دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

’’خاتونِ جنت  ‘‘  کے 8حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 8مدنی پھول

(1)   علم دِين حاصل كرنے کے لیے اکابرین کی بارگاہ میں حاضر ہونا چاہیے جیساکہ حضرت سیدناحصین بن سبرہ ، سیدنا یزید بن حیان اور سیدنا عَمر و بن مُسْلِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ تینوں حضرت سیدنا زید بن اَرقم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔

(2)   اہل بیت کی تعظیم ، ادب و احترام اور اُن سے محبت کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔

(3)     بڑھاپا نسیان اور حافظہ کمزور ہونے کا سبب ہے ، اِسی وجہ سے بڑھاپے میں حدیث روایت کرنے کو اکثر محدثین نے ناپسند فرمایا ہے ۔

(4)   حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے بشریت اور نورانیت دونوں صفات سے متصف فرمایا ہے ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبے مثل بشر ہیں ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے بشر ہونے کا اِظہار اس لیے فرمایاتاکہ لوگ آ پ کے معجزات دیکھ کر کہیں آپ کو معبود یا فرشتہ نہ سمجھ لیں ۔

(5)   اَحکامِ قرآنی پر عمل کرنا اور اہل بیت کی تعظیم کرنا نفس پر بہت ثقیل ( بھاری ) ہے اس لیے ان کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے ۔

(6)   کتابُ اللہ ہدایت ، نور اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رسّی ہے اسے مضبوطی سے تھامنے والے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہیں ۔

(7)   حدیث پر عمل کرنا بھی کتابُ اللہ پر عمل کرنا ہے کیونکہ حضور تاجدرا رسالت شہنشاہ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت ہے ۔

(8)   بعض مؤمنین بغیر کتابُ اللہ صرف نبی کے ذریعے رب تک پہنچ گئے جیسے وہ لوگ جو عین جہاد میں ایمان لاکر فورًا شہید ہوگئے مگر کوئی شخص فقط کتابُ اللہ سے بغیر نبی کے رب تک نہ پہنچا ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اہل بیت کی تعظیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔     

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 347                              حضور کی رضا اَہل بیت کی تعظیم میں ہے

عَنِ ابْنِ عُمَرَ  رَضِىَ اللهُ عَنْهُمَا ، عَنْ اَبِيْ بَكْرٍ الصدِّيق رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَوْقُوْفًا عَلَيْهِ اَنَّهُ قَالَ : ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِىْ اَهْلِ بَيْتِهِ. ( [1] ) مَعْنَى ” اُرْقُبُوْا “ :  رَاعُوْهُ وَاحْتَرِمُوْهُ وَاَكْرِمُوْهُ  وَاللهُ اَعْلَمُ.

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا حضرتِ سَیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے موقوفًا روایت کرتے ہیں کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا :  ’’محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ان کے اہل بیت کا خیال رکھو ۔ ‘‘

 ” اُرْقُبُوْا“ کا معنی ہے  : ’’ان کی رعایت کرو ، ان کا احترام کرو اور ان کی عزت کرو ۔   ‘‘ 

حدیث موقوف کی تعریف :

مذکورہ حدیث پاک امیرالمؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے موقوفًا روایت ہے ۔  موقوف اس روایت کو کہتے ہیں جس کی اضافت صحابی کے قول یا فعل  کی طرف کی جائے ۔  ( [2] )

صدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی نصیحت :  

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’امیر المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلاۃُ وَالسَّلَام کے اہل بیت  کے معاملے میں حضور کا خیال رکھو ، اس طرح کہ اہل بیت کی حفاظت کرو ، انہیں اذیت نہ پہنچاؤ اور ان کی اہانت ( توہین ) نہ کرو ۔  نیز حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے اہل بیت سیّدہ فاطمہ ، سیدناعلی المرتضیٰ اور سیدنا امامِ حسن وحسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ہیں کیونکہ حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے انہیں کمبل میں لپیٹ کر فرمایا : یہ میرے اہل  بیت ہیں یا یہ حضرات اور ازواجِ مُطَہَّرات دونوں اہل بیت ہیں کیونکہ اہل بیت سے مطلقًا ذہن اُن کی طرف جاتا ہے ۔ ‘‘ ( [3] )

اہل بیت وصحابہ کرام کا ادب لازم ہے :

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’اہل بیت کی قدر و منزلت کے پیش نظر اُن کی تعظیم کرنا ، اُن سے محبت و مؤدت کرنا لازم ہے اور اہل بیت کی تعظیم کے ساتھ ساتھ اُن تمام لوگوں کا ادب و احترام بھی لازم ہے کہ جن کی تعظیم کا شریعت نے حکم دیا ہے یعنی صحابہ کرام ، علمائے عاملین اور اَولیاءِ کاملین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ۔ ‘‘ ( [4] )

 



[1]     بخاری ، کتاب فضائل اصحاب النبی  صلی اللہ علیہ وسلم ، باب مناقب قرابۃرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۲ / ۵۳۸ ، حدیث : ۳۷۱۳ ۔

[2]     دلیل الفالحین ، باب فی اکرام اھل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۲۰۲ ، تحت الحدیث : ۳۴۷ ۔

[3]     عمدۃ القاری ، کتاب فضائل الصحابۃ ، باب مناقب قرابۃرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱۱ / ۴۵۳ ، تحت الحدیث : ۳۷۱۳ ۔

[4]     دلیل الفالحین ، باب فی اکرام اھل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۲۰۲ ، تحت الحدیث : ۳۴۷ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن