دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

جوانی کی عبادت  رب تعالیٰ کو بہت پسند ہے ، جوانی کی عبادت بڑھاپے کی عبادت سے افضل ہے ۔  جوانی میں عبادت اور توبہ کے بہت فضائل بیان فرمائے گئے ہیں ۔  چنانچہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مَحبوب ، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّاس نوجوان کو پسند فرماتا ہے جس نے اپنی جوانی اِطاعت الہی میں گزاری ۔ ‘‘ ( [1] )

جوانی میں عبادت کرلیجئے :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! مذکورہ حدیث پاک میں جہاں جوانی میں عبادت کی فضیلت بیان ہوئی وہیں ہمیں اس بات کی طرف بھی اُبھارا جارہا ہے کہ ہم اپنی جوانی میں ہی رب تعالیٰ کی بارگاہ میں تائب ہوجائیں ، گناہوں کو چھوڑ کر نیکیوں میں مصروف ہوجائیں کیونکہ نیکیاں کرنے کی حقیقی عمر جوانی ہی ہے کہ بڑھاپے میں تو عموماً نیکیاں کرنے کی وہ ہمت ہی باقی نہیں رہتی ۔  شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ مولانا محمد مصطفے ٰ رضا خان نوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی جوانی میں عبادت وریاضت کی نہایت ہی خوبصورت انداز میں ترغیب دلاتے ہوئے کیا خوب ارشاد فرماتے ہیں :

ریاضت کے یہی دن ہیں بڑھاپے میں کہاں ہمت

جو کچھ کرنا ہو اب کر لو ابھی نوری جواں تم ہو

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :

کر جوانی میں عبادت کاہلی اچھی نہیں              ………  جب بڑھاپا آگیا پھربات بن پڑتی نہیں

ہے بڑھاپا بھی غنیمت جب جوانی ہوچکی          ………  یہ بڑھاپا بھی نہ ہوگا موت جس دم آگئی

 ( 3 ) مسجد سے قلبی لگاؤ :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  مسجداللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا گھر ہے ۔ مسجد میں عبادت کی نیت سے  بیٹھنا بھی   ثواب ہے ۔  ( [2] ) مسجد میں  پابندی سے حاضری دینے والے  کے بارے میں فرمایا گیا کہ اس کے ایمان کی گواہی دو ۔  ( [3] ) ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار میں بیٹھنے والے کو نماز کا ثواب ملتا ہے ۔  ( [4] ) فرشتوں کی صحبت نصیب ہوتی ہے ۔  ( [5] ) فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں ۔  ( [6] ) الغرض مسجد  سے محبت  کرنے  والے کو دِین ودنیا کی بے شمار بھلائیاں نصیب ہوتی ہیں ۔ عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں :  ’’جس کا دل مسجد میں لگا رہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے  گھر سے دائمی محبت کے صلے میں اسے  اس دن  عرشِ  الٰہی کے سائے میں  جگہ دی جائے گی جس دن  عرش  کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ مؤمن مسجد میں ایسے خوش رہتا ہے جیسے مچھلی پانی میں اورمنافق کی حالت مسجد میں ایسی ہوتی ہے جیسے  پرند ے کی حالت پنجرے میں ۔ ‘‘ ( [7] ) مرآۃ المناجیح میں ہے : ’’صوفیاءفرماتے ہیں کہ مؤمن مسجد میں ایسا ہوتا ہے جیسے مچھلی پانی میں اور منافق ایسا جیسے چڑیا پنجرے میں ۔ اسی لیے نماز کے بعد بلاوجہ فورًا مسجد سے بھاگ جانا اچھانہیں ۔ خدا  توفیق دے تو مسجد میں پہلے آؤ اور بعد میں جاؤاور جب باہر رہو تو کان اذان کی طرف لگے رہیں کہ کب اذان ہو اورمسجدکوجائیں ۔ ‘‘ ( [8] )

مسجد سے متعلق مختلف اُمور کے فضائل :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! مسجد کی طرف چلنا ، اس میں نماز ادا کرنا ، اسے اپنا ٹھکانا بنالینا ، مسجد سے محبت کرنا بھی عبادت ہے ، احادیث مبارکہ میں ان تمام اُمور کی بہت فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ۔  چنانچہ 9 فرامین مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پیش خدمت ہیں :  ( 1 ) ’’مسجد کی طرف چلنا اور اس میں نماز پڑھنا بھی عبادت ہے ۔ ‘‘ ( [9] ) ( 2 ) ’’کیا میں تمہاری ایسے عمل کی طرف رہنمائی نہ کروں جس کے سبب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ خطاؤں کو مٹاتا ہے اور گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے ۔ ‘‘ عرض کی گئی : ’’ کیوں نہیں ، یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ‘‘ تو ارشاد فرمایا : ’’ دشواری کے وقت کامل وضو کرنا اور مسجد کی طرف کثرت سے آنا اور ایک نَماز کے بعد دوسری نَماز کا انتظار کرنا ۔ ‘‘ ( [10] ) ( 3 ) ’’مشقت کے وقت کامل وضو کرنا اور مسجد کی طرف کثرت سے آمدورفت اور ایک نَماز کے بعد دوسری نَماز کا انتظار کرنا گناہوں کو اچھی طرح دھودیتا ہے ۔ ‘‘ ( [11] ) ( 4 ) ’’مسجد ہر پرہیز گا ر کاگھر ہے اور جس کا گھر مسجد ہو اللہ عَزَّ 



[1]     حلیۃ الاولیاء ، عبد المالک بن عمر بن عبد العزیز ، ۵ / ۳۹۴ ، حدیث :  ۷۴۹۶  ۔

[2]     احیاء العلوم ، کتاب النیۃ ۔ ۔  ۔ الخ ، بیان تفصیل اعمال ۔ ۔  ۔ الخ ، ۵ / ۹۶  ۔

[3]     ترمذی ، ابواب الایمان ، باب ماجاء فی حرمۃ الصلاۃ ، ۴ / ۲۸۰ ، حدیث : ۲۶۲۶ ۔

[4]     بخاری ، کتاب الاذان ، باب فضل صلاۃ  الجماعۃ ، ۱ / ۲۳۳ ، حدیث : ۶۴۷ ۔

[5]     مستدرک حاکم ، کتاب التفسیر ، ۳ / ۱۶۲ ، حدیث : ۳۵۵۹ ۔

[6]     بخاری ، کتاب الاذان ، باب من جلس فی المسجد ۔ ۔  ۔ الخ ، ۱ / ۲۳۶ ، حدیث : ۶۵۹ ۔

[7]     مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الصلوۃ ، باب   المساجد  ومواضع  الصلوۃ ، ۲ / ۴۰۵ تحت الحدیث : ۷۰۱ ۔

[8]     مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۴۳۵ ۔

[9]     نسائی ، کتا ب الطھارۃ ، با ب مسح الاذنین مع الراس ، ص ۲۵ ، حدیث : ۱۰۳  ۔

[10]     صحیح ابن حبان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن