دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

اس کی سزا یہ ہے کہ جہنَّم کے کَھولتے دریا میں غَوطے دیاجائے گا ۔  ( [1] ) میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  ذرا غور کیجیے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جس نے ہمیں پیدا کیا ، پوری کائنات کو تخلیق کیا ( یعنی بنایا ) ، جس پر ہرہر بات ظاہِر ہے ، کوئی چیز اُس سے پوشیدہ نہیں ، حتی کہ دلوں کے بھید بھی وہ خوب جانتا ہے ، جو رَحمٰن و رحیم بھی ہے اور قَہّار وجَبّار بھی ہے ، اُس ربُّ الانام کا نام لے کر جھوٹی قسم کھانا کتنی بڑی نادانی کی بات ہے اور وہ بھی دُنیا کے کسی عارِضی ( وَقتی ) فائدے یا چندسِکّوں کے لئے ۔

جھوٹی قسم کھانے میں کوئی فائدہ نہیں ، نقصانات ہی نقصانات ہیں ، جھوٹی قسم گھروں کو ویران کردیتی ہے ، یہودی شانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چھپانے کے لیے جھوٹی قسمیں کھایا کرتے تھے ، کل بروز قیامت جھوٹی قسمیں کھانے والے کو جہنم میں لے جانے کا حکم ہوگا ، جھوٹی قسم کھانے والے تاجر کے لیے دردناک عذاب ہے ، جھوٹی قسم سے برکت مٹ جاتی ہے ، جھوٹی قسم کھانے والے کی قسم قیامت تک اس کے دل پر سیاہ نکتہ بن جاتی ہے ، جھوٹی قسم کھانا مؤمن کی شان نہیں ہے بلکہ یہ منافقین کا طریقہ ہے ، جھوٹی قسم اٹھانے والے کو جہنم کے کھولتے ہوئے دریا میں غوطہ دیا جائے گا ۔  الغرض جھوٹی قسم دنیا وآخرت دونوں میں بندے کے لیے سخت وبال ہے ۔  اَوّلاً قسم نہیں کھانی چاہیے اور کبھی ضرورتاً قسم کھانی بھی پڑے تو سچی قسم کھائیے ۔  ( [2] )

دعوت اسلامی کا مدنی تربیتی کورس :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  جھوٹی قسموں سے توبہ کا جذبہ پانے ، بات بات پر قسم کھانے کی خصلت مِٹانے ، ضروری دینی معلومات پانے اور سنّتوں پر عمل کی عادت بنانے کے لئے  ” دعوتِ اسلامی“ کے مَدَنی ماحول میں63دن کا مَدَنی تربیتی کورس کروایا جاتا ہے ، جس سے بن پڑے وہ یہ مفید ترین مَدَنی تربیتی کورس ضَرور کرے ، آپ کی ترغیب وتحریص کے لئے ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے ، چنانچِہ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :  ہمارے عَلا قے کا ایک نوجوان جو کہ والِدَین کا اِکلوتا ( یعنی ایک ہی ) بیٹا تھا ، غَلَط صحبت کے سبب چَرَس کا عادی بن گیا ، گھر سے باہَر رَہنا اس کا معمول تھا ، والِد صاحِب اکثر اُس کو قبرِستان جاکر چرسیوں کے درمیان سے اُٹھا کرگھر لاتے ۔  تمام گھر والے اُس کے سبب پریشان تھے ۔  ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اُس نوجوان پر اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُسے مَدَنی تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دی ، خوش قسمتی سے اُس نے ہامی بھر لی اور تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آگیا ۔  گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی !  سبھی گھروالے دُعا کررہے تھے کہ یہ نیک بن جائے مگر اب بھی ڈرے ہوئے تھے کہ کہیں یہ واپَس نہ آجائے ۔

 اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ چند دنوں بعد کچھ اِس طرح فون آیا کہ ’’تربیّتی کورس اور فیضانِ مدینہ میں بَہُت مزا آرہا ہے ، فیضانِ مدینہ میں ایسا لگتا ہے کہ مدینہ ٔمنوَّرہ  زَادَھَا اللہُ شَرْفاً وَتَعْظِیْماً سے براہِ راست فیض آ رہا ہے ، میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرلی ہے ، اب میں باجماعت نَمازیں ادا کررہا ہوں ، سنّتیں سیکھ رہا ہوں اور مجھے بَہُت سُکون مل رہا ہے ۔ ‘‘ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ مَدَنی تربیتی کورس سے واپَسی پر وہ واقِعی بالکل بدل چکا تھا ۔  اُس کی حیرت انگیز تبدیلی سے سب گھر والے بلکہ سارا مَحَلّہ حیران تھا ۔  چہرے پر نور برساتی داڑھی اورسر پرسبز عمامہ شریف کا تاج جگمگا رہا تھا ۔  اُس نے آ تے ہی گھر والوں پر بھی اِنفِرادی کوشِش شروع کردی جس کی بَرَکت سے والِد صاحِب نے چہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ شریف کا تاج سجالیا اور پابندی سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع میں شرکت فرمانے لگے ۔  والِدَۂ محترمہ ’’درسِ نِظامی  ‘‘   اوربہن ’’شریعت کورس  ‘‘   کرنے کیلئے کمر بَستہ ہو گئیں ۔  اُس نوجوان کے والِد صاحِب نے مبلغ دعوتِ اسلامی کو کچھ اِس طرح بتایا کہ میں دعوتِ اسلامی والوں کیلئے بَرَکت کی دُعا کرتا ہوں ، خُصوصًا ان کے لیے جنہوں نے میرے بیٹے پَر ’’اِنفِرادی کوشِش  ‘‘   کی اور 63 دن کے مَدَنی تربیتی کورس میں ہاتھوں ہاتھ لے گئے کیونکہ ہم اِس کی عادَتوں سے بَہُت پریشان تھے ، اس کی والِدہ تو اتنی بیزار ہوچکی تھی کہ ایک دن جذبات سے مغلوب ہو کرکیڑے مکوڑے مارنے کی دوائی اُٹھا لائی کہ یا تو میں کھاکر مرجاؤں گی یااس کو کِھلا کر ماردوں گی ۔  اب اس کی والِدہ رو رو کر دعائیں دیتی ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں کو سلامت رکھے کہ اُن کی کوششوں سے میرا بگڑا ہوا بیٹا نیک بن گیا ۔  ( [3] )

اگر  سُنّتیں  سیکھنے   کا   ہے  جذبہ                          تم  آجاؤ  دے گا  سکھا   مَدَنی  ماحول

تُو داڑھی بڑھا لے عمامہ سجا لے                     نہیں ہے یہ ہرگز بُرا مَدَنی ماحول

بُری صحبتوں سے کنارہ کشی کر            کے اچھوں کے پاس آ کے پا مَدَنی ماحول

سنور جائے گی آخرت اِنْ شَاءَ اللہ                                       تم اپنائے رکھو سدا مَدَنی ماحول

مدنی گلدستہ

’’اِستِغفار  ‘‘  کے 7حروف کی نسبت سے احادیثِ مذکورہ اور

ان کی وضاحت سے ملنے والے 7مدنی پھول

(1)   تمام گناہوں میں سب سے بڑا گناہ شرک ہے اور سب سے بڑی اور سخت سزا بھی شرک ہی کی ہے ۔

(2)   شرک کے بعد ماں باپ کی نافرمانی بد ترین جرم ہے ۔

(3)   والدین کی نافرمانی حرام ہے ، ان کی اجازت کے بغیر جہاد پر جانا بھی حرام ہے جبکہ جہاد فرض عین نہ ہو ۔

 



[1]     فتاوٰی رضویہ ، ۱۳ / ۶۱۱ ۔

[2]     نیکی کی دعوت ، ص۱۶۷ ملخصًا ۔

[3]     نیکی کی دعوت ، ص۱۹۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن