دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  ‘‘  کے 19حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 19مدنی پھول

(1)   کل بروزِ قیامت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عرش اور اس کی رحمت کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ، کئی ایسے خوش نصیب لوگ ہوں گے جنہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عرش کے سائے میں جگہ ملے گی ۔

(2)   عدل وانصاف کی بدولت   معاشرے کی اصلاح ، حقوق کی  حفاظت ، جرائم کی روک تھام ، امن  وامان  اوراتحاد  کی فضا قائم ہوتی ہے ، نیز عادل حکمران بھی کل بروز قیامت عرش الٰہی کے سائے میں ہوگا ۔

(3)   عادل بادشاہ  مخلوق پر  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت  ہے جس کے سائے  میں مخلوق آرام پاتی ہے ۔

(4)   گناہوں  کے  مواقع  میسر ہونے کے با وجود  گناہوں سے بچ جانا یہ فضل خداندی   کی بدولت ممکن ہے ۔

(5)   عبادتِ الٰہی بہرصورت محمود یعنی پسندیدہ ہے لیکن جوانی میں کی گئی عبادت بڑھاپے میں کی جانے والی عبادت سے بہت زیادہ افضل ہے ، کیونکہ جوانی میں آزمائشیں زیادہ ہوتی ہیں ، نیز اس وقت جسمانی طور پر بھی بندہ زیادہ قوی ہوتا ہے ، جبکہ بڑھاپے میں کمزوری اور نقاہت طاری ہوجاتی ہے ۔

(6)   مسجد کی طرف عبادت کی نیت سے چلنا ، اس میں عبادت کرنا ، اس کی زیارت کرنا ، وہاں ذکر اللہ کرنا نیز مسجد میں ہی پڑے رہنا بھی باعث اجروثواب ہے ۔

(7)   مؤمن مسجد میں ایسے ہے جیسے مچھلی پانی میں کہ اس کا پانی کے بغیر زندہ رہنا مشکل ہے ، ویسے ہی حقیقی مؤمن مسجد کے بغیر نہیں رہ سکتا ، اس کا دل مسجد میں ہی لگتا ہے ۔

(8)   جس مؤمن کا دل مسجد میں ہی لگارہے اسے بھی کل بروزِ قیامت عرشِ الٰہی کا سایہ نصیب ہوگا ۔

(9)   جو دو اشخاص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے آپس میں ملتے اور جدا ہوتے ہیں ایسے لوگ بھی کل بروز قیامت عرشِ الٰہی کے سائے میں ہوں گے ۔

(10)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے محبت  کا مطلب یہ ہے کہ   دل اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا پر راضی رہے ، جو کام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کوپسند  ہو یہ بھی اسے پسند کرے اورجواللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو ناپسند ہو یہ بھی اسے ناپسند  کرے ۔

(11)  اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے محبت  کا ایک تقاضا یہ بھی ہے  کہ اس کے  نیک بندوں سے محبت کی جائے ۔

(12)   جب  کوئی اپنے  مسلمان بھائی کی غیر موجود گی میں اس کے لئے  دعا کرے تو فرشتے  اُس کی  دعا پر  آمین کہتے ہیں ، لہذا ایسی دعا بارگاہ الٰہی میں مقبول ہوجاتی ہے ۔

(13)   خلوت میں یاد الٰہی کرتے ہوئے خوف خدا سے رونا بہت سعادت کی بات ہے ، خوف خدا سے رونے والو ں کی احادیث میں بہت فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ۔

(14)   جو شخص خلوت میں ذکر الٰہی کرے اور خوف خدا کے سبب روئے اسے بھی کل بروزِ قیامت عرش الٰہی کے سائے میں جگہ نصیب ہوگی ۔

(15)   یہ بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا اپنے بندے پر اس کا بہت بڑا فضل وکرم ہے کہ گناہ پر قادر ہونے کے باوجود وہ خوفِ خدا کے سبب اسے ترک کردے ۔

(16)   جسے کوئی مال وجمال والی عورت گناہ کے لیے بلائے لیکن وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے خوف سے اس کے ساتھ بدکاری کرنے سے باز رہے تو ایسا شخص بھی کل بروزِ قیامت عرشِ الٰہی کے سائے میں ہوگا ۔

(17)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں اخلاص کے ساتھ صدقہ کرنا اور مال ودولت خرچ کرنا باعث اجرو ثواب ہے ۔

(18)   فرض صدقات اعلانیہ دینااور نفلی صدقات  چھپا کر  دینا افضل ہے  ۔

(19)   ریاکاری کی تباہ کاریوں سے بچیے کہ ریاکاری نیک اعمال کو تباہ وبرباد کردیتی ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں عدل وانصاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، اپنی جوانی کو عبادتِ الٰہی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمارا دل مسجد میں لگائے ، مساجد سے ہمیں محبت عطا فرمائے ، ہمیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے محبت اور اسی کے لیے ملنے وجدا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں خلوت وجلوت دونوں میں اپنے خوف سے رونے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں بدکاری جیسی موذی بیماری سے محفوظ فرمائے ، ہمیں اپنی راہ میں اخلاص کے ساتھ صدقہ کرنے اور مال ودولت خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 377                                                                                                                                                                                                                                   روزِقیامت  عِزَّت اَفزائی

عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَرَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُول الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِنَّ اللهَ تَعَالٰی يَقُوْلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : اَيْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلالِيْ؟اَلْيَوْمَ اُظِلُّهُمْ  فِي ظِلِّي يَوْمَ لَا ظِلَّ اِلاَّ ظِلِّي. ( [1] )

 



[1]     مسلم ، کتاب البر ، باب فی فضل الحب  فی اللہ ، ص۱۳۸۸ ، حدیث : ۲۵۶۶ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن