دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 4 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد چہارم

یہ کہتے جاتے تھے کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے جہاد پر بیعت کرلی ہمیشہ کے لیے جب تک کہ ہم باقی رہیں تو نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم انہیں جواب دیتے ہوئے فرماتے تھے : ” اے اللہ !  زندگی تو آخرت ہی کی ہے ، پس تو انصارومہاجرین کو بخش دے ۔ “ ( [1] ) مُفَسِّرشہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  ” اس فرمانِ عالی میں حضراتِ صحابہ کو تسکین دینا ہے کہ یہاں کی مشقت پر نہ گھبراؤ ، اگلی زندگی میں دائمی عیش پاؤ گے ۔ “ ( [2] )

دنیا کی لذتیں فانی ہیں :

عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ” اس حدیثِ پاک میں حضور عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی اُمت کو اِس بات پر تنبیہ کی ہے کہ دنیا کم تر و حقیر ہے ، اس کی لذتیں بے مزہ اور جلد فنا ہونے والی ہیں ، جبکہ آخرت کی زندگی دائمی ہے اور اس کی لذتیں کبھی بے مزہ نہ ہوں گی اور وہ ایسی زندگی ہے جس میں نفس اپنی خواہش کے مطابق ہر چیز پائے گااور اس کی نعمتیں آنکھوں کو لذت دیں گی ، ایسی زندگی کے بدلے فانی دنیا میں مشغول ہونے میں کوئی فائدہ نہیں ۔ “ ( [3] ) عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ” جب رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے صحابہ کو دیکھا کہ وہ خندق کھودنے کی  وجہ سے مشقت میں پڑ گئے ہیں تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُنہیں ( تسلی دیتے ہوئے ) فرمایا کہ زندگی تو آخرت ہی کی ہے یعنی انسان کو اِس دنیا میں پہنچنے والی تکلیف پر غمزدہ نہیں ہونا چاہیے کہ یہ تکلیف تو ختم ہونے والی ہے لیکن اس کا اجر دائمی اور باقی رہنے والا ہے ۔ “ ( [4] )

اُخروی سعادت چار چیزوں پر مشتمل ہے :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  جس طرح دنیا کی زندگی فانی اور بہت جلد ختم ہونے والی ہے ایسے ہی دنیا میں حاصل ہونے والی نعمتیں بھی عارضی ہیں ۔  حقیقی زندگی تو آخرت کی زندگی ہے جسے فنا نہیں ، آخرت کی زندگی بھی دائمی ہے اور وہاں کی خوشیاں بھی ہمیشہ باقی رہنے والی ہیں ۔  حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سَیِّدُنا امام ابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیفرماتے ہیں :  ” اُخروی سعادت چار چیزوں پر مشتمل ہے ۔  ( 1 ) دائمی زندگی ( 2 ) غم سے خالی خوشیوں بھری زندگی ( 3 ) جہالت سے پاک علم سے بھرپور زندگی اور ( 4 ) دائمی مالداری ۔ “ ( [5] )

مدنی گلدستہ

’’جنت  ‘‘  کے 3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

اس کی وضاحت سے ملنے والے 3مدنی پھول

(1)   صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے حضور عَلَیْہِ السَّلَام سے مرتے دم تک جہاد کرنے پر بیعت کی تھی ۔

(2)     دنیا میں حاصل ہونے والی خوشی بہت جلد ختم ہو جاتی ہے لیکن آخرت میں حاصل ہونے والی نعمتیں اور خوشیاں ہمیشہ رہنے والی ہیں ۔

(3)   دنیا میں پہنچنے والی مصیبتوں پر غمزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر صبر کرنا چاہیے کہ یہ تو ختم ہو جائیں گی لیکن اِن کا اجر باقی رہے گا ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آخرت کی زندگی کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 461                                                                                                                                                         میت کے ساتھ صِرف عمل رہتا ہے

عَنْ اَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ :  یَتْبَعُ الْمَیِّتَ ثَلَاثَۃٌ :  اَہْلُہُ وَمَالُہُ وَعَمَلُہُ ، فَیَرْجِعُ اِثْنَانِ ، وَیَبْقٰی وَاحِدٌ ، یَرْجِعُ اَہْلُہُ وَمَالُہُ وَیَبْقٰی عَمَلُہُ. ( [6] )

   ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ” میت کے پیچھے تین چیزیں جاتی ہیں ، اس کے گھر والے ، اس کا مال اور اس کاعمل ، پس اس کے گھر والے اور اس کا مال واپس لوٹ جاتے ہیں اور اس کا  عمل اسکے ساتھ باقی رہتاہے ۔

قبر جنت کا باغ یا جہنم کا گڑھا :

مذکورہ حدیث پاک میں اِس بات کو بیان کیا گیا ہے کہ مال و دولت ، عزیز و اقارب ، دوست اَحباب کا ساتھ صرف رہتی دنیا تک ہے ، موت آتے ہی سب کا ساتھ چھوٹ جاتا ہے ، مرنے کے بعد کام آنے والی چیز صرف نیک اعمال ہیں جو ہمیشہ ساتھ رہیں گے ، اسی لیے انسان کو چاہیے کہ مال و دولت کی محبت دل سے نکال کر یادِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ سے اپنے دِل کو منور کرے اور کثرت سے نیک اَعمال کرنے میں مشغول ہو جائے ۔  عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ” میت کے ساتھ قبر تک تین چیزیں جاتی ہے ، دو مُردے کو تنہا چھوڑ کر واپس اپنی جگہ آجاتی ہیں اور ایک چیز مُردے سے کبھی جدا نہیں ہوتی ۔  دو چیزیں جو میت کو چھوڑ کرواپس پلٹ جاتی ہیں اُن میں سے ایک میت کے گھر والے ہیں یعنی اُس کی اولاد ، عزیز و اَقارب ، دوست اَحباب اور جان پہچان والے لوگ جو اسے اکیلا چھوڑ دیتے ہیں ۔  اور دوسری چیز اس کا مال ہے یعنی اس کے غلام ، کنیزیں ، چوپائے وغیرہ ۔  ایک چیز جو ہمیشہ مُردے کے ساتھ رہتی



[1]     مشکاۃ المصابیح ، کتاب الآداب ، باب البیان والشعر ، ۲ / ۱۸۶ ، حدیث : ۴۷۹۳ ۔

[2]     مرآ ۃ المناجیح ، ۶ / ۴۳۳ ۔

[3]     شرح بخاری لابن بطال ، کتاب الرقاق ، باب لاعیش الاعیش الآخرۃ ، ۱۰ / ۱۴۷ ۔

[4]     دلیل الفالحین ، باب فی فضل الزھد فی الدنیا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۳۸۴ ، تحت الحدیث : ۴۵۹ ۔

[5]     احیاءالعلوم ، ۴ / ۳۰۵ ۔

[6]     مسلم ، کتاب الزھد  و الرقا ئق ، ص۱۵۸۳ ، حدیث : ۲۹۶۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن