دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک دنیا کی کوئی حیثیت نہیں :

مذکورہ حدیث پاک میں اِس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک دنیا کی کوئی حیثیت نہیں ، جس دنیا کے لیے اِنسان مارا مارا پھرتا ہے اللہتعالیٰ کے نزدیک یہ بکری کے مردار بچے سے بھی زیادہ حقیر و ذلیل ہے ۔  عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ” اِس حدیث پاک سے مقصود یہ ہے کہ دنیا میں زُہد اختیار کیا جائے ( یعنی دنیا کو ترک کیا جائے ) اور آخرت میں رغبت کی جائے کیونکہ دنیا کی محبت ہر بُرائی  کی جڑ ہے  جیساکہ دنیا کو ترک کرنا ہر عبادت کی اصل ہے  اور یہ اس وجہ سے کہا گیا ہے کہ دنیا سے محبت کرنے والا اگر کسی دینی کام میں بھی مشغول ہو پھر بھی اس کے اعمال میں اغراض فاسدہ شامل ہوتی ہیں جبکہ دنیا کو ترک کرنے والا اگر کسی دنیاوی کام میں بھی مشغول ہو تب بھی وہ آخرت کی بہتری کا خواہشمند ہوتا ہے ۔  اسی لیے صوفیاءِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ” دنیا سے محبت کرنے والے کو تمام جہان کے مرشد بھی ہدایت نہیں دے سکتے اور دنیا ترک کرنے والے کو تمام جہان کے شیاطین بھی گمراہ نہیں کرسکتے ۔ “ ( [1] )

مدنی گلدستہ

’’مکہ   ‘‘  کے 3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

  اس کی وضاحت سے ملنے والے 3مدنی پھول

(1)   دنیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک بکری کے مردار اوربے قیمت حقیربچے سے بھی زیادہ ذلیل ہے ۔

(2)   دنیا کی محبت ہر بُرائی کی جڑ اور  ترکِ دنیا   ہر عبادت کی اصل  ہے  ۔

(3)   دنیا سے محبت کرنے والا شیطان کے جال میں پھنس جاتاہے جبکہ دنیا ترک کرنے والا شیطان  کے   ہتھکنڈوں سے محفوط رہتا ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں دنیا کی محبت  سے بچائے اور فکر آخرت نصیب فرمائے ۔       

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 465                                                                                                                             اُحُد پہاڑ کے برابرسوناخرچ کرنا

عَنْ اَبِيْ ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ :  كُنْتُ اَمْشِيْ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيْ حَرَّةٍ بِالْمَدِيْنَةِ ، فَاسْتَقْبَلَنَا اُحُدٌ فَقَالَ :  يَا اَبَا ذَرٍّ !  قُلْتُ :  لَبَّيْكَ يَارَسُوْلَ اللهِ !  فَقَالَ :  مَا يَسُرُّ نِيْ اَنَّ عِنْدِيْ مِثْلَ اُحُدٍ هَذَا ذَهَبًا تَمْضِيْ عَلَيَّ ثَلاَثَةُ اَيَّامٍ وَعِنْدِيْ مِنْهُ دِيْنَارٌ اِلَّا شَيْءٌاُرْصِدُهُ لِدَيْنٍ اِلَّا اَنْ اَقُوْلَ بِهِ فِيْ عِبَادِ اللهِ هٰكَذَا وَهٰكَذَا وَهٰكَذَا عَنْ يَمِيْنِهِ وعَنْ شِمَالِهِ وَمِنْ خَلْفِهِ ، ثُمَّ سَارَ ، فَقَالَ :  اِنَّ الْاَ كْثَرِيْنَ هُمُ الْاَقَلُّوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِاِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هٰكَذَا وَهٰكَذَا وَهٰكَذَا عَنْ يَمِيْنِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ وَمِنْ خَلْفِهِ وَقَلِيْلٌ مَّاهُمْ ثُمَّ قَالَ لِيْ : مَكَانَكَ لَا تَبْرَحْ حَتَّى آتِيَكَ ثُمَّ انْطَلَقَ فيِْ سَوَادِ اللَّيْلِ حَتَّى تَوَارَى ، فَسَمِعْتُ صَوْتًا ، قَدِ ارْتَفَعَ فَتَخَوَّفْتُ اَنْ يَّكُوْنَ اَحَدٌ عَرَضَ لِلنَّبِيِِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاَرَدْتُ اَنْ آتِيَهُ فَذَكَرْتُ قَوْلَهُ :  لَا تَبْرَحْ حَتَّى آتِيَكَ فَلَمْ اَبْرَحْ حَتَّى اَتَانِيْ ، فَقُلْتُ :  لَقَدْ سَمِعْتُ صَوْتًا تَخَوَّفْتُ مِنْهُ ، فَذَكَرْتُ لَهُ ، فَقَالَ :  وَهَلْ سَمِعْتَهُ؟ قُلْتُ :  نَعَمْ ، قَالَ : ذَاكَ جِبْرِيْلُ اَتَانِيْ فَقَالَ :  مَنْ مَاتَ مِنْ اُمَّتِكَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، قُلْتُ :  وَاِنْ زَنٰی وَاِنْ سَرَقَ؟ قَالَ : وَ اِنْ زَنٰی وَ اِنْ سَرَقَ. ( [2] )

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمراہ مدینہ طیبہ کی پتھریلی زمین پر چل رہا تھا کہ اُحد پہاڑ ہمارے سامنے آیا ، حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے ارشاد فرمایا : ” اے ابو ذر !  میں نے عرض کی : ” لَبَّیْک یَارَسُوْلَ اللہ !  آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : ” مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس اس اُحد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تین دن اس حال میں گزر جائیں کہ سوائے قرض کی ادائیگی کے لیے رکھی ہوئی رقم کے اُس پہاڑ میں سے ایک دینار بھی میرے پاس باقی ہو مگر یہ کہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندوں میں اُسے اس طرح اور اس طرح اور اس طرح اپنے دائیں ، بائیں اور پیچھے خرچ کردوں ۔ “ پھر آپ چل پڑے اور ارشاد فرمایا : ” بے شک مالدار لوگ قیامت کے دن مفلس ( یعنی کم اجر والے ) ہوں گے سوائے اس شخص کے جو اس طرح اور اس طرح اور اس طرح اپنے دائیں ، بائیں اور پیچھے خرچ کرے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں ۔ “ پھر مجھ سے فرمایا : ” اپنی جگہ ٹھہرے رہو اور میرے واپس آنے تک کہیں نہ جانا ۔ “ پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام  رات کے اندھیرے میں چل پڑے یہاں تک کہ نظروں سے اوجھل ہوگئے ، پھر میں نے ایک بہت اونچی آواز سُنی ، میں خوف زدہ ہوا کہ کہیں حضور سے کسی نے تعرض نہ کیا ہو ، پس میں نے آپ کے پاس جانے کا اِرادہ کیا لیکن مجھے آپ کی بات یاد آگئی کہ ”  میرے آنے تک یہاں سے نہ جانا“ لہٰذا میں وہیں رُکا رہا یہاں تک کہ آپ واپس تشریف لے آئے ، میں نے عرض کی : ” میں نے ایک بلند آواز سُنی تھی جس سے میں ڈر گیا ۔   ‘‘  پس میں نے آپ سے اس کا ذکر کیاتو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : ” کیا تم نے وہ آواز سُنی تھی؟  ‘‘   میں نے عرض کی : ” جی ہاں ۔ “ فرمایا : ” وہ جبریل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) تھے جو میرے پاس آئے اور کہا کہ ”  آپ کی امت میں سے جو شخص اس حال میں مرا کہ اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ ‘‘ میں نے کہا : ” اگرچہ وہ زناکار یا چور ہو؟  ‘‘  فرمایا : ’’ اگرچہ وہ زناکار یا چور ہو ۔ “

حدیثِ مذکورسے معلوم ہواکہ نبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس بات  کو  پسند فرماتے کے  ضرورت سے  زیادہ  آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس کوئی   چیز نہ ہو ، یہ بھی معلوم



[1]     مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الرقاق ، الفصل الاول ، ۹ / ۷ ، تحت الحدیث : ۵۱۵۷ملتقطًا ۔

[2]     بخاری ، کتاب الرقاق ، باب قول النبی  صلی اللہ علیہ وسلم مااحب ان لی مثل احدذھبا ، ۴ / ۲۳۱ ، حدیث : ۶۴۴۴بتغیر ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن