دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 1 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد اول

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد اول

شہید کی اقسام

بہارِ شریعت میں ہے: شہادت صرف اسی کا نام نہیں کہ جہاد میں قتل کیا جائے بلکہ ایک حدیث میں فرمایا: اس کے سوا سات شہادتیں اور ہیں :

(1)جو طاعون سے مرا شہید ہے۔

(2)جو ڈوب کر مرا شہید ہے۔

(3)ذَاتُ الْجَنْب میں (پسلیوں کے درد کی وجہ سے) مرا شہید ہے۔

(4) جو پیٹ کی بیماری میں مرا شہید ہے۔

(5) جو جل کر مرا شہید ہے۔

 (6)جس کے اوپر دیوار وغیرہ گر پڑے اور مر جائے شہید ہے۔

(7) عورت کہ بچہ پیدا ہونے یا کنوارے پن میں مر جائے شہید ہے۔

                        امام احمد کی روایت حضرتِ سَیِّدُنا جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے ہے کہ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:طاعون سے بھاگنے والا اس کے مثل ہے ،جو جہادسے بھاگا اور جو صبر کرے اس کے لیے شہید کا اجر ہے۔‘‘

(8) ابن ماجہ کی روایت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہم  اسے ہے کہ ارشاد فرمایا مسافرت کی موت شہادت ہے۔

                                                ان کے سوا اور بہت صورتیں ہیں جن میں شہادت کا ثواب ملتا ہے، امام جلال الدین سیوطی وغیرہ ائمہ نے ان کو ذکر کیا ہے۔ بعض  یہ ہیں :

(9) سِل(ایک بیماری (ہے)جس سے پھیپڑوں میں زخم ہو جاتے ہیں اور منہ سے خون آنے لگتا ہے) کی بیماری میں مرا۔

(10) سواری سے گِر کر یا مر گی سے مرا۔

(11)بخار میں مرا۔

(12) مال یا

(13) جان یا

(14) اہل یا

(15) کسی حق کے بچانے میں قتل کیا گیا۔

(16) عشق میں مرا بشرطیکہ پاکدامن ہو اور چھپایا ہو۔

(17) کسی درندہ نے پھاڑ کھایا۔

(18) بادشاہ نے ظلماً قید کیا یا۔

(19) مارا اور مر گیا۔

(20) کسی موذی جانور کے کاٹنے سے مرا۔

(21) علم دین کی طلب میں مرا۔

(22) مؤذن کہ طلب ثواب کے لیے اذان کہتا ہو۔

(23) تاجر راست گو۔

(24) جسے سمندر کے سفر میں متلی اور قے آئی۔

(25) جو اپنے بال بچوں کے لیے سعی کرے، ان میں امر الٰہی قائم کرے اور انھیں حلال کھلائے۔

(26) جو ہر روز پچیس بار یہ پڑھے اللھُمَّ بِارِکْ لِیْ فِی الْمَوْتِ وَفِیْمَا بَعْدَ الْمَوْتِ۔

(27) جو چاشت کی نماز پڑھے اور ہر مہینے میں تین روزے رکھے اور وتر کو سفر و حضر میں کہیں ترک نہ کرے۔

(28) فسادِ اُمّت کے وقت سنت پر عمل کرنے والا، اس کے لیے سو شہید کا ثواب ہے۔

(29) جو مرض میں لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُـنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ چالیس بار کہے اور اسی مرض میں مر جائے اور اچھا ہوگیا تو اس کی مغفرت ہو جائے گی۔

(30) کفار سے مقابلہ کے لیے سرحد پر گھوڑا باندھنے والا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن