دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

اپنے   عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا ۔  عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ’’اِس موقع پر گناہ  سے    وہی بچ سکتا ہے جس  پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنا فضل  وکرم  اور اِحسان فرمائے اور وہ   تنہائی میں بھی  ا پنے رب  کریم سے ڈرتاہو ۔ چنانچہ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰)فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱) ( پ ۳۰ ، النازعات : ۴۰ ، ۴۱ )

ترجمۂ  کنزالایمان  : اوروہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرااورنفس کو خواہش سے روکا تو بے شک جنّت ہی ٹھکانا ہے ۔

ایک اور مقام پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ(۴۶) ( پ۲۷ ، الرحمن : ۴۶ )                 ترجمۂ  کنزالایمان  : اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے   اس کے لئے دو جنتیں ہیں ۔

حضرتِ سَیِّدُنا کعب احبار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ  جنت میں موتیوں سے بنا ایک گھر  ہے جس  میں ستر ہزار 70000محل ہیں ، ہر محل میں  ستر ہزار 70000گھر اورہر گھر میں  ستر ہزار 70000 کمرے ہیں ۔ اس میں صرف  انبیاء ، شہداء ، صدّیقین ، عادِل حکمران  اورمحکم فی النفس ہی  داخل ہوں گے ۔   حضرتِ سَیِّدَتُنا سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہانے حضرت سیدنا عُبَیْد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے پوچھا  کہ  محکم فی النفس کون  ہے ؟  ‘‘    فرمایا :   ’’وہ شخص   جو بد کاری  یاحرام ما ل کاطالب ہو لیکن جب  بدکاری یاحرام مال پر قادر ہو جائے تو  خوفِ خدا کے سبب حرا م  سے  باز رہے ۔ ‘‘ ( [1] )

 اللہتعالٰی کی بارگاہ میں حاضری کا خوف :

    حضرت سَیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ ایک فاحشہ عورت کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ دنیا کا تہائی حسن اس کے پاس ہے ۔ وہ اپنا آپ کسی کو سونپنے کا معاوضہ سو 100دینار لیتی تھی ۔ ایک مرتبہ ایک عابد کی نگاہ اس پر پڑ گئی اور وہ اس کا قُرب پانے کے لئے بے چین ہو کر سو 100دینار جمع کرنے میں مشغول ہو گیا  ۔ جب مطلوبہ رقم پوری ہو گئی تو وہ اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ : ’’تیرے حسن نے مجھے دیوانہ کر دیا ہے ، میں نے تجھے حاصل کرنے کے لئے اپنے ہاتھ کی محنت سے یہ سو 100دینار جمع کئے ہیں ۔ ‘‘ اس فاحشہ نے کہا  : ’’یہ میرے وکیل کو دے دو ، تاکہ وہ پرکھ لے ۔   ‘‘  جب وکیل نے دینار پرکھ لئے تو اس نے عابد کو اندر آنے کی اجازت دے دی ۔ جب وہ گناہ کے لئے فاحشہ کے نزدیک بیٹھا ، تو اس پر اللہتعالیٰ کی بارگاہ میں پیشی کا خوف غالب آگیا اور وہ تھر تھر کانپنے لگا اور اس کی شہوت جاتی رہی ۔ اس نے فاحشہ سے کہا :  ’’مجھے چھوڑ دے ، میں واپس جانا چاہتا ہوں ، اور یہ سو 100دینار بھی تو ہی رکھ لے ۔ ‘‘ عورت نے کہا : ’’یہ کیا؟ میں تجھے پسند آئی ، تو نے اتنی محنت سے یہ دینار جمع کئے اور اب جبکہ تیری خواہش پوری ہونے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ، تو واپس جانا چاہتا ہے ؟  ‘‘  عابد نے کہا : ’’میں اپنے ربّعَزَّ  وَجَلَّ کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا ہوں ، اس لئے میرا تمام عیش ہوا ہو گیا ہے  ۔   ‘‘ 

    وہ طوائف یہ بات سن کر بہت متأثر ہوئی ، چنانچہ اس نے کہا کہ : ’’اگر واقعی یہ بات ہے تو میرا خاوند تیرے علاوہ اور کوئی نہیں ہو سکتا  ۔   ‘‘  عابد نے کہا  : ’’مجھے چھوڑ دے ، میں یہاں سے جانا چاہتا ہوں ۔   ‘‘  عورت نے کہا  : ’’میں تجھے صرف اس شرط پر جانے دوں گی کہ تو مجھ سے شادی کر لے ۔   ‘‘  عابد نے کہا کہ : ’’جب تک میں یہاں سے نکل نہ جاؤں ، یہ ممکن نہیں  ۔   ‘‘  عورت نے کہا کہ : ’’ٹھیک ہے  ! لیکن اگر میں بعد میں تیرے پاس آؤں تو کیا تو مجھ سے شادی کر لے گا ؟  ‘‘  عابد نے کہا  : ’’ٹھیک ہے ۔   ‘‘  پھر اس عابد نے منہ چھپایا اور اپنے شہر کو نکل کھڑا ہوا ۔    اس عورت نے بھی توبہ کی اور اس عابد کے شہر میں پہنچ گئی ، جب وہ پتہ معلوم کرتی ہوئی عابد کے سامنے پہنچی تواِسے دیکھ کر اُس عابد نے ایک زور دار چیخ ماری اور خوف خدا کے سبب اس کی روح قفص عنصری سے پرواز کرگئی ۔ عورت نے لوگوں سے پوچھا کہ : ’’اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہے ؟  ‘‘  بتایا گیا کہ :  ’’اس کا ایک بھائی ہے جو بہت غریب ہے ۔ ‘‘ عورت اس کے بھائی کے پاس پہنچی اور اس سے کہا کہ  : ’’میں تیرے بھائی کی محبت کی بناء پر تجھ سے شادی کرنا چاہتی ہوں ۔   ‘‘  چنانچہ انہوں نے شادی کر لی ۔ پھر اس توبہ کرنے والی عورت کے سات بیٹے ہوئے اور سب کے سب نیک و صالح بنے ۔  ( [2] )

مرے اشک بہتے رہیں کاش ہردم            ………    ترے خوف سے یا خدا یا الٰہی

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ        ………    میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الٰہی

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو ۔  آمین

 ( 6 ) صدقہ وخیرات میں ریا کاری سے   اجتناب :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  نفلی صدقہ اس طرح دینا چاہیے کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو  کہ  اس میں اخلاص کی زیادتی اور  ریا کاری کے اندیشے سے حفاظت ہے ۔  جو اس طرح  اخلاص  کے ساتھ صدقہ دے گا اسے  بروز قیامت عرش الٰہی کے سائے میں جگہ نصیب ہو گی ۔ ہاں ! فرض صدقات  جیسے زکوٰۃ وغیرہ  اعلانیہ طور پر دینا بہتر ہے  تاکہ دوسروں کو ترغیب ہو  اور  اسلام کے بنیادی  امور لوگوں پر ظاہر ہوں ۔ مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’یہاں صدقۂ نفلی مراد ہے صدقۂ فرض اورچندے کے موقعہ پرصدقہ نفل علانیہ دینا مستحب ہے ، لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں : ( اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَۚ-) ( پ۳ ، البقرۃ :  ۲۷۱ ) ترجمۂ  کنزالایمان  :  اگر خیرات



[1]     شرح بخاری لابن بطال ، کتاب المحاربین ، باب من فضل  ترک الفواحش ، ۸ / ۴۲۸ ۔

[2]     کتاب التوابین ، توبۃ العابد والمرأۃ البغی ، ص۷۴ ، خوف خدا ، ص۱۰۲ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن