30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وسختی کرتے ہیں کہ اپنے جسموں اور کپڑوں کوبھی اُس سے مَس نہیں ہونے دیتے ، جبکہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ نرمی و رحم دلی کا یہ عالَم ہے کہ جہاں کسی مسلمان کو دیکھتے ہیں مصافحہ و معانقہ کرتے ہیں ۔ ‘‘ ( [1] ) صَدرُ ا لا فاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی فرماتے ہیں : ’’ ( حضور تاجدار رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اصحاب ) ایک دوسرے پر محبت ومہربانی کرنے والے ایسے کہ جیسے باپ بیٹے میں ہو اور یہ محبت اس حد تک پہنچی گئی کہ جب ایک مؤمن دوسرے کو دیکھے تو فرط محبت سے مصافحہ ومعانقہ کرے ۔ ‘‘ ( [2] )
( 2 ) انصار اور مہاجرین صحابہ کی آپس میں محبت
اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے :
وَ الَّذِیْنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ یُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ اِلَیْهِمْ ( پ۲۸ ، الحشر : ۹ )
ترجمۂ کنزالایمان : اورجنہوں نے پہلے سے اس شہراور ایمان میں گھر بنا لیا دوست رکھتے ہیں انہیں جو ان کی طرف ہجرت کر کے گئے ۔
اس آیتِ مبارکہ میں انصار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مہا جرین صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے محبت کا بیان ہے کہ جب وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں اپنا مال و اسباب چھوڑ کر بے سَرو سامانی کے عالَم میں مکۂ مکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ آئے تو انصار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے ان کے ساتھ بھر پور تعا ون کیا ، انہیں اپنے اموال اور گھروں میں حصہ دار بنایا اور ایثار وخیرخواہی کاوہ عظیم الشان مظاہرہ کیا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ عَلَّامَہ اَبُوْ عَبْدُ اللہ مُحَمَّد بِنْ اَحْمَد قُرْطُبِیْ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’ہجرت کے بعد مہاجرین صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان انصار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے گھروں میں رہا کرتے تھے ، جب حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس بنونضیرکامال آیاتو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مہاجرین کے ساتھ نیک سلوک کرنے پر انصار کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے فرمایا : ’’اگر تم پسند کرو تو یہ مال تمہارے اور مہاجرین کے درمیان تقسیم کردوں اوریہ اسی طرح تمہارے گھروں اور اَموال میں حصہ دار رہیں اور اگر تم چاہو تو یہ مال انہیں دے دوں اور یہ تمہارے گھروں کو چھوڑ دیں؟ ‘‘ حضرت سیدنا سعد بن معاذ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ یہ مال مہاجرین میں تقسیم فرمادیں اوروہ ہمارے گھروں میں ہی رہیں ۔ ‘‘ سب نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا : ’’ہم اس پر راضی ہیں ، ہم اس پر راضی ہیں ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انصار کا یہ جذبہ دیکھ کراُن کے حق میں دعا فرمائی : ’’اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اَنصار اور اُن کی اَولاد پر رحم فرما ۔ ‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وہ مال مہاجرین اور فقط تین انصار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانمیں تقسیم فرمادیا ۔ ‘‘ ( [3] )
حدیث نمبر : 375 ایمان کی مٹھاس
عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبيّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فِيْهِ وَجَدَ بِهِنَّ حَلاوَةَ الْاِيمَانِ : اَنْ يَكُونَ اللهُ وَرَسُوْلُهُ اَحَبَّ اِلَيْهِ مِمَّا سَوَاهُمَا وَاَنْ يُّحِبَّ المَرْءَ لا يُحِبُّهُ اِلَّا لِلهِ وَاَنْ يَّكْرَهَ اَنْ يَّعُوْدَ فِی الْكُفْرِ بَعْدَ اَنْ اَنْقَذَهُ اللهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ اَنْ يُّقْذَفَ فِي النَّارِ. ( [4] )
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنااَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ دو عالم کے مالک ومختار ، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’جس میں یہ تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس پالے گا : ( 1 ) اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کارسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں ۔ ( 2 ) صرف رضائے الٰہی کے لئے کسی سے محبت کرے اور ( 3 ) وہ جسے اللہ عَزَّ وَجَلَّنے کفر سے نجات دے دی تو اسے دوبارہ اس کی طرف جاناآگ میں ڈالے جانے کی طرح نا پسند ہو ۔ ‘‘
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا کہ جو ایمان کی مٹھاس کا طلبگار ہو اسے چاہیے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ا ور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اپنا محبوب بنالے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لئے اپنے مسلمان بھائیوں سے محبت کرے اور دین اسلام سے ایسی والہانہ محبت کرے کہ آگ میں جانا تو قبول کر لے مگر لمحہ بھربھی اسلام چھوڑنا پسند نہ کرے ۔ جس میں یہ تین باتیں ہو ں گی وہ خو ش نصیب ایمان کی مٹھاس پا لے گا ۔
ایمان کی مٹھاس سے کیا مراد ہے ؟
عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ایمان کی مٹھاس سے مراد یہ ہے کہ انسان کوعبادت ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خاطر مشقت برادشت کرنے میں لذت محسوس ہو ۔ اطاعتِ الٰہی بجا لاکر ، ممنوعات شرعیہ ترک کرکے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ا ور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کودنیااوراہل دنیا کی محبت پر ترجیح دے ۔ ‘‘ حضرت سیدناقاضی عیاض عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابنے فرمایا : ’’انسان کے دل میںاللہ عَزَّ وَجَلَّسے محبت اور کفر سے نفرت اسی وقت متحقق ہوتی ہے جب اس کا ایمان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع