دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

قوی ہو ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرایمان کی برکت سے  اسے شرحِ صدر نصیب ہو ، اس کا نفس مطمئن ہو ، اورایمان  اس کے رُوئیں رُوئیں   میں سرایت کر جائے ۔  جب   انسان کو یہ تمام  صفات مل جائیں تو اسے  ایمان  کی  مٹھاس  نصیب ہوتی ہے ۔ ‘‘ ( [1] )

رب تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت :

 اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے محبت  کا مطلب یہ ہے کہ دل اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا پر راضی رہے ، جو کام اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کو پسند ہو اسے پسند کرے ، جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو ناپسند  ہو اسے پسند نہ کرے ۔ بعض  علماءکرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’انسان یا تو ان چیزوں سے محبت کرتاہے جن سے حواس  کولذت  حاصل ہو ، مثلاً حسین و جمیل صورتیں ، اچھی آواز ، مزے دار کھانے وغیرہ یا پھر اُن  سے محبت کرتا ہے جن سے عقل کو لذت ملے جیسے :  علم وحکمت کی باتیں ، تقویٰ وطہارت ، علماء و متقی  حضرات  وغیرہ یا پھر ان سے محبت  کرتا ہے جو اس کے ساتھ حُسن سلوک کریں ، اس سے محبت کریں ،  اس سے برائی اورنقصان کودور کریں ۔ جان لو کہ محبت کے یہ  تمام اَسباب  ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی  ذات  بابرکت میں بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں ۔ عقل ، حواس ، حُسنِ اخلاق   ودفعِ ضرر کی چاہت وغیرہ  یہ تمام اُمور تقاضا کرتے ہیں کہ مخلوق میں سب سے زیادہ محبت حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ہو نی چاہیے ۔ حواس آپ سے  محبت کرتے ہیں کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مخلوق میں  سب سے زیاہ  حسین و جمیل  ہیں ۔  عقل  آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے  محبت کا تقاضا کرتی ہے  کیونکہ  مخلوق  میں  سب سے بڑے عالم اورمتقی و پرہیز گار آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی ہیں  ۔ اسی طرح حُسن سلو ک اور دفع شر کی چاہت  بھی  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممُحسنِ انسانیت ہیں ، آپ نے صراطِ مستقیم اوردائمی  نعمتوں  کی راہ دکھائی اورجہنم کے عذاب سے بچایا ۔ اور اِن تمام محاسن و فضائل کا  مبدا اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی ذات ہے ، اس لئے   سب سے زیادہ   محبت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس  کے  پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے ہی ہونی  چاہیے ۔ ‘‘ ( [2] )

سب کچھ بارگاہِ خداوندی وبارگاہِ رسالت کی عطا :

فقیہ اعظم شارح بخاری حضرت علّامہ مفتی شریف الحق امجدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں  : ’’جب کسی کاایمان پختہ ہوگا تو اس  کو اس بات پر یقین کامل ہوگا کہ  ہمیں جو  کچھ ملا ہے  یا ملتا ہے یا ملے گا  سب کا دینے  والا اللہ ہی ہے  اور سب کچھ  رسول ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) کے واسطے  ہی سے ملا ہے اور ملے گا ۔ رسو ل ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) ہی وہ واسطۂ عظمیٰ ہیں جنہوں نے اللہ کی معرفت کرائی ۔ انہیں  کے ذریعے  ہمیں اسلام  جیسا  سچا دین ملا ۔  تو لامحالہ ( یقیناً )  اس کے دل میں  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے  رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت  سب سے زیادہ  پیدا ہوگی  اور جب اللہ اور رسول  کی اس درجہ اعلیٰ محبت پیدا ہو جائے  گی تو لا محالہ   اگر کسی  سے محبت کرے گا  تو اللہ  ہی کے لئے کرے گا ۔ یعنی اس لئے  کرے گا  کہ اس کے ساتھ  محبت کرنے  سے اللہ  راضی ہوگا ، اس لئے  کہ  یہ اللہ  کا محبوب و مقبول بندہ ہے اور جب  اللہ و رسول  کی محبت  رگ و پے میں  بس جائے گی  تو اس کا  یہ لازمی اثر  ہو گا  کہ کفر  سے نفرت  پیدا ہو جائے گی ۔  اس سے ظاہر  ہو گیا کہ  ایمان اور اِن تینوں  چیزوں میں  تلازُم ہے ۔ جب ایمان     پایاجائے گا  تو یہ تینوں  باتیں بھی   پائی جائیں گی اور جب  یہ تینوں  باتیں  پائی جائیں  گی  تو ایمان  بھی ضرور  پایا جائے گا  ۔ ‘‘ ( [3] )

مدنی گلدستہ

’’ایمان  ‘‘  کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور  اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول

(1)   جو شخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اوراس کے  رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سب سے زیادہ محبت رکھتا ہے ، مسلمانوں سے  صرف   رضائے الٰہی کے لئے محبت رکھتا ہے اور کفر سے ایسی نفرت ہو کہ اس کی طرف جانے کے بجائے آگ میں جانا منظور ہو ، تو  ایسا  بندۂ مومن ایمان کی مٹھاس  کو پا لیتا ہے  ۔

(2)   سب سے بڑھ کر محبت حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کرنی چاہیے کیونکہ بندے کسی سے بھی عقل ،  حواس  اور مروت وغیرہ کے سبب محبت کرتا ہے ، عقل حواس ، ایمان ، مروت   یہ سب اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ مخلوق میں سب سے زیادہ محبت نبیٔ آخر الزماں سرورِ ذیشاں  رحمت عالَمیاں   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ہونی چاہے ۔  

(3)   مخلوق میں سبے زیادہ حسین ، انسانوں  کے سب سے زیادہ  خیر خواہ ،  سب سے زیادہ متقی  وپرہیز گار    ہمارے پیارے  آقا مدینے والے مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔

(4)   جس کو جو بھی ملتا ہے  بارگاہ الٰہی سے ملتا ہے لیکن حضور نبی رحمت ، قاسم نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے واسطے اور وسیلے سے ملتا ہے ۔         

(5)   جسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے جتنی زیادہ محبت ہو گی اسے  کفر سے   اتنی  ہی زیادہ نفرت  ہو گی  ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّہمیں اپنی اور اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سچی  محبت عطا فرمائے ، اپنے مسلمان  بھائیوں سے رضائے  الٰہی کے لئے  محبت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ، دینِ اسلام   کی محبت میں مزید  پختگی اور ایمان کی مٹھاس  عطا فرمائے اور ہمارا  خاتمہ  ایمان پر فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]     شرح مسلم للنووی ، کتاب الایمان ، باب بیان خصال من اتصف بہن ، ۱ / ۱۳ ، الجزء الثانی  ۔

[2]     شرح مسلم للنووی ، کتاب الایمان ، باب بیان خصال من اتصف بہن ، ۱ / ۱۴ ، الجزء الثانی  ۔

[3]      نزہۃ القاری ، ۱ / ۳۱۹  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن