دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

الرِّضْوَان سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے محبت نہ کریں ، گویا اِس حدیث پاک میں صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی محبت کو اِیمان کی نشانی اور علامت فرمایا گیا ہے اور اُن کی محبت کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔  یہ باب بھی رِضائے الٰہی کے لیے محبت ، اُس کی ترغیب دلانے اور اُس کی علامات وغیرہ کے بارے میں ہے ، اسی لیے علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ حدیث پاک اس باب میں بیان فرمائی ہے ۔

اَنصار ومہاجرین صحابہ کرام  :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  کفار مکہ کے ظلم وستم سے تنگ آکر جن مسلمانوں نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی انہیں ’’مہاجرین  ‘‘    کہا جاتا ہے اور مدینہ منورہ میں رہنے والے وہ مسلمان جنہوں نے ان مہاجرین مسلمانوں کی مدد کی انہیں ’’انصار  ‘‘    کہا جاتا ہے ۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کی فضیلت ، ان سب سے اپنی رضامندی اور اعلیٰ انعام واکرام کو اپنے پاک کلام قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں خود بیان فرمایا ہے :

وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُهٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ-رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰) ( پ۱۱ ، التوبۃ :  ۱۰۰ )

ترجمۂ  کنزالایمان  : اور سب میں اگلے پہلے مہاجر اور انصار اورجو بھلائی کے ساتھ ان کے پیرو ( پیروی کرنے والے ) ہوئے اللہ ان سے راضی اور وہ  اللہ سے راضی اور ان کے لیے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے ۔

حدیثِ مذکورمیں  اَنصار کی محبت کوایمان کی علامت اور اُن  سے بغض کو نفاق کی علامت قرار دیا گیا ہے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّان سے محبت کرنے والوں کو پسند فرماتا اور اُن کے معاندین کوناپسند فرماتا ہے  ۔ انصار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے و ہی محبت کرے گا جو کامل مؤمن ہوگا اور ان سے بغض و ہی رکھے گا جو اعتقادی یا عملی منافق ہو گا ۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں تمام صحابہ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی سچی محبت عطا فرمائے ۔ آمین

اَنصار کے اَوصاف حمیدہ :  

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے   اَنصار سے محبت  کے متعلق احادیث کی جو شرح  فرمائی ہے  اس کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے  : ’’اَنصار صحابہ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بہت سی خوبیوں کے حامل ہیں ۔  مثلاًانصار نے دین اسلام  کی مدد ونصرت کی ،  دین اِسلام کی اشاعت کی خاطر  خوب کوشش کی ، مہاجرین صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کواپنے پاس عزت واِحترام سے ٹھہرایا ،  اِسلام کی خاطرجانی و مالی قربانی دی ، اَنصار حضور نبی کریم رؤوف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے والہانہ محبت کرتے تھے اورآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی اُن سے محبت فرمایا کرتے تھے ، انصار بارگاہِ رسالت میں اپنے اَموال اور قیمتی  جانور پیش کیا کرتے تھے ، انصار نے اسلام کی خاطر سب سے دشمنی  مول لی وغیرہ وغیرہ ۔  اِن تمام اَوصاف حمیدہ کی بدولت انہیں یہ  مقام ملا کہ  اُن سے  محبت کو اِیمان  کی  علامت  اور اُن سے بغض کو  منافقت کی علامت قرار دیا گیا ۔ ‘‘ ( [1] )

اَنصار کے فضائل پر اَحادیث مبارکہ :

حضور  نبی اکرم ، شہنشاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوانصار سے بہت محبت تھی ۔  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمان کی خوشی پر خوش ہوتے ،  لوگوں کے سامنے ان  سے محبت کا اظہار فرماتے ، ان کے ساتھ رہنا پسند فرماتے  تھے ۔ اِس ضمن تین اَحادیثِ مبارکہ   ملاحظہ کیجئے :  ( 1 ) حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کچھ بچوں اورعورتوں کوایک شادی سے آتے ہوئے دیکھا  تو کھڑے ہوگئے  اور فرمایا :  ’’الٰہی تو جانتا ہے ، اے انصار ! تم لوگ مجھے تمام لوگوں سے زیادہ پیارے ہو ۔ الٰہی تو جانتا ہے ، اے انصار !  تم لوگ مجھے تمام لوگوں سے زیادہ پیارے ہو ۔ ‘‘ ( [2] ) ( 2 ) دو جہاں کے تاجور ، سلطانِ بحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا  : ’’اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں اَنصار  کا ایک فرد ہوتا ، اگر لوگ ایک جنگل میں چلیں اور اَنصار دوسرے جنگل میں یا دوسری گھاٹی میں تو میں انصار کے جنگل یا ان کی گھاٹی میں چلوں  گا اور انصار اندرونی لباس ہیں اور باقی لوگ بیرونی لباس ہیں ۔ ‘‘ ( [3] ) ( 3 ) حضرت سیدناانس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ  شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ایمان کی نشانی اَنصار سے محبت ہے اور منافقت کی نشانی اَنصار سے بغض ہے ۔ ‘‘ ( [4] )

مدنی گلدستہ

’’مُرْسَلِیْن  ‘‘  کے 6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 6مدنی پھول

(1)   جو انصا ر صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے محبت کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے  محبت کرتا ہے اور  جو ان سے بغض رکھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے ناپسند فرماتاہے ۔  

 



[1]     شرح مسلم للنووی ، کتاب الایمان ، باب الدلیل علی ان حب الانصار ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۶۴ ، الجزء  الثانی ۔

[2]     بخاری ، کتاب مناقب الانصار ، باب  قول النبی  صلی اللہ علیہ وسلم للانصار ، ۲ / ۵۵۶ ، حدیث : ۳۷۸۵ ۔

[3]      بخاری ، کتاب  المغازی ، باب  غزوۃ الطائف ، ۳ / ۱۱۶ ، حدیث : ۴۳۳۰ ۔

[4]     بخاری ، کتاب الایمان ، باب  علامۃ الایمان حب الانصار ، ۱ / ۱۷ ، حدیث : ۱۷ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن