30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! والدین کے اوصاف کا اثر ان کی اولاد میں بھی ہوتاہے ، جبکہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تو وہ تھے جن کی مدنی تربیت امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ خود فرمایا کرتے تھے ، حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو یہ عشق رسول اور سرکارِ مکۂ مکرمہ ، سردارِ مدینۂ منورہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے آثار مقدسہ کی تعظیم وتوقیر اپنے والد گرامی سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے ہی ملی تھی ۔ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ خود ان کے لیے درازیٔ عمر کی خواہش فرمایا کرتے تھے ۔ چنانچہ ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا : ’’ میرے گھر والوں ، اولاد اور مال میں ہرکوئی ایسا ہے کہ میں اس پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کہنا پسند کروں گا مگر عبداللہ بن عمر کے بارے میں میں یہ پسند کروں گا کہ وہ میرے بعد بھی زندہ رہیں ۔ ‘‘ ( [1] )
مدنی گلدستہ
’’چل مدینہ ‘‘ کے 7حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 7مدنی پھول
(1) مسجد قباء کی زیارت کرنا اور اس میں نماز پڑھنا مستحب ہے نیز یہاں نماز پڑھنا عمرے کی مثل ہے ۔
(2) ہجرت کے بعد سب سے پہلے حضور عَلَیْہِ السَّلَام اور مہاجرین و اَنصار صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے مل کر اپنے مبارک ہاتھوں سے مسجد قباء تعمیر فرمائی ۔
(3) بزرگانِ دِین و اولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنکی زیارت کے لیے دن مقرر کرنا جائز ہے ۔
(4) بعض ایام کو نیک اعمال کے لیے خاص کرنا اور اس پر ہمیشگی اختیار کرنا بالکل جائز ہے ۔
(5) بزرگوں کی مساجد و قیام گاہ متبرک ہیں اور ان کی زیارت کرنا ثواب ہے کیونکہ جہاں بزرگوں کے قدم پڑ جائیں وہ جگہیں تاقیامت برکت والی ہوجاتی ہیں ۔
(6) مسجد حرام ، مسجد نبوی اور مسجد اقصٰی کے علاوہ کسی مسجد کی طرف اس نیت سے جانا ممنوع ہے کہ وہاں نماز پڑھنے کا ثواب زیادہ ملے گا ۔
(7) صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی متبرک مقامات واشیاء کی تعظیم کیا کرتے تھے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مسجد قباء و دیگر مقدس مقامات کی زیارت ، اولیاء اللہ کی خدمت میں حاضری اور ان سے فیض پانے کا شرف عطا فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
باب نمبر : 46 اللہ کیلئے محبت کرنے کی فضیلت کا بیان
اللہ عَزّ وَجَلَّ کیلئے محبت کرنے کی فضیلت ، اس کی ترغیب دلانے ، جس سے اللہ عَزّ وَجَلَّ کے لیے محبت ہواسے بتاد ینے اور بتاتے وقت کہے جانے والے الفاظ کا بیان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے بندوں کے درمیان محبت واُلفت کو بھی پیدا فرمایا ہے ، بندوں کی ایک دوسرے سے محبت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں لیکن واضح رہے کہ جس طرح بغیر روح کے جسم بے کار ہے اسی طرح کوئی بھی نیک کام اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے بغیر بے کار ہے ۔ رضائے الٰہی کے بغیر کیے گئے بڑے سے بڑے نیک کام پر بھی ثواب کی کوئی امید نہیں ، بلکہ ہوسکتا ہے کہ کل بروزِ قیامت دکھاوے کے لیے کیے جانے والے تمام اَعمال کو بندے کے منہ پر مار دیا جائے ۔ اسی طرح بندوں کی آپس میں کی جانے والی محبت کی مختلف صورتیں بھی فقط اسی صورت میں مفید ہیں جبکہ ان میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے محبت کی جائے ۔ رضائے الٰہی کے لیے کی جانے والی محبت ہی محمود یعنی قابل تعریف اور باعث اجروثواب ہے ، اس کے علاوہ بقیہ تمام صورتیں مذموم یعنی ناقابل تعریف اور اجروثواب سے خالی ہیں ۔ ریاض الصالحین کا یہ باب بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے محبت کرنے کی فضیلت اور اس سے متعلقہ دیگر اُمور کے بارے میں ہے ۔
عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اِس باب میں 2آیات اور 11احادیث بیان فرمائی ہیں ۔ سب سے پہلے آیات اور ان کی تفسیر ملاحظہ کیجئے ۔
( 1 ) مؤمنوں سے محبت ، کفار سے نفرت
اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے :
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ-وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ ( پ۲۶ ، الفتح : ۲۹ )
ترجمۂ کنزالایمان : محمداللہ کے رسول ہیں اور ان کے ساتھ والے کا فروں پر سخت ہیں اورآپس میں نرم دل ۔
اس آیت مبارکہ میں صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے دو بہترین اوصاف کا بیان ہے کہ سرکار دو عالم نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اصحاب آپس میں بہت نرم دل اور ایک دوسرے پر مہربان ہیں ، اپنے دینی بھائیوں سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے لیے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، جبکہ کفار پر بہت سخت اور شدید ہیں ۔ تفسیر روح البیان میں ہے : ’’رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اصحاب کفار پر ایسے سخت ہیں جیسے شیر بکری پر سخت ہوتاہے اور آپس میں ایسے مہربان و شفیق ہیں جیسے باپ بیٹے پر ۔ یعنی جو اُن کے دین کی مخالفت کرتا ہے اس پر ایسی شدت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع