دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

وَسَلَّم نے پردہ فرمانے کے بعد دنیا کو اور اپنی امت کو چھوڑ دیا ، ان سب سے بے تعلق ہوگئے ، اگر حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہم کو چھوڑ دیں تو ہم ہلاک ہوجائیں ، سورج دنیا کو چھوڑ دے تو دنیا اندھیری ہوجاوے ، روح بدن کو چھوڑ دے توبدن مر جاوے ، جڑ درخت کو چھوڑ دے تو درخت سوکھ جاوے ، اگر حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دنیا کو چھوڑ دیں تو کوئی اللہ اللہ کہنے والا نہ رہے ۔ “ ( [1] )

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ” حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے یہ اس لیے فرمایا کہ دنیا نہ تو ٹھہرنے کی جگہ ہے اور نہ ہی رہائش گاہ بنانے کا مقام ہے بلکہ یہ تو ایسا گھر ہے جسے میدان آخرت کی طرف چلنے والا عبور کرکے ختم کررہا ہے ۔ انسان کی حالت اس دنیا میں اس مسافر کی طرح ہے کہ جو دورانِ سفر سورج کی گرمی سے بچنے کے لیے درخت کے نیچے سایہ لینے کے لیے ٹھہرتا ہے اور جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو وہاں سے چل پڑتا ہے ۔ “ ( [2] )

حضرت سَیِّدُنَا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا : ” اے حواریوں کی جماعت !  تم میں سے کون سمندر کی موجوں پر گھر بنانے کی استطاعت رکھتا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : ” اے رُوحُ اللہ !  اس پر کون قدرت رکھ سکتا ہے ؟ فرمایا : ” تو پھر دنیا سے بچو اور اسے گھر نہ بناؤ ۔ “ ( [3] )

مدنی گلدستہ

’’بغداد  ‘‘  کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول

(1)   حضور عَلَیْہِ السَّلَام نرم و ملائم بستر پر آرام نہ فرماتے بلکہ  چٹائی پر آرام فرمایا کرتے تھے ۔

(2)   حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا جسم مبارک ریشم سے بھی زیادہ نرم و نازک ہے ۔

(3)   حضور عَلَیْہِ السَّلَام کونین کے مالک ہونے کے باوجود اپنے پاس کچھ نہیں رکھتے تھے بلکہ اپنے آپ کو اس دنیا میں مسافر کی طرح خیال فرماتے تھے ۔

(4)   حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پردہ فرمانے کے بعد بھی دنیا کو اور اپنی اُمت کو نہیں چھوڑا ، اگر حضور عَلَیْہِ السَّلَام اس دنیا کو چھوڑ دیں تو دنیا میں کوئی اللہ اللہ کہنے والا نہ رہے ۔

(5)   دنیا  رہائش گاہ بنانے کی جگہ نہیں بلکہ یہ تو ایسا راستہ ہے جسے آخرت کی طرف چلنے والا عبور کررہا ہے ۔

 اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں  اپنے پیارے   نبی  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری  پیاری سنتوں  پر عمل  پیرا ہونے کی توفیق عطافرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 487                                                                                                                                                 پانچ سوسال پہلے جنت میں داخلہ

عَنْ اَبِیْ ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ :  قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  یَدْخُلُ الْفُقَرَاءُ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْاَغْنِيَاءِ بِخَمْسِ مِائَةِ عَامٍ. ( [4] )

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” فقراء   مالداروں سے پانچ سو سال پہلے  جنت میں داخل ہوں گے ۔ “

اغنیاء کو حساب کے لیے روک لی جائے گا :

 ” فقراء مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے کیونکہ مالداروں کو اس مدت میں انہیں ملنے والی مختلف نعمتوں  کے  حساب  کے لئے  روک لیا جائے گاکہ یہ  نعمتیں کس طرح حاصل کیں  اور کہاں خرچ  کیں ۔ “ ( [5] ) مُفَسِّر  شہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ” جن امیروں کا قیامت میں حساب ہوگا ان امیروں سے پانچ سو سال پہلے فقیر لوگ جنت میں پہنچ جائیں گے ۔  لہٰذا ان امیروں میں حضرتِ سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام یا حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ داخل نہیں کہ ان کا حساب ہی نہیں پھر پیچھے ہونے کے کیا معنی ۔  ایک حدیث پاک میں چالیس سال پہلے کا ذکر تھا اور یہاں پانچ سو سال کا ذکر ہے کیونکہ فقراء بعضے امیروں سے چالیس سال پہلے جائیں گے ، بعض سے پانچ سو سال پہلے ، جیسا امیر ویسا اس کا حساب اتنی ہی اس کے لیے دیر ۔ یہ بھی خیال رہے کہ یہ دیر حساب کی وجہ سے نہ ہوگی رب تعالیٰ سارے عالم کا حساب بہت جلد لے گا یہ ان فقراء کی شان دکھانے کے لیے ہوگی کہ امیروں کو حساب کے نام پر روک لیا گیا اور فقیروں کو جنت کی طرف چلتا کردیا گیا ۔ “ ( [6] )

قیامت کا دن کتنا طویل ہوگا؟

 



[1]     مرآ ۃ المناجیح ، ۷ / ۲۵ ۔

[2]     دلیل الفالحین ، باب فی فضل الزھد فی الدنیا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۴۲۰ ، تحت الحدیث : ۴۸۵ ۔

[3]     فیض القدیر ، حرف المیم ، ۵ / ۵۹۳ ، تحت الحدیث : ۷۹۷۶  ۔

[4]     ترمذی ، کتاب الزھد ، باب ماجاء ان فقراء المھاجرین ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۱۵۸ ، حدیث : ۲۳۶۰ ۔

[5]     دلیل الفالحین ، باب فی فضل الزھد فی الدنیا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۴۲۱ ، تحت الحدیث : ۴۸۶ ۔

[6]     مرآ ۃ المناجیح ، ۷ / ۶۷ملخصا ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن