دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

وَجَلَّ اسے راحت ، رحمت اور پل صرا ط سے باحفاظت گزار کراپنی رضا والے گھر جنت کی ضمانت دیتا ہے ۔ ‘‘ ( [1] ) ( 5 ) ’’بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہ والے ہیں ۔ ‘‘ ( [2] ) ( 6 ) ’’جو مسجد سے محبت کرتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے اپنا محبوب بنا لیتاہے ۔ ‘‘ ( [3] ) ( 7 ) ’’جب کوئی بندہ ذکر ونَماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں ۔ ‘‘ ( [4] ) ( 8 ) ’’بے شک شیطان ریوڑ کے بھیڑئیے کی طرح ایک بھیڑیا ہے جوپیچھے رہ جانے والی تنہا بھیڑ کو پکڑتاہے ، لہٰذا گھاٹیوں سے بچتے رہو اور جماعت ، عام لوگو ں اور مسجدسے تعلق کواپنے اوپر لازم کرلو ۔ ‘‘ ( [5] ) ( 9 ) ’’بے شک کچھ لوگ ( گویا ) مساجد کے ستون ہوتے ہیں ، ملائکہ ان کے ہم نشین ہوتے ہیں اگر وہ غائب ہو جائیں تو ملائکہ انہیں تلاش کرتے ہیں اور اگر بیمار ہوں توان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی حاجت درپیش ہو توان کی مدد کرتے ہیں ۔ ‘‘ ( [6] )

 ( 4 ) مسلمانوں سے رضائے الہٰی کے لئے محبت  :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !   ہر مسلمان کو اپنے کریم ربّعَزَّ  وَجَلَّسے محبت  ہے ۔  اس محبت کا تقاضا  یہ ہے اس کے نیک بندوں سے   بھی محبت  کی جائے کیونکہ بندہ جس  سے محبت کرتا ہے اس  سے تعلق رکھنے والی ہر شے سے محبت کرتا ہے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نیک بندوں سے محبت قرب الٰہی  کا باعث ہے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے دوستی کرنے  والو ں کو بے شمار دینی  و دنیوی نعمتیں عطا کی جاتی ہیں ۔ بروز قیامت  وہ نور کے منبروں  پر ہوں گے ، انہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خوشنودی حاصل ہوگی ۔  عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ امام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِقنے ارشاد فرمایا : ’’اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے  لئے محبت اور اسی کی خاطر  کسی سے نفرت فرض ہے ۔ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’جو دوشخص رضائے الٰہی کے لئے آپس میں محبت رکھیں  اُن  میں سے افضل وہ ہے جس کی  محبت زیادہ ہو ۔ ‘‘ ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرتِ سَیِّدُنا ابو رَزینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا :  ’’اے رَزین  !  جب تو  تنہائی میں ہو تو ذکر الٰہی  کر لیا کر اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کے لئے محبت اور اسی کے لئے  کسی سے بغض رکھ ، بے شک  ! جب کوئی مسلمان اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لیے اپنے مسلمان بھائی  سے  ملاقات کے لئے جاتا ہے  تو ستر ہزار فرشتے اسے الوداع کرتے ہیں اورکہتے  ہیں :  اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ! اس نے تیری  خوشنودی   کے  لئے اپنے بھائی سے اچھا سلوک کیا ہے  تو بھی اس  سے اچھا سلوک فرما ۔ ‘‘ ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ ’’جب  کوئی اپنے بھائی کی غیر موجود گی میں اس کے لئے  دعا کرتا ہے تو فرشتے  اس کی  دعا پر  آمین کہتے ہیں ۔ ‘‘ ( [7] )

جنتی بالا خانوں کے رہائشی :

سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ہم حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ تھے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک  ! جنت میں یَاقوت کے ستون ہیں ، جن پر زَبرجد کے بالاخانے ہیں ، جن کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ، وہ روشن ستاروں کی طرح چمکتے ہیں ۔   ‘‘  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی : ’’یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اِن بالاخانوں میں کون رہیں گے ؟ ارشاد فرمایا  : ’’جو اللہکیلئے آپس میں محبت رکھتے ہیں اور اسی کے لئے آپس میں بیٹھتے اور ملاقات کرتے ہیں ۔ ‘‘ ( [8] )

رب تعالیٰ کے لیے محبت کرنے کا معنیٰ :

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’جس کی محبت سے رب راضی ہو اس سے محبت کریں اور جس کی نفرت سے رب راضی ہواس سے نفرت کریں ۔  بے دین اوربدعمل اولادسے نفرت ، متقی اجنبی سے محبت عبادت ہے ۔ یونہی گہرے دوست کی بدعقیدگی پر واقف ہو کر اس سے الگ ہوجانا اور جانی دشمن کے تقویٰ پر خبردار ہو کر اس کا دوست بن جانا بہترین عمل ہے ۔ ‘‘ ( [9] )

 ( 5 ) خوف خدا کی وجہ سے پاک دامنی :

جب کوئی حسین و جمیل ، حسب  نسب  والی عورت  کسی کوبرائی کی  طرف بلائے  تو  برائی سے بچنا بہت مشکل ہے  کیونکہ ایسی عورت تک رسائی بہت مشکل ہوتی ہے اورجب وہ خود ہی  برائی کی طرف بلائے تو اس وقت گناہ سے وہی بچ سکتا ہے  جس  پر خوفِ خدا کا غلبہ ہو ،  جو جلوت وخلوت میں اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرتا ہو ۔ ایسے متقی وپرہیز گارشخص کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بروز قیامت



[1]     مجمع الزوائد ، کتا ب الصلوۃ ، با ب لزوم المسجد ، ۲ / ۱۳۴ ، حدیث : ۲۰۲۶ ۔

[2]     معجم اوسط ، ۲ / ۵۸ ، حدیث :  ۲۵۰۲ ۔

[3]     مجمع الزوائد ، کتا ب الصلوۃ ، باب لزوم المساجد ، ۲ / ۱۳۵ ، حدیث : ۲۰۳۱ ۔

[4]     ابن ماجہ ، کتا ب المساجد والجماعات ، با ب لزوم المساجد ، ۱ / ۴۳۸ ، حدیث : ۸۰۰ ۔

[5]     مسند امام احمد ، مسند الانصا ر ، حدیث معا ذبن جبل ، ۸ / ۲۳۸ ، حدیث : ۲۲۰۹۰ ۔

[6]     مستد رک حاکم ، کتاب التفسیر ، ۳ / ۱۶۲ ، حدیث : ۳۵۵۹ ۔

[7]     شرح بخاری لابن بطال ، کتاب المحاربین ، باب من فضل  ترک الفواحش ، ۸ / ۴۲۷ ۔

[8]     شعب الإیمان ، باب قصۃ ابراھیم فی المعانقۃ ۔ ۔ ۔ الخ ، ۶ / ۴۸۷ ، حدیث : ۹۰۰۲ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن