30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت کرے ۔ تو یہ محبت کا سب سے اعلیٰ ترین ، انتہائی دقیق اور مشکل درجہ ہے لیکن بہرحال ممکن ہے ۔ ( [1] )
( 1 ) جوشخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے اپنا مال صدقہ کرے ، اس کا قرب پانے کے لئے مہمانوں کو جمع کرے اور ان کے لئے لذیذ کھانے تیار کرے اور اچھے کھانے بنانے کی وجہ سے ملازم سے محبت کرے تو یہ شخص بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت کرنے والا شمار ہوگا ، اسی طرح اگر یہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو اس کی طرف سے مستحقین کو صدقہ پہنچاتا ہے تو اس وقت بھی یہ رضائے الٰہی کے لئے محبت کرنے والا شمارہوگا ۔ ( 2 ) اگر کوئی مالدار اپنے کپڑے دھونے والے ، گھر کی صفائی کرنے والے اور کھانا پکانے والے ( ملازمین ) سے محبت کرتا ہے جن کی بدولت اسے علم وعمل کے لئے وقت مل جاتا ہے اور یہ کام کروانے کا مقصد خود کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں مشغول رکھنا ہو تو یہ شخص بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے محبت کرنے والوں میں شمار ہو گا ۔ ( 3 ) اگر کوئی مالدار اس شخص سے محبت کرے جس پر اپنا مال خرچ کرتا ہے ، اسے لباس ، کھانا ، رہائش اور دنیا کی تمام ضروری اشیاء فراہم کرتا ہے اور اس کا مقصد اس مستحق کو علم وعمل حاصل کرنے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا قرب پانے کے لئے فارغ کرنا ہو تویہ بھیاللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے محبت کرنے والوں میں شمار ہوگا ۔ اَسلاف کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا ایک گروہ ایسا تھا جن کی کفالت مالدار کیا کرتے تھے ، لہٰذا دونوں ( یعنی مدد کرنے والے اور جن کی مدد کی گئی ) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت کرنے والے شمار ہوں گے ۔ ( 4 ) بلکہ اگر کوئی شخص کسی نیک عورت سے اس لئے نکاح کرے کہ اس کے ذریعے شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہ سکے اور اپنے دین کو بچائے رکھے یا نیک اولاد کے حصول کے لئے نکاح کرے جو اس کے لئے دعا کرے اور اپنی زوجہ سے اس لئے محبت کرے کیونکہ یہ ان دینی مقاصد کے حصول کا آلہ ہے تو یہ شخص بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت کرنے والا شمار ہوگا ۔ اسی لئے روایات میں اہل وعیال پر خرچ کرنے حتی کہ مرد اگر اپنی زوجہ کو ایک لقمہ کھلائے تو اس کے متعلق بھی بے شمار اجر وثواب بیان کیا گیا ہے ۔ ( 5 ) جوشخص اللہ عَزَّ وَجَلَّسے محبت کرنے والا ، اس کی رضا چاہنے والا اور کل قیامت میں اس سے ملاقات کا شوق رکھنے والا مشہور ہو اگر وہ غَیْرُاللہ سے محبت کرے تو بھی رِضائے الٰہی کے لئے محبت کرنے والا شمار ہوگا کیونکہ وہ اسی شے سے محبت کرے گا جو اس کے نزدیک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے قریب کرنے والی اور اس کی رضا کا ذریعہ ہے ۔ ( 6 ) اگر کوئی شخص اپنے دل میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور دنیا دونوں کی محبتیں جمع کرنا چاہتا ہواور اس مقصد کے لئے کسی ایسے شخص سے محبت کرے جو ان دونوں میں کامیاب ہو تاکہ اس کے ذریعہ یہ بھی دونوں کو برقرار رکھ سکے تو ایسا شخص بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت کرنے والوں میں شمار ہو گا ۔ جیساکہ طبعی طور پر دنیوی راحت اور اُخروی سعادت کا طلب گار شاگرداپنے استاذ سے اس لئے محبت کرے کہ وہ دِین سکھانے کے ساتھ ساتھ مالی تعاون کے ذریعے اس کی دنیاوی ضروریات پوری کرتا ہے تو وہ بھی رِضائے الٰہی کے لئے محبت کرنے والا شمار کیا جاتا ہے ۔
اِس بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ ہر وہ محبت کہ اگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور یومِ آخرت پر ایمان نہ ہوتا تو اس کا تصور بھی نہ ہوتا تو یہ محبت ” اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت“ شمار کی جائے گی ، اِسی طرح محبت میں زیادتی کا معاملہ ہے کہ اگراللہ عَزَّ وَجَلَّ پر ایمان نہ ہونے پر یہ زیادتی بھی نہ ہوتی تو یہ زیادتی ” اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت“ شمار ہوتی ۔ حضرت سیِّدُنا ابومحمد احمد بن حسن جَرِیْری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا : ’’ پہلے زمانے میں لوگوں کے باہمی معاملات کا تعلق دِین سے تھا حتی کہ دِین کمزور ہوگیا ، دوسرے زمانے میں لوگ وفا کے ذریعے معاملات کرتے تھے حتی کہ وفا ختم ہوگئی ، تیسرے زمانے میں لوگوں نے مروّت کے ساتھ معاملات کئے حتی کہ مروّت بھی ختم ہوگئی اور اب لالچ وخوف کے سوا کچھ باقی نہیں ۔ ‘‘ ( [2] )
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بندے سے محبت کا معنی :
عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں کہ علمائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے فرمایا : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اپنے بندے سے محبت یہ ہے کہ ربّ تعالیٰ اپنے بندے کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھتا ہے ، اس سے راضی ہو جاتا ہے ، اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اور اس سے مُحبّ والا یعنی محبت کرنے والے جیسا سلوک فرماتا ہے ۔ ‘‘ ( [3] ) عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اپنے بندے سے محبت یہ ہے کہ رب تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے ، اسے بھلائی کی توفیق عطا فرماتا ہے اور اس پر لطف وکرم فرماتا ہے ۔ ‘‘ ( [4] )
کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص ۔ ۔ ۔ !
واضح رہے کہ دنیا میں اگر کسی کو یہ معلوم ہوجائے کہ فلاں بڑے مقام ومرتبے والا شخص اس سے محبت کرتا ہے تو وہ اسے اپنے لیے فخر محسوس کرتا ہے ، اپنے گھروالوں ، والدین اور قریبی دوستوں سے اس کا تذکرہ کرتاہے ، وہ اسے اپنے لیے بہت بڑا اعزاز تصور کرتاہے ، توکتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جس سے دنیا وآخرت تمام معزز اور بڑے مقام ومرتبے والے افراد کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع