دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  ’’جو کسی مریض کی عیادت کرے یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا کے لیے اپنے ( مسلمان ) بھائی کی زیارت کرے تو ایک پکار نے والا آواز دیتا ہے کہ تیری زندگی خوشگوار ہو اور تیرا چلنا باعث برکت ہو اور تونے جنت میں گھر بنالیا ۔   ‘‘ 

عیادت اور زیارت میں فرق :

مذکورہ حدیث پاک میں مسلمان کی عیادت اور زیارت کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔  عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں :  ’’لغوی طورپر عیادت اور زیارت کے معنیٰ کی طرف نظر کریں تو یہ دونوں معنیٰ میں بہت قریب ہیں لیکن غالب طورپر عیادت کا لفظ بیماری میں ملاقات کے لیے جانے پر بولا جاتا ہے اور زیارت تندرستی میں ملاقات کے لیے جانے پربولاجاتا ہے ۔ ‘‘ ( [1] )

تین بشارتیں :

حدیث پاک میں بیان ہوا کہ جب کوئی شخص کسی مسلمان کی عیادت یا زیارت کرنے جاتا ہے تو ایک پکارنے والا اسے ندا کرکے تین بشارتیں دیتا ہے :  ( 1 ) تیری زندگی خوشگوار ہو ۔  ( 2 ) تیرا چلنا باعث برکت ہو ۔  ( 3 ) تونے جنت میں گھر بنالیا ۔  مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’پکارنے والا فرشتہ ہوتا ہے اور یہ بشارتیں دعا ہے یا خبر یعنی خدا کرے تو اورتیرا چلنا اچھا ہو اورتو جنت میں مکان پالے یا تو اچھا ہے اور تو نے گویا جنت میں مکان بنالیا ۔ مگر یہ بشارتیں اس کے لیے ہیں جومحض رضائے الٰہی  کے لیے بیمار پرسی کرے ۔ ‘‘ ( [2] )

خوشگوار زندگی اور متعلقہ چیزیں :

حدیث پاک میں عیادت اور زیارت کرنے والے کے لیے پہلی فضیلت بیان ہوئی کہ تیری زندگی خوشگوار ہو یعنی تو کامیاب ہو کہ تونے اس بڑے اجر کو حاصل کرلیا جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہاں تیرے لیے ہے یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مغفرت فرمانے کے سبب تو گناہوں سے پاک ہوگیا ۔  ( [3] ) حدیث پاک میں دوسری فضیلت یہ بیان کی گئی کہ تیرا چلنا باعث برکت ہو ۔  عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’ یعنی تیرا چلنا تیری دنیاوی زندگی کے خوشگوار ہونے کا سبب بنے اور خوشگوار زندگی کا تعلق جن چیزوں سے ہے وہ یہ ہیں کہ بندے کو قناعت کی دولت نصیب ہو جائے ، رضائے الٰہی کی سعادت ملے ، رزق میں برکت ہو ، وسعت قلبی عطا ہو ، اچھے اخلاق اور علم و عمل کی توفیق نصیب ہو  ۔ ‘‘ ( [4] )

جنت میں گھر اور جنت کی زمین :

حدیث پاک میں تیسری فضیلت یہ بیان ہوئی کہ تجھے جنت میں گھر حاصل ہو ۔  مُفَسِّر شہِیر مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  ’’جنت کی بعض زمین سفیدہ ( یعنی خالی ) بھی ہے جس میں مؤمنوں کے اعمال کے بعد باغ یا مکانات تیار ہوتے ہیں اور بعض زمین میں تمام چیزیں پہلے ہی موجود ہیں جہاں کسی جنت میں گھر بنانے یا مکان بنانے کا ذکر ہوتا ہے وہاں اس خالی زمین میں مكان بنانا مراد ہوتا ہے ۔ ‘‘ ( [5] )

مدنی گلدستہ

’’جنت  ‘‘  کے 3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 3مدنی پھول

(1)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خاطر مسلمان بھائی کی زیارت کرنے والے کو تین بشارتیں دی گئی ہیں ۔

(2)   رضائے الٰہی کے لیے مسلمان کی عیادت کرنے یا  زیارت کے لیے جانے والے کی زندگی خوشگوار ہوتی ہے اور اسے قناعت ، حسن اخلاق ، علم و عمل اور رزق میں برکت نصیب ہوتی ہے ۔

(3)   جنت کی بعض زمین خالی ہے اور بعض پر  تمام چیزیں پہلے ہی موجود ہیں جب جنت میں کوئی گھر یا محل بنانے کا ذکر آتا ہے تو وہاں خالی زمین میں مکان بنانا مراد ہوتا ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بیمار کی بیمار پرسی کرنے اور محض رضائے الٰہی کے لیے مسلمانوں کی زیارت کو جانے کی سعادت عطا فرمائے ۔            

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 363                                                                                                                                                                               اچھے اور بُرے دوست کی مثال

عَنْ اَبِيْ مُوْسَى الْاَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبِيَِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّمَا مَثَلُ الْجَلِيْسِ الصَّالِحِ وَالْجَلِيْسِ السُّوْءِ كَحَامِلِ الْمِسْكِ وَنَافِخِ الْكِيْرِ فَحَامِلُ الْمِسْكِ اِمَّا اَنْ



[1]      مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الآداب ، باب الحب فی اللہ ومن اللہ ، ۸ / ۷۴۸ ، تحت الحدیث : ۵۰۱۵ ۔

[2]     مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۴۲۷ملخصًا ۔

[3]     دلیل الفالحین ، باب فی زیارۃ اھل الخیر ومجالستھم ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ /  ۲۲۵ ، تحت الحدیث : ۳۶۲ ۔

[4]      مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الآداب ، باب الحب فی اللہ ومن اللہ ، ۸ / ۷۴۸ ، تحت الحدیث : ۵۰۱۵ ۔

[5]     مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۹۶ملخصًا ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن