دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

اسکندریہ نے آپ کو  تحفۃً دیا تھا ، یہ کافی عرصے تک زندہ رہا ، پہلے یہ حضرت سَیِّدُنَا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس رہا ، ان کے بعد حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن جعفر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس رہا اور حضرت سَیِّدُنَا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے زمانے میں اس کا انتقال ہوا ۔  حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس ہتھیار بھی تھے ان ہتھیاروں میں دس ( ۱۰ ) تلواریں تھیں ان میں سے ذوالفقار مشہور ہے جو حضور عَلَیْہِ السَّلَام  کو بدر کے دن  حاصل ہوئی ، یہ تلوار حضور عَلَیْہِ السَّلَامنے اپنی وفات سے قبل حضرت سَیِّدُنَا علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو عطا فرمادی تھی پھر ان سے یہ تلوار محمد بن حنفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی طرف منتقل ہوئی اور ان سے محمد بن عبداللہ بن حسن بن حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی طرف منتقل ہوئی ، تلواروں کے علاوہ حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس پانچ نیزے بھی تھے ۔ “ ( [1] ) حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مِلک میں چار زمینیں تھیں ۔  باغِ فَدَک کا نصف حصہ ، وادیٔ قریٰ کا تہائی ، خیبر کا پانچواں حصہ اور کچھ حصہ بنی نضیرکی زمین کا ، یہ تمام چیزیں وقف ہوگئیں تھیں ۔ “ ( [2] )

مدنی گلدستہ

’’سلام  ‘‘   کے 4حروف  کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

 اس کی وضاحت سے ملنے والے 4مدنی پھول

(1)     انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکے وصالِ ظاہری کے بعد کسی کو ان کا وارث نہیں بنایا جاتا بلکہ ان کا چھوڑا ہوا مال صدقہ ہے ۔

(2)   حضورنبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے رب کی عطاسے زمین  وآسمان کے تمام  خزانوں کے مالک ہیں  مگر آپ نے مال ودولت کے بجائے فقر کو پسند فرمایا اور اپنے  متعلقین  کوبھی اسی کی  ترغیب دلائی  ۔

(3)   بوقتِ وصال حضور نبی کریم ، رؤف ورحیم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ملکیت میں عام استعمال ہونے والی   اشیاء کے علاوہ  ایک خچر ، کچھ ہتھیار اور زمین کے کچھ حصے تھے ۔

(4)   حضور عَلَیْہِ السَّلَام کی وفات کے بعد  آپ  کا جو خچر باقی رہا اس کا نام دُلْدُل تھا ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ  ہمیں حضور عَلَیْہِ السَّلَام کی سچی پکی محبت نصیب فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 476                                                                                                           صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا زُہد

عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْاَرَتِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : هَاجَرْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَلْتَمِسُ وَجْهَ اللهِ تَعَالَى ، فَوَقَعَ اَجْرُنَا عَلَى اللهِ ، فَمِنَّا مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَاْكُلْ منْ اَجْرِهِ شَيْئًا ، مِنْهُمْ :  مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ  رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قُتِلَ يَوْمَ اُحُدٍ ، وَتَرَكَ نَمِرَةً ، فَكُنَّااِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رَاْسَهُ ، بَدَتْ رِجْلَاهُ ، وَاِذَا غَطَّيْنَا بِهَا رِجْلَيْهِ ، بَدَا رَاْسُهُ ، فَاَمَرَنَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَنْ نُغَطِّيَ رَاْسَهُ ، وَنَجْعَلَ عَلٰی رِجْلَيْهِ شَيْئًا مِنَ الْاِذْخِرِ ، وَمِنَّا مَنْ اَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ ، فَهُوَ يَهْدِبُهَا. ( [3] )

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا خباب بن اَرَت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ہم نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ رضائے الٰہی کی طلب میں ہجرت کی ، پس ہمارا ثواب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ( کے ذمۂ کرم ) پر ہے ۔  ہم میں سے بعض وہ ہیں جو اپنے اجر میں سے کچھ حاصل کئے بغیر فوت ہوگئے ، انہیں میں سے حضرتِ سَیِّدُنَا مُصْعَبْ بن عُمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی ہیں جو غزوۂ اُحُد میں شہید ہوئے ، انہوں نے ایک دھاری دار چادر چھوڑی جب ہم اس چادر سے ان کا سر ڈھانپتے تو ان کے پاؤں کھل جاتے اور جب پاؤں ڈھانپتے تو سر کھل جاتا ، پس رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ان کا سر ڈھانپ دیں اور پاؤں پر کچھ گھاس وغیرہ  ڈال دیں ، اور ہم سے بعض وہ ہیں جن کے لیے اُن کے ( نیک اعمال کے ) پھل پک گئے اور وہ اسے چن رہے ہیں ۔ “

 حدیثِ مذکور میں اِس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان دنیا سے بہت زیادہ بے رغبت ہوا کرتے تھے ۔ جیساکہ حضرت سَیِّدُنَا مُصعب بن عُمَیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، آپ کا تعلق اُن صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے ہے کہ جو اِسلام سے پہلے بڑی آسائشوں میں زندگی بسر کررہے تھے لیکن قبولِ اسلام کے بعد آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے دنیا سے کنارہ کشی اختیار فرمالی اور بے حد سادہ زندگی بسر کرنے لگے ۔ ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ چمڑے کے پیوند لگا ہوا نہایت ہی معمولی لباس  پہنے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے تونبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چشمانِ مبارکہ سے آنسو جاری ہوگئے اور فرمایا :  دیکھو اس نے  کس قدر نازونِعَم میں پرورش پائی اور اب اسلام کی خاطر کس حالت میں ہے ۔  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے زُہد کا حال یہ تھا کہ جب آپ نے غَزوۂ اُحُد میں شہادت پائی توآپ کو کفن دینے کے لیے ایک کامل چادر بھی میسر نہ آسکی ۔   کفن تین طرح کا ہوتا ہے :  کفن سنت ، کفن کفایت ، کفن ضرورت ۔ حضرت سیدنا مصعب بن عمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو کفنِ ضرروت بھی پورا نہ ملا ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے جسم کا کچھ حصہ کپڑے سے اور کچھ حصہ گھاس سے ڈھانپا گیا ۔

صدراول کے مسلمانوں کا مبارک حال :

عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  ” اس حدیث پاک میں صدرِ اوّل کے مسلمانوں کا حال بیان ہوا ہے کہ وہ صدق و صفا کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے اور ان میں سے بعض کی حالت یہ تھی کہ نہ وہ دنیا کی کوئی چیز حاصل کرتے اور نہ اس کی طلب کرتے اور اپنے نفس کو شہوات سے روکے رکھتے تاکہ انہیں آخرت میں پورا اجر ملے ۔  اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ فقر کی سختیوں اور صعوبتوں پر صبر کرنا نیک و فرمانبردار لوگوں کا طریقہ ہے ۔ “ ( [4] )

 



[1]     عمدۃ القاری ، کتاب الوصایا ، باب الوصایا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱۰ / ۹ ، ۱۰ ، تحت الحدیث : ۲۷۳۹ملخصا ۔

[2]     مرآ ۃ المناجیح ، ۸ / ۳۱۳ ملخصًا ۔

[3]     بخاری ، کتاب مناقب الانصار ، باب ھجرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصحابہ الی المدینۃ ، ۲ / ۵۸۹ ، حدیث : ۳۸۹۷بتغیر ۔

[4]     شرح بخاری لابن بطال ، کتاب الجنائز ، باب اذلم یجد کفنا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۲۶۶ ملخصا ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن