دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

حضرتِ سَیِّدَتُنااسماء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے ، فرماتی ہیں کہ میری ماں جو کہ مشرکہ تھی قریش کے عہد اور اُس کی مدت میں جبکہ انہوں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے معاہدہ کیا ہوا تھا اپنے باپ کے ساتھ ( مدینہ منورہ ) آئیں ، میں نے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھا :  ’’کیا میں اپنی ماں کے ساتھ صلہ رحمی کرسکتی ہوں؟  ‘‘  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” ہاں تم اپنی ماں کے ساتھ صلہ رحمی کرو ۔ “ ( [1] )

 ( 6 ) والدین کے ساتھ بھلائی اور نیکی کرنے میں سے ایک نیکی یہ بھی ہے کہ جب جہاد فرض عین نہ ہو تو اُن کی اجازت کے بغیر جہاد پر نہ جائے ۔  حضرت عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جہاد میں جانے کی اجازت لینے کے لیے حاضر ہوا رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ” کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟“ اس نے عرض کی جی ہاں !  حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ” پس تو ان دونوں کی خدمت میں رہ کر جہاد کر ۔ “ ( [2] )

بوڑھے والدین جنت کے حصول کا ذریعہ :

 ( 7 ) قرآن میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا کہ جب والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں ، بڑھاپے کا خاص طور پر ذکر فرمایا کیونکہ بڑھاپا ایسی حالت ہے جس میں والدین اَولاد کے حسن سُلوک اور نیکی کے زیادہ محتاج ہوتے ہیں کیونکہ بڑھاپے اورکمزوری کی وجہ سے اُن کی کیفیت و حالت تبدیل ہوچکی ہوتی ہے ۔ اس لیے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِس حالت میں ان دونوں کا خیال رکھنا اس سے زیادہ لازم قرار دیا جتنا پہلے لازم کیا تھاکیونکہ اس حالت میں وہ اس پر بھاری بوجھ ہوگئے ہیں ۔  پس بڑھاپے میں والدین اپنی اولاد سے اس چیز کے ملنے کے محتاج ہوتے ہیں جس چیز کی اَولاد بچپن میں محتاج ہوتی ہے کہ انہیں اپنے والدین سے ملے ۔  امام مسلم نے حضرت سیدناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت کی کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ” اس شخص کی ناک خاک آلود ہو ، اس شخص کی ناک خاک آلود ہو ، اس شخص کی ناک خاک آلود ہو ۔ “ عرض کی گئی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  کس کی ؟  ‘‘  فرمایا :  ” جس نے اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور پھر بھی وہ جنت میں داخل نہ ہوا ۔ “ ( [3] )

 ( 8 ) اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا :  ” اُن ( والدین ) سے اُف تک نہ کہنا ۔ “ یعنی انہیں کوئی ایسا لفظ بھی نہ کہنا جس میں معمولی سابھی  تنگ کرنا ہو ۔ مجاہد کہتے ہیں کہ اُف نہ کہنا کا معنی یہ ہے کہ جب تو بڑھاپے میں انہیں بول و براز میں دیکھے جس طرح انہوں نے تجھے بچپن میں دیکھا تھا تو تو اُن سے گھن کھاکر اُف نہ کہہ ۔ انسان اس موقع پر اُف کہتا ہے جب اسے کسی چیز سے گہن آتی ہے یا جب وہ کسی چیز کو حقیر اور کمتر سمجھتا ہے لہذا ماں باپ کے کسی بھی عمل یا ان کی کسی بھی چیز سے گھن کھاکر اُف نہیں کہنا چاہیے ۔ امیرالمؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا علی بن ابی طالب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے  کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” اللہ عَزَّوَجَلَّ عقوق یعنی نافرمانی میں سے اُف سے ادنیٰ اور گھٹیا کوئی اور ( لفظ یا عمل ) پاتا تو اس کا ذکر فرماتا ۔  لہذا والدین کے ساتھ نیکی اور احسان کرنے والا چاہے کوئی بھی عمل کرے وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا اور والدین کی نافرمانی کرنے والا چاہے کوئی عمل کرے وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا ۔ “

والدین کو اُن کے نام سے مت پکارو :

 ( 9 )  ” اُنہیں جھڑکنا مت“جھڑکنے کا مطلب غصے کا اِظہار کرنا ہے ۔ ” اور ان سے اچھی بات کہنا“ یعنی تُو اُن سے بڑی نرمی و لطافت کے ساتھ بات کر  ۔ مثلاً اے میرے والد ، اے میری ماں ۔ عطا کہتے ہیں کہ اُن کے نام اور اُن کی کنیت سے انہیں نہ بلائے ۔  ( [4] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر :  336                                                                                                                                            تین سب سے بڑے گناہ

عَنْ اَبِي بَكْرَةَ  نُفَیْعِ بْنِ الْحَارِثِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  قَالَ :  قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم : اَلَا اُنَبِّئُكُمْ بِاَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ؟ ثَلاَثًا ، قُلْنَا :  بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : ” اَلْاِشْرَاكُ بِاللَّهِ ، وَعُقُوْقُ الْوَالِدَيْنِ وَ كَانَ مُتَّكِئًا فَجَلَسَ ، فَقَالَ :  ” اَلَا وَقَوْلُ الزُّوْرِ وَ شَھَادَتُ الزُّوْرِفَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتَّى قُلْنَا لَيْتَهُ سَكَتَ. ( [5] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُناابو بکرہ نُفیع بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین بار ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں بہت بڑے گناہوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ ہم نے عرض کی : ” جی کیوں نہیں یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ‘‘ ارشاد فرمایا : ” اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا ، والدین کی نافرمانی کرنا“ پہلے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ٹیک لگائے ہوئے تھے پھر اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا :  ” خبردار !  جھوٹی بات کہنا اور جھوٹی گواہی دینا“ پھر آپ مسلسل یہ فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا : ’’کاش کہ آپ سکوت فرمالیں ۔  ‘‘

حدیث نمبر :  337                                                                                                                                              چار بڑے بڑے گناہ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِِ الْعَاصِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم قَالَ :  اَلْكَبَائِرُ اَلْاِشْرَاكُ بِاللَّهِ ، وَعُقُوْقُ الْوَالِدَيْنِ ، وَقَتْلُ النَّفْسِ ، وَالْيَمِيْنُ الْغَمُوسُ. ( [6] )

 



[1]     بخاری ، کتاب الادب ، باب صلۃ المرأۃ امھا ولھا زوج ، ۴ / ۹۶ ، حدیث : ۵۹۷۹ ۔

[2]     مسلم ، کتاب البروالصلۃ والاداب ، باب برالوالدین وانھما احق بہ ، ص ۱۳۷۹ ، حدیث : ۲۵۴۹ ۔

[3]     مسلم ، کتاب البروالصلۃ والاداب ، باب رغم من ادرک ابویہ ۔ ۔ ۔ الخ ، ص ۱۳۸۱ ، حدیث : ۲۵۵۱ ۔

[4]      تفسیر قرطبی ، پ۱۵ ، الاسراء ، تحت الایۃ :  ۲۳ ، ۲۴ ، ۵ / ۱۷۳ تا ۱۷۸ ملخصا ۔

[5]      بخاری ، کتاب الشھادات ، باب ما قیل فی شھادۃ الزور ، ۲ / ۱۹۴ ، حدیث :  ۲۶۵۴ بتغیر ۔

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن