30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ کے مقبول بندے کھائیں ، جو کھا کر نماز پڑھیں عبادات کریں اور ان کے ثواب میں تمہارا بھی حصہ ہو ۔ تم کو دعائیں دیں تو تمہارا بھلا ہو جائے ۔ اس كھانا دانے کی وجہ سے انہیں تم سے محبت ، اُلفت ہوجاوے ، یہ اُلفت خدا رسی کا ذریعہ بنے ۔ کھانے میں کپڑا اور دوسرے خرچ بھی داخل ہیں ( ليكن ) اب تو مسلمانوں کی کمائی میراثی ، بھانڈ ، قوال کھاتے ہیں یا پھر حاکم حکیم وکیلوں کے ہاتھ لگتی ہے ۔ اللہتعالیٰ نیک توفیق دے ، اس حدیث کو ہمارے لیے مشعل راہ بنائے ، ہماری کمائی میں علماء صالحین طلباء کا حصہ ہو ، حج و زیارت میں خرچ ہو ، ایسی جگہ خرچ ہو جہاں خرچ سے اللہ رسول خوش ہوجاویں ۔ ‘‘ ( [1] )
کیا کافر کو کھانا کھلاناجائزہے ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! حدیث پاک میں فرمایا گیا ہے کہ : ” تمہارا کھانا پرہیزگاروں کے سوا کوئی نہ کھائے ۔ “ یاد رکھیں اس سے مراد وہ کھانا ہے جودعوت یا کسی شخص پر تنگی نہ ہونے کی صورت میں اسے کھلایا جائے تو اس وقت اس بات کا لحاظ رکھیں کہ نیک لوگوں ہی کو کھلائیں لیکن جب کسی غریب و نادار حاجت مند کی بھوک مٹانے کا موقع ہو تو اس وقت حاجت مند چاہے فاسق ہو اسے کھلانے میں حرج نہیں ۔ اِمَام شَرَفُ الدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّد طِیْبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’اِس طعام سے مراد طعامِ دعوت ہے ، طعام حاجت نہیں اسی لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشاد فرمایا :
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا(۸) ( پ۲۹ ، الدھر : ۸ )
ترجمۂ کنزالایمان : اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبّت پر مسکین اور یتیم اور اسیر ( قیدی ) کو ۔
مذکورہ آیت مبارکہ میں مسکینوں اور یتیموں کے ساتھ اسیروں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور مسلمانوں کے یہاں اسیر کفار تھے ۔ لہٰذا رفع حاجت یعنی بھوک سے بچانے کے لیے کفار کو کھلانے میں حرج نہیں ۔ بہر حال حضور عَلَیْہِ الصَّلاۃُ وَالسَّلَام کا پرہیزگاروں کے علاوہ دیگر افراد کو کھلانے سے منع فرمانا مسلمانوں کو بُری صحبت سے ڈرانے اور ان سے مصاحبت و مخالطت رکھنے سے دور کرنے کے لیے تھا کیونکہ ایک ساتھ کھانے پینے سے دل میں محبت و مَوَدَّت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ‘‘ ( [2] ) ( اور یقیناً یہ مسلمان کے لیے ضرر رساں ہے ۔ )
عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان : ” تمہارا کھانا متقی ہی کھائیں ۔ “اس میں پرہیزگاروں سے میل جول اور ہمیشہ ان کی صحبت میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے نیز اس میں فساق و فجار کو ترک کرنے ، غیر متقی کی تعظیم اور ان سے اچھائی کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ ‘‘ ( [3] )
مدنی گلدستہ
سیدنا’’ابوبکر ‘‘ کے 6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور
اس کی وضاحت سے ملنے والے 6مدنی پھول
(1) کفار و فساق کی صحبت اختیار کرنے اور ان سے محبت و مَوَدَّت رکھنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
(2) حدیث پاک میں متقی و پرہیزگار لوگوں کی رفاقت و ہم نشینی اختیار کرنے اور ان سے بھلائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
(3) بھوکے فاسق کو کھانا کھلانے میں حرج نہیں ۔
(4) بددینوں ، بدمذہبوں اور خداو رسول کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے محبت و اختلاط جائز نہیں ۔
(5) اپنی کمائی نیک و صالح افراد پر خرچ کرنا چاہیے اور گناہگاروں پر خرچ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔
(6) بُرے لوگوں کی تعظیم اور ان پر احسان کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں متقی و پرہیزگار لوگوں کی رفاقت اختیار کرنے اور بُرے لوگوں کی صحبت سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنا مال علماء ، صلحاء اور دینی طالب علموں پر خرچ کرنے کی سعادت مرحمت فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 367 انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الرَّجُلُ عَلَى دِيْنِ خَلِيْلِهِ فَلْيَنْظُرْ اَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ. ( [4] )
ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور نبی پاک ، صاحب لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’آدمی اپنے دوست کے دِین پر ہوتا ہے لہٰذا تم میں سے ہر ایک دیکھ لے وہ کس سے دوستی کررہا ہے ۔ ‘‘
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع