دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Saeed bin Zaid | فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
فیضان سعید بن زید رضی اللہ تعالٰی عنہ

دونوں فوجوں کے درمیان زبردست معرکہ ہوا،نصرت خداوندی نے یہاں بھی مسلمانوں کا ساتھ دیاجس کے نتیجے میں حاکم ہربیس اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت واصل جہنم ہوا۔اور حضرت سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے خود حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو اس کی مبارک باد دی۔چنانچہ جنگ حمص میں عظیم فتح کے بعدحضرت سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے خود حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا:آپ کو مبارک ہو۔لیکن ایک معمہ حل نہیں ہورہا کہ ہربیس بادشاہ جو رومیوں  میں انتہائی طاقتور ،ماہر جنگجو اور ہاتھی نما تھا،آخروہ کس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اترا؟آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے جواب دیا :اے سپہ سالار!یہ کارنامہ میں نے انجام دیا ہے۔فرمایا:اے سعید !آپ نے کیسے اس ہاتھی پر قابو پالیا؟توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے جواب دیا ’’جنگ کے دوران میں نے دیکھاکہ رومی فوج کے درمیان ایک سوار ہے جو اپنے جسم کے ڈیل ڈول اور سرخی مائل رنگ کے سبب سب سے نمایا ں تھا۔اس کی تلوار اور زرہ بھی سب سےزیادہ قیمتی تھی۔ میں اس لمبے چوڑے رومی بادشاہ پر جھپٹ پڑا۔لیکن ساتھ ہی میں نے دل ہی دل میںاللہ عَزَّ وَجَلَّسے دعا کی ’’اے   اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں اپنی طاقت کے مقابلے میں تیری طاقت اور اپنے غلبے کے مقابلے میں تیرے غلبے کو ترجیح دیتا ہوں لہٰذااس رومی کی موت میرے ہاتھوں مقدر فرمااور اس پر مجھے اجر عطا فرما۔‘‘فرمایا: اے سعید !کیا تم نے اس کے ہتھیار اتارلئے تھے؟توآپ نے عرض کیا:نہیں لیکن میں نے ہی اسے قتل کیا ہے کیوں کہ میرے نیزے کی نوک اس کے دل میں ابھی تک پیوست ہےجسے میں نے ابتدا میں اس کے دل میں مارا تو وہ اندر ہی رہ گئی اور وہ زمین پر گرپڑا،میں نے فوراً اس کے اوپر جست لگائی اور اپنی تلوار سے اس کا کام تمام کردیا۔   (فتوح الشام ،معرکۃ حمص ،ج۱،ص۱۴۷)

شہادت ہے مطلوب ومقصودِ مؤ من

مقام نجدہ میں حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاوران کے چند ساتھی موجود تھے۔بیس ہزار کی رومی فوج چاروں جانب سے مٹھی بھر مسلمانوں کا محاصرہ کرنے کے لئے بالکل تیا رتھی۔مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت میسرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے صلوٰۃ الخوف پڑھائی اور پھرحمد و صلوٰۃ کے بعد فرمایا!اے مسلمانوں !اپنی جگہ پر ثابت قدم رہو،عنقریب ہمیں بڑی بڑی مصیبتیں آنے والی ہیں کیونکہ دشمنوں کی فوج چار جانب سے ہمیں گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ مسلمانوں کا لشکر ہم سے سات دن کی مسافت پرہے۔ حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کھڑے ہوکر فرمایا: اے میسرہ!اگر اس خطاب فرمانے سےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مقصود یہ ہے کہ ہمارے حوصلے پست نہ ہوں توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بے فکر رہیے۔اس لئے کہ یہ جان راہ ِخدا میں قربان کرنا ہی ہمارا اصل مدعا ہے لہٰذا ہماری تعداد کی کمی اور دشمنوں کی کثرت ہرگز ہمارے دلوں سے جذبۂ جہاد کم نہیں کرسکتی۔(فتوح الشام ،معرکۃ حمص ،ج۱،ص۱۴۷)

سیدنا سعید بن زید کاعظیم الشان خطبہ

رومیوں کے ساتھ ہونے والی جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتھے،رومیوں کی تعدادمسلمانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی جنہیں دیکھ کرمسلمانوں کے حوصلے پست ہونے لگے، حضرت سیدناسعیدبن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے مسلمانوں کےلشکرمیں جوش و جذ بے کوبڑھانےکےلئےایک عظیم الشان خطبہ ارشادفرمایا:’’اے لوگو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حضور حاضر ی سے ڈرو اورپیٹھ پھیرنےسےبچوورنہ اللہ عَزَّ وَجَلَّتم پرجہنم کی آگ واجب کردےگا،اے حاملین قرآن!اےاہل ایمان! صبر کرو۔‘‘آپ کایہ خطبہ ارشادفرماناتھاکہ اسلامی لشکرمیں ایک حیرت انگیزجوش اور ولولہ پیدا ہوگیا اور مسلمان اس جوش وجذبے کے ساتھ لڑےکہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن