دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

(1)   علمائے کرام ، مفتیان کرام ودیگر تمام معظم شخصیات کو ہر مجلس میں مُقَدَّم رکھنا چاہیے ۔

(2)   جو لوگ دِین کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں انہیں نماز میں اگلی صفوں میں کھڑا ہونا چاہیے ۔

(3)   علماء و مشائخ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ ایسے لوگوں کو رکھیں جو دین کے معاملے میں سمجھدار ہوں اور علماء سے کچھ سیکھ سکیں تاکہ یہ لوگ علماء سے اوربعد میں دوسرے لوگ اِن سے فائدہ اُٹھائیں ۔

(4)   ہمیں بھی چاہیے کہ ہم علماء اور صلحاء کی صحبت میں بیٹھیں تاکہ اُن کی صحبت سے فائدہ اٹھائیں اور اُن سے کچھ سیکھ سکیں ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں علمائے اہلسنت اور دیگر بزرگانِ دین کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔                            

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 351                                                                                                                                                                                                                                                                           بڑوں کو بات کرنے دو

عَنْ سَهْلِ بْنِ ابِى حَثْمَةَ الْاَنْصَارِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ :  اِنْـطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودٍ  اِلٰى خَيْبَـرَ  وَهِىَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ فَتَفَرَّقَا فَاَتَى مُحَيِّصَةُ اِلٰى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ وَهْوَ يَتَشَحَّطُ فِى دَمِهِ قَتِيْلًا فَدَفَنَهُ ثُمَّ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَانْـطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ وَحُوَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ اِلَى النَّبِىِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَتَكَلَّمُ فَقَالَ :  كَبِّرْ كَبِّرْ وَهُوَ اَحْدَثُ الْقَوْمِ فَسَكَتَ فَتَكَلَّمَا فَقَالَ :  اَتَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّوْنَ قَاتِلَكُمْ. وَذَکَرَ تَمَامَ الْحَدِیْث. ( [1] )

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا سہل بن ابو حثمہ انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ حضرت سیدنا  عبداللہ بن سہل اور حضرت سیدنا محیصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا خیبر کی طرف گئے ، یہ صلح کے دن چل رہے تھے ۔  ( یعنی جنگ بند تھی ) وہ دونوں جدا ہوگئے ، بعد میں حضرت سیدنا محیصہ حضرت سیدنا عبداللہ بن سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے پاس آئے تو دیکھا کہ وہ خون میں لَت پَت ہیں اور دم توڑ چکے ہیں ، حضرت سیدنا محیصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے انہیں دفن کیا اور مدینے آگئے ۔  پھر سیدنا عبد الرحمٰن بن سہل ، حضرت سیدنا محیصہ اور سیدنا حویصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ جو کہ مسعود کے بیٹے ہیں بارگاہِ رِسالت میں حاضر ہوئے ، حضرت سیدنا عبد الرحمٰن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بات کرنے لگے تو حضور نبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ” بڑے کو بات کرنے دو ،  بڑے کو بات کرنے دو ۔ “ سیدنا عبد الرحمٰن بن سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اُن  سب میں چھوٹے تھے تو وہ خاموش ہوگئے ۔  پھر حضرت سیدنا محیصہ اور سیدنا حویصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے سارا واقعہ بیان کیا تو تاجدارِ رِسالت شہنشاہِ نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  کیا تم اپنے مقتول کے قاتل پر قسم کھاسکتے ہو؟“ ( پھر امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے مکمل حدیث ذکر فرمائی ۔  )

حدیث پاک کی باب سے مناسبت :

مذکورہ حدیثِ پاک میں اس بات کا بیان ہے کہ جب چند افراد کو کہیں بات کرنی ہوتو پہلے بڑے بات کریں ۔ جیسا کہ جب سیدنا عبد الرحمٰن بن سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے بات کرنا چاہی تو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُن سے فرمایا  : ” بڑوں کو بات کرنے دو ۔ “ اس سے پتہ چلا کہ بات کرنے میں بھی بڑوں کو مقدم رکھنا چاہیے ۔ یہ باب بھی اہل فضل کو مقدم رکھنے کے بارے میں ہے اس لیے علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ حدیث پاک اس باب میں بیان فرمائی ۔ امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس حدیث پاک کو مکمل بیان نہیں فرمایا کیونکہ اُن کا مقصود فقط اتنی حدیثِ پاک سے حاصل ہوگیا تھا کہ بڑوں کو مُقَدَّم کرنا چاہیے ۔  

حدیث پاک میں مذکورمکمل واقعہ :

امام طحاوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا عبداللہ بن سہل اور حضرت سیدنا محیصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا خیبر کی طرف گئے ، پھر کسی کام سے دونوں جدا ہوگئے ۔ بعد میں حضرت سیدنا سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ خیبر کے قلب میں ایک کنوئیں میں مقتول پائے گئے ، اُن کے بھائی حضرت سیدنا عبد الرحمٰن بن سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاور اُن کے دو چچا زاد بھائی سیدنا محیصہ اور سیدنا حویصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جو کہ مسعود کے بیٹے تھے بارگاہِ رِسالت میں حاضر ہوئے ۔  حضرت سیدنا عبد الرحمٰن بن سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ گفتگو کرنے لگے ، چونکہ یہ  اِن سب میں چھوٹے تھے اِس لیے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان سے فرمایا :  ” بڑوں کو بات کرنے دو ۔ “ تو وہ خاموش ہوگئے اور حضرت سیدنا محیصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے سارا واقعہ بیان کیااور یہ ذکر کیا کہ یہود اُن سے عداوت رکھتے تھے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’اگر یہودپچاس قسمیں کھالیں کہ ہم نے قتل نہیں کیا تو کیا تم اُن کو بَری کردو گے ؟   ‘‘  تو انہوں نے عرض کی  : ’’ہم مشرکوں کی قسموں کا اعتبار کیسے کرسکتے ہیں؟  ‘‘   تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ’’پھر تم میں سے پچاس آدمی یہ قسم کھائیں کہ یہود نے اس کو قتل کیا ہے ۔ ‘‘ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اُس چیز کی قسم کیسے کھائیں جس کو ہم نے دیکھا ہی نہیں ۔ ‘‘ پھر تاجدارِ رِسالت شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے پاس سے اُن کی دیت ادا کردی ۔  ( [2] )

بڑی عمروالے کو مُقَدَّم کیا جائے :

عَلَّامَہ نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ مقتول کے بھائی سیدنا عبد الرحمٰن بن سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور ان کے دو چچا زاد بھائی سیدنا محیصہ اور سیدنا حویصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاحضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ۔  مقتول کے بھائی سیدنا عبد الرحمٰن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے بات کرنا چاہی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ’’تم



[1]      بخاری ، کتاب الجزیۃ ، باب الموادعۃ المصالحۃ مع المشرکین بالمال ، ۲ / ۳۶۸ ، حدیث : ۳۱۷۳  ۔

[2]      عمدۃ القاری ، کتاب الدیات ، باب القسامۃ ،  ۱۶ / ۱۷۲ ، تحت الحدیث : ۶۸۹۸  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن