دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

غلام کے لیے گھر بنانے کا کیا فائدہ ( کیونکہ غلام کسی چیز کا مالک نہیں ہوتا ) پس جب وہ آزا کیا جائے گا ( یعنی مر جائے گا ) تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم اس کے لیے ( جنت میں ) ایسا محل ہے جو کبھی فنا نہیں ہوگا ( تو اسے اس محل کے لیے کوشش کرنی چاہیے )  ۔ “ ( [1] )

ہم دنیامیں مسافرکی طرح ہیں :

اِمَام شَرَفُ الدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّدطِیْبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ” ہم اس دنیا میں مسافر یا اس سوار کی طرح ہیں جو درخت کے سائے میں ٹھہر کر تھوڑی دیر کے لیے آرام کرتا ہے لہٰذا تیرے عمارت بنانے میں مشغول ہونے سے بہتر یہ ہے کہ تو تیز چل کر اپنا سفر طے کر ۔ “ ( [2] )

مدنی گلدستہ

’’مُرتَضٰی  ‘‘  کے 5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

اس کی وضاحت سے ملنے والے 5مدنی پھول

(1)   انسان یہ سوچ کر گھر کی تعمیر میں مصروف ہوتا ہے کہ کہیں اس کے مرنے سے پہلے گھر منہدم نہ ہو جائے لیکن اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ گھر منہدم ہونے سے پہلے موت آجاتی ہے لہٰذا گھر بنانے سے زیادہ اہم اَعمال کی اصلاح کرنا ہے تاکہ آخرت کا گھر سنور جائے ۔

(2)   ہم اس دنیا میں مسافر کی طرح ہیں اس لیے بے جا مضبوط گھر وں  کی تعمیر میں مصروف ہونے کے بجائے اپنے سفر پر دھیان دینا چاہیے ۔

(3)   عقلمند دنیا میں اَعمالِ صالحہ کے ذریعے کاشت کاری کرتا ہے اور آخرت میں اس کاشت کاری کا نفع حاصل کرے گا ۔

(4)   حدیث پاک میں ہے :  ” اَلدُّنْیَا مَزْرَعَۃُ الْاٰخِرَۃِ“ یعنی دنیا  آخرت کی کھیتی ہے ۔

(5)     کوئی بھی  کا م کرنے سے پہلے  یہ دیکھ لیا جائے کہ  اس میں  آخرت کا نقصان تو نہیں  اگر   وہ کام آخرت    کے لئے نقصان  دہ  ہو تو  اس سے باز رہنے ہی میں دنیا وآخرت کی  بھلائی ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں  دنیا کی  بے جا مصروفیت سے بچائے  اور آخرت  کی  تیاری کی توفیق  عطا فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 481                                                                                                                      مال اِس اُمَّت کا فتنہ ہے

عَنْ كَعْبِ بْنِِ عِيَاضٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ :  سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ :  اِنَّ لِكُلِّ اُمَّةٍ فِتْنَةً وَفِتْنَةُ اُمَّتِيْ اَلْمَالُ. ( [3] )

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا کعب بن عِیاض رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :  میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ  فرماتے ہوئے سنا  ” ہر اُمّت کے لیے ایک فتنہ ہے اور میری اُمّت کا فتنہ مال ہے ۔ “

مختلف طریقوں سے آزمائش :

 مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  حدیثِ مذکور  کے الفاظ  ” میری امت کا فتنہ  مال ہے ۔ “ کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ” گزشتہ اُمّتوں کی آزمائشیں مختلف چیزوں سے ہوئیں ، میری اُمَّت کی سخت آزمائش مال سے ہوگی ، ربّ تعالیٰ مال دے کر آزمائے گا کہ یہ لوگ اب میرے رہتے ہیں یا نہیں ، اکثر لوگ اس امتحان میں ناکام ہوں گے کہ مال پا کر غافل ہوجائیں گے ۔  اس کا تجربہ برابر ہورہا ہے ، اکثر قتل ، غارت ، غفلت مال کی وجہ سے ہوتا ہے ، ستّر فیصدی گناہ مال کی بنا پر ہوتے ہیں ۔ “ ( [4] )

عَلَّامَہ مُحَمَّد عَبْدُالرَّءُوْف مُنَاوِیْ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیحدیثِ مذکور کامطلب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  ” یعنی میری اُمّت مال کی وجہ سے کھیل کود میں مبتلاء ہو گی کیونکہ وہ مال ان کے دل کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت بجالانے سے غافل کردے گا اور وہ آخرت کو بھول جائیں گے ۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌؕ     ( پ۲۸ ، التغابن : ۱۵ )                     ترجمۂ  کنزالایمان  :  تمہارے مال اور تمہارے بچّے جانچ ہی ہیں ۔

اس آیت میں اس بات پر دلیل ہے کہ مال فتنہ ہے پس جو شخص مال کے ذریعے غنا حاصل کرتا ہے وہ فتنے میں ضرور مبتلا ہوتا ہے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں کہ جنہیں یہ فتنہ پہنچا ہو اور وہ اس کے اثر سے اپنے دین کو سلامت رکھنے میں کامیاب ہوئے “ ( [5] )

مدنی گلدستہ

’’مَطَاف  ‘‘  کے 4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 



[1]     فیض القدیر ، حرف المیم ، ۵ / ۵۳۲ ، تحت الحدیث : ۷۸۰۵  ۔

[2]     شرح الطیبی ، کتاب الرقاق ، باب الامل والحرص ، ۹ / ۳۹۴ ، تحت الحدیث : ۵۲۷۵ ۔

[3]     ترمذی ، کتاب الزھد ، باب ماجاء ان فتنۃ ھذہ الامۃ فی المال ، ۴ / ۱۵۰ ، حدیث : ۲۳۴۳ ۔

[4]     مرآ ۃ المناجیح ، ۷ / ۲۹ ۔

[5]     فیض القدیر ، حرف الھمزۃ ، ۲ / ۵۳۲ ، تحت الحدیث : ۲۴۰۷ملخصًا ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن