دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

سے انسان میں تقویٰ ، پرہیزگاری اور فکر آخرت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اس کے برعکس فاسق و فاجر ، بے عمل وبدکار لوگوں کی رفاقت انسان کو بدکردار ، سرکش و بے باک بنا دیتی ہے اور اگر بالفرض ظاہری طورپر کسی کی زندگی میں بری صحبت کا اثر دکھائی نہ بھی دے پھر بھی اسے دو نقصان ضرور پہنچتے ہیں :  ( 1 ) برے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے سے وقت کا ضیاع ہوگا ۔  ( 2 ) بری صحبت میں اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے اس کی شخصیت متاثر ہوگی اور معاشرے میں اسے بھی برا شمار کیا جائے گا کیونکہ انسان کا شمار انہیں لوگوں میں کیا جاتا ہے جن کے ساتھ وہ مُصَاحَبَت رکھتا ہے ۔ الغرض صحبت انسان کو حیوان اور حیوان کو انسان بنا سکتی  ہے ۔  حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جلوہ گری سے پہلے عرب کی جو حالت تھی اس سے کون واقف نہیں ہے ؟ ہرطرف ظلم وستم ، جہالت ، ناانصافی اور بے اعتدالی کا راج تھا لیکن تاجدارِ رِسالت شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبعوث ہوتے ہی ہر طرف امن و سکون ، رواداری ، اَخوت و بھائی چارہ ، عدل و انصاف اور محبت پھیل گئی ۔  یہ ساری تبدیلی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے محبوب دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی صحبت اور ہم نشینی کے طفیل عرب کو نصیب ہوئی اور عرب کے بد اَطوار و بد کردار لوگ اچھے اوصاف و کردار کی وجہ سے تاقیامت آنے والے لوگوں کے لیے مشعل راہ بن گئے ۔  شارِحین حدیث نے بھی مذکورہ حدیث پاک کے تحت اس نکتے کو بیان فرمایا ہے ، چنانچہ ،

حضور نبیٔ رحمتکی صحبت :

عَلَّامَہ بَدْرُالدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’اس حدیث پاک میں صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مدح بیان کی گئی ہے کہ انہوں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہم مجلس ہونے کی وجہ سے صحابی ہونے کی فضیلت پائی اور صحابہ کے نام سے موسوم کیے گئے ۔  اگرچہ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان علماء ، شجاع ، سخی اور دیگر فضائل کے جامع تھے لیکن صحابی ہونے کی فضیلت ان کی تمام فضیلتوں سے بڑھ کر ہے ۔ ‘‘ ( [1] )  مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  ’’صوفیاء کرام کے نزدیک ساری عبادات سے افضل صحبت نیک ہے ۔  آج مسلمان نمازی ، غازی ، حاجی ، قاضی بنتے رہتے ہیں مگر صحابی نہیں بنتے کہ صحابی صحبت نبی سے بنتے تھے وہ صحبت اب کہاں نصیب ۔ حضور سب کچھ دے گئے مگرصحبت ساتھ ہی لے گئے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ۔ ‘‘ ( [2] )

مشک کی تعریف و حکم :

مذکورہ حدیث میں مشک کا ذکر ہوا ہے یہ سیاہ سرخی مائل جما ہوا خون ہوتا ہے جو ہرن کی ناف میں ایک تھیلی میں ہوتا ہے اور ہرن کی ناف سے جھڑجاتا ہے ، یہ نہایت خوشبو دار ہوتا ہے ۔ ” تفہیم البخاری“میں ہے : ” علماء نے اس کی طہارت پر اتفاق کیا ہے اور احناف کے نزدیک یہ مرد و عورت دونوں کے لیے حلال ہے اور اس سے انتفاع جائز ہے ۔ حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس بھی مشک تھی جس سے آپ خوشبو لگایا کرتے تھے ۔ “ ( [3] )

مدنی گلدستہ

’’صحابی  ‘‘  کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول

(1)   مذکورہ حدیث پاک میں صالحین کی صحبت اختیار کرنے اور بُرے لوگوں کی صحبت سے اجتناب کرنے کا درس دیا گیا ہے ۔

(2)   نیک لوگوں کی ہم نشینی دنیاو آخرت میں سود مند ہے اور بُرے لوگوں کی رفاقت دونوں جہاں میں نقصان کا باعث ہے ۔

(3)   نیک صالح صحیح العقیدہ کی ہم نشینی باعث برکت ہے اور بد مذہب ، گمراہ فاسق و فاجر سے دوستی ایمان کے ضائع ہونے اور فسق وفجور میں مبتلا ہونے کا سبب ہے ۔

(4)   صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے لیے صحابی ہونے کی فضیلت ان کی دیگر تمام فضیلتوں سے بڑھ کر ہے ۔

(5)   مشک پاک ہے اور اس سے نفع حاصل کرنا مرد و عورت دونوں کے لیے جائزہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صالحین کی رفاقت اختیار کرنے کی سعادت عطا فرمائے اور ہمیں شریر لوگوں کی صحبت سے محفوظ فرمائے ۔      

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 364                                                                                                                                                            دِیندار عورت سے نکاح کرو

عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : تُنْكَحُ الْمَرْاَةُ لِاَرْبَعٍ : لِمَالِهَا وَ لِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِيْنِهَا فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ. ( [4] )

وَمَعْنَاهُ : اَنَّ النَّاسَ يَقْصِدُوْنَ فِي الْعَادَةِ مِنَ الْمَرْاَةِ هٰذِهِ الْخِصَالَ الْاَرْبَعَ فَاَحْرِصْ اَنْتَ عَلَى ذَاتِ الدِّينِ وَاظْفَرْ بِهَا وَاحْرِصْ عَلَى صُحْبَتِهَا.

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رَحمتِ عالم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’عورت سے چارخصلتوں کی بنیاد پر نکاح کیا جاتاہے :  ( 1 ) اس کے  مال کی وجہ سے ( 2 ) اُس کے حسب یعنی خاندان کی وجہ سے ( 3 ) اُس کے حُسن کی وجہ سے ( 4 ) اور اس کے دیندار ہونے کی وجہ سے ۔  تیرے ہاتھ



[1]     عمدۃ القاری ، کتاب الذبائح والصیدوالتسمیۃ علی الصید ، باب المسک ، ۱۴ / ۵۳۴ ، تحت الحدیث : ۵۵۳۴ ۔

[2]     مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۹۱  ۔

[3]     تفہیم البخاری ، ۸ / ۶۱۷ ۔

[4]      بخاری ، کتاب النکاح ، باب الاکفاء فی الدین ، ۳ / ۴۲۹ ، حدیث : ۵۰۹۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن