دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

مدنی گلدستہ

’’عرشِ الٰہی  ‘‘  کے 7حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 7مدنی پھول

(1)   کل بروزِ قیامت  چند خوش  نصیب لوگ ایسے بھی ہوں گے جن کی عزت افزائی کے لیے خود رب تعالیٰ انہیں یاد فرمائے گااور ان کے لیے انعامات واعزازات کا اعلان فرمائے گا ۔

(2)   جو لوگ دنیا میں فقط اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے جلال ، اس کی عزت وعظمت ، اس کی بڑائی اور اس کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرتے ہوں گے تو رب تعالیٰ ان پر خصوصی انعامات واکرام کی بارش فرمائے گا ۔

(3)   کل بروزِ قیامت انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور شہدائے عظام کو خصوصی مقام ومرتبہ عطا فرمایا جائے گا لیکن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے محبت کرنے والوں کو وہ انعام واکرام دیے جائیں گے کہ انبیاء اور شہداء بھی ان پر رشک کریں گے ۔

(4)    خالص   رضائے  الٰہی   کے لئے  وہی محبت ہوتی ہے جو  ہر قسم کے دُنیوی  اَغراض ومقاصد سے پاک ہو  ۔

(5)   جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک اور متقی پرہیزگار بندے ہیں ، قیامت کے دن جب تمام لوگ خوفزدہ اور غمگین ہوں گے تو انہیں نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی کوئی غم ۔

(6)   رضائے الٰہی کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے کل بروزِ قیامت چہرے بھی نورانی ہوں گے اور وہ خود بھی نورانی ہوں گے ۔

(7)   روز ِقیامت  گرمی وتپش اپنی انتہا کوپہنچ چکی  ہوگی  ، عرشِ الٰہی کے سوا کوئی سایہ  نہ ہوگا ۔ مخلوق  اس دن کی ہولناکی سے دوچار ہوگی  مگر  بعض خوش نصیبوں کو عرش کے سائے میں  جگہ ملے گی  جہا ں وہ  راحت و سکون میں ہوں گے  ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل فرمائے جنہیں عرشِ الٰہی کا سایہ نصیب ہوگا ، کل بروزِ قیامت جنہیں نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی کوئی غم ۔

 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 378                                                                                                                                                                                                                           ایمان کے بغیر دخول جنت ناممکن

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :  وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتّٰى تُؤْمِنُوا وَلا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوااَوَ لَا اَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ اِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ ؟اَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ. ( [1] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور نبی پاک ، صاحب لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان  ہے  !  تم جنت میں داخل نہ ہوگے جب تک ایمان نہ لاؤ ، اور تم مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو اور کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں   جسے بجا لاؤ توآپس میں محبت پیدا ہوجائے ؟اپنے درمیان سلام کو عام کرو ۔   ‘‘ 

مؤمن ہی جنت میں داخل ہوں گے :

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو !  واضح رہے کہ جنت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی وہ نعمت ہے جو اس نے فقط مؤمنوں کے لیے بنائی ہے ۔ اس میں فقط مؤمنین ہی داخل ہوں گے ، کافروں پر جنت حرام ہے ، بعض مؤمنین تو اَوّلاًکہ ان پر رب تعالیٰ کا کرم ہوگا اور وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے اور بعض وہ کہ اپنے اعمال کی سزا پانے کے بعد جنت میں داخل ہوں گے ۔  کوئی کافر جنت میں ہرگز داخل نہ ہوگا ۔  یہاں حدیث پاک میں بھی جنت میں داخلے کے لیے اصل ایمان کو مشروط فرمایا گیا ہے ۔  عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک ایمان نہ لے آئے کیونکہ جنت کافروں پر حرام ہے ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : (  اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ(۵۰)) ( پ۸ ، الاعراف :  ۵۰ ) ترجمۂ  کنزالایمان  :  ’’بے شک اللہنے ان دونوں کو کافروں پر حرام کیا ہے ۔ ‘‘ ( [2] ) تمام شارحین نے اسی بات کی تصریح فرمائی ہے کہ یہاں جنت میں داخلہ مطلق ایمان پر موقوف فرمایا گیا ہے ۔

کامل مؤمن نہیں ہوسکتے :

حدیث پاک میں فرمایا گیا کہ تم اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک آپس میں ایک دوسرے سے محبت نہ کرو ۔ یہاں کامل مؤمن ہونے کی نفی ہے ۔  عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’یعنی  اپنے مسلمان بھائیوں سے محبت کئے بغیر نہ ہی تمہارا ایمان کامل ہو سکتا ہے اور نہ تمہاری ایمانی حالت درست ہوسکتی ہے  ۔ ‘‘ ( [3] ) چنانچہ



[1]     مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان  انہ لا یدخل الجنۃ الاا لمؤمنون ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۴۷ ، حدیث : ۹۳  ۔

[2]     دلیل الفالحین ، باب فضل السلام ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۳۲۵ ، تحت الحدیث :  ۸۴۶ ۔

[3]     شرح مسلم للنووی ، کتاب الایمان ، باب بیان انہ  لا ید خل الجنۃ الا المؤمنون ، ۱ / ۳۶ ، الجزءالثانی  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن