کرتے ہیں جو وَحْدَہُ لَاشَرِیْکْہے،ہم دین اسلام ہی کو حق سمجھتے ہیں، اور ہرگزاسے نہ چھوڑیں گے۔‘‘

یہ سننا تھا کہ اسے مزیدطیش آگیا،اس نے کہا:’’میں تمہیں ہرگزنہیں چھوڑوں گا۔ ‘‘اورغصے میں بہن وبہنوئی دونوں کومارنا پیٹنا شروع کردیااور خوب مارایہاں تک کہ مار مار کر لہولہان کردیا۔قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے ان دونوں عاشقانِ قرآن نے اپنی زبان سے اُف تک نہ کیا، اور راہِ خداعَزَّ وَجَلَّمیں آنے والی اس بڑی آزمائش پرصبرکا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا، بلکہ اسلام کی محبت میں  ’’استقامت کا پہاڑ‘‘ بن گئے،اورزبان حال سے گویااس بات کا عہد کیا کہ: ’’راہ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں اسلام پرقائم رہنے کے لیے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن